افسوس کہ آپ اللہ کی وحی احادیث مبارکہ کو تو تسلیم نہیں کرتے، لیکن تورات وانجیل جن میں قرآن کریم کے مطابق یہودیوں اور عیسائیوں نے تحریف کر دی ہے، آج تک بالکل صحیح سمجھتے ہیں۔
تو بھئی پھر اپنے مسائل کا حل یہودیوں عیسائیوں کی طرح تورات وانجیل سے کرو۔ کیوں اسلام، محمدﷺ اور قرآن کا نام لیتے ہو؟!!
تورات اور انجیل بالکل صحیح ہیں، کیونکہ اللہ نے نازل کی ہیں۔ آپ جن کو تورات اور انجیل کہہ رہے ہیں وہ دراصل بائبل ھے۔ اور بائبل ہرگز، اللہ کی کتاب نہیں ھے اور نہ کبھی تھی۔
بائبل انسانی ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب ھے، جس کے تین ہزار سے زیادہ Version ہیں اور ان کتابوں میں کثرت سے اختلاف ھے اور نہایت بیہودہ باتیں بھی
لکھی ہوئی ہیں۔ لہٰذا ان کتابوں کو توراۃ اور انجیل کہنا لغو بات ھے۔
کوئی سے مراد انسان ہیں، نہ کہ اللہ تعاٰلٰیاللہ کے کلام کو کوئی مٹا نہیں سکتا۔
اور اپنے جس کلام کی حفاظت کی ذمہ داری نہ لیں، اس میں اللہ کے بد بخت بندے بھی تحریف کر سکتے ہیں۔ جیسے یہودیوں اور عیسائیوں وغیرہ نے اللہ کی کتابوں تورات وانجیل میں تحریف کر دی۔
البتہ قرآن کریم اللہ کی ایسی کتاب ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے بذاتِ خود تو اس میں کئی احکامات میں تدریج رکھی ہے اور نسخ سے کام لیا ہے، لیکن کوئی دوسرا بدبخت شخص اس میں تحریف نہیں کر سکتا۔
یہ آپ کی محض لاعلمی ھے، کہ اللہ نے اپنے کسی کلام کی حفاظت کی ضمانت لی ھے اور کسی کی نہیں۔ آپ اس کی کوئی دلیل پیش نہیں کر سکتے۔ لہٰذا خوب غور کرلیں۔
یہ آیت بائبل پر صادق آرہی ھے، کیونکہ آپ انسانی ھاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو توراۃ اور انجیل سمجھ رہے ہیں۔تورات وانجیل میں یہودیوں، عیسائیوں نے تحریف کر دی، اس کے دلائل یہ ہیں، فرمانِ باری ہے:
﴿ فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَـٰذَا مِنْ عِندِ اللَّـهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا ۖ فَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا كَتَبَتْ أَيْدِيهِمْ وَوَيْلٌ لَّهُم مِّمَّا يَكْسِبُونَ ٧٩ ﴾ ۔۔۔ سورة البقرة
ان لوگوں کے لئے “ویل” ہے جو اپنے ہاتھوں کی لکھی ہوئی کتاب کو اللہ تعالیٰ کی طرف کی کہتے ہیں اور اس طرح دنیا کماتے ہیں، ان کے ہاتھوں کی لکھائی کو اور ان کی کمائی کو ویل (ہلاکت) اور افسوس ہے (79)
تورات وانجیل میں یہودیوں، عیسائیوں نے تحریف کر دی، اس کے دلائل یہ ہیں،
﴿ وَإِنَّ مِنْهُمْ لَفَرِيقًا يَلْوُونَ أَلْسِنَتَهُم بِالْكِتَابِ لِتَحْسَبُوهُ مِنَ الْكِتَابِ وَمَا هُوَ مِنَ الْكِتَابِ وَيَقُولُونَ هُوَ مِنْ عِندِ اللَّـهِ وَمَا هُوَ مِنْ عِندِ اللَّـهِ وَيَقُولُونَ عَلَى اللَّـهِ الْكَذِبَ وَهُمْ يَعْلَمُونَ ٧٨ ﴾ ۔۔۔ سورة آل عمران
یقیناً ان میں ایسا گروه بھی ہے جو کتاب پڑھتے ہوئے اپنی زبان مروڑتا ہے تاکہ تم اسے کتاب ہی کی عبارت خیال کرو حاﻻنکہ دراصل وه کتاب میں سے نہیں، اور یہ کہتے بھی ہیں کہ وه اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے حاﻻنکہ در اصل وه اللہ تعالی کی طرف سے نہیں، وه تو دانستہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولتے ہیں (78)
﴿ مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَرَاعِنَا لَيًّا بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنًا فِي الدِّينِ ۚ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَقْوَمَ وَلَـٰكِن لَّعَنَهُمُ اللَّـهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا ٤٦ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
بعض یہود کلمات کو ان کی ٹھیک جگہ سے ہیر پھیر کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور سن اس کے بغیر کہ تو سنا جائے اور ہماری رعایت کر! (لیکن اس کے کہنے میں) اپنی زبان کو پیچ دیتے ہیں اور دین میں طعنہ دیتے ہیں اور اگر یہ لوگ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے فرمانبرداری کی اور آپ سنئےاور ہمیں دیکھیئے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر اور نہایت ہی مناسب تھا، لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے کفر کی وجہ سے انہیں لعنت کی ہے۔ پس یہ بہت ہی کم ایمان ﻻتے ہیں، (46)
﴿ فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ ۙ وَنَسُوا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَائِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ١٣ ﴾ ۔۔۔ سورة المائدة
پھر ان کی عہد شکنی کی وجہ سے ہم نے ان پر اپنی لعنت نازل فرمادی اور ان کے دل سخت کردیئے کہ وه کلام کو اس کی جگہ سے بدل ڈالتے ہیں اور جو کچھ نصیحت انہیں کی گئی تھی اس کا بہت بڑا حصہ بھلا بیٹھے، ان کی ایک نہ ایک خیانت پر تجھے اطلاع ملتی ہی رہے گی ہاں تھوڑے سے ایسے نہیں بھی ہیں پس توانہیں معاف کرتا جا اور درگزر کرتا ره، بےشک اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے (13)
﴿ يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ ۛ وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا ۛ سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِن بَعْدِ مَوَاضِعِهِ ۖ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَـٰذَا فَخُذُوهُ وَإِن لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا ۚ وَمَن يُرِدِ اللَّـهُ فِتْنَتَهُ فَلَن تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّـهِ شَيْئًا ۚ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّـهُ أَن يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ ۚ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ٤١ ﴾ ۔۔۔ سورة المائدة
اے رسول! آپ ان لوگوں کے پیچھے نہ کُڑھیے جو کفر میں سبقت کر رہے ہیں خواه وه ان (منافقوں) میں سے ہوں جو زبانی تو ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقتاً ان کے دل باایمان نہیں اور یہودیوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو غلط باتیں سننے کے عادی ہیں اور ان لوگوں کے جاسوس ہیں جو اب تک آپ کے پاس نہیں آئے، وه کلمات کے اصلی موقعہ کو چھوڑ کر انہیں متغیر کردیا کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ اگر تم یہی حکم دیئے جاؤ تو قبول کرلینا اور اگر یہ حکم نہ دیئے جاؤ تو الگ تھلگ رہنا اور جس کا خراب کرنا اللہ کو منظور ہو تو آپ اس کے لئے خدائی ہدایت میں سے کسی چیز کے مختار نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا اراده ان کے دلوں کو پاک کرنے کا نہیں، ان کے لئے دنیا میں بھی بڑی ذلت اور رسوائی ہے اور آخرت میں بھی ان کے لئے بڑی سخت سزا ہے (41)
مندرجہ بالا آیات مبارکہ میں کہیں بھی توراۃ اور انجیل نہیں لکھا ھے۔
وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَعَدْلًا ۚ لَّا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ﴿١١٥-٦﴾
Perfect are the words of thy Lord in truthfulness and justice; no man can change His words; He is the All-hearing, the All-knowing. (115
یہ تو آیت سے ثابت ہوگیا ھے کہ، اللہ کے کلمات کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔
﴿ مِّنَ الَّذِينَ هَادُوا يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ وَيَقُولُونَ سَمِعْنَا وَعَصَيْنَا وَاسْمَعْ غَيْرَ مُسْمَعٍ وَرَاعِنَا لَيًّا بِأَلْسِنَتِهِمْ وَطَعْنًا فِي الدِّينِ ۚ وَلَوْ أَنَّهُمْ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاسْمَعْ وَانظُرْنَا لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَقْوَمَ وَلَـٰكِن لَّعَنَهُمُ اللَّـهُ بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ إِلَّا قَلِيلًا ٤٦ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
Some of the Jews pervert words from their meanings saying, 'We have heard and we disobey' and 'Hear, and be thou not given to hear' and 'Observe us,' twisting with their tongues and traducing religion. If they had said, 'We have heard and obey' and 'Hear' and 'Regard us,' it would have been better for them, and more upright; but God has cursed them for their unbelief so they believe not except a few.
فَبِمَا نَقْضِهِم مِّيثَاقَهُمْ لَعَنَّاهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قَاسِيَةً ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَن مَّوَاضِعِهِ ۙ وَنَسُوا حَظًّا مِّمَّا ذُكِّرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَىٰ خَائِنَةٍ مِّنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنْهُمْ ۖ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ١٣ ﴾ ۔۔۔ سورة المائدة
So for their breaking their compact We cursed them and made their hearts hard, they perverting words from their meanings; and they have forgotten a portion of that they were reminded of; and thou wilt never cease to light upon some act of treachery on their part, except a few of them. Yet pardon them, and forgive; surely God loves the good-doers.
يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ لَا يَحْزُنكَ الَّذِينَ يُسَارِعُونَ فِي الْكُفْرِ مِنَ الَّذِينَ قَالُوا آمَنَّا بِأَفْوَاهِهِمْ وَلَمْ تُؤْمِن قُلُوبُهُمْ ۛ وَمِنَ الَّذِينَ هَادُوا ۛ سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ سَمَّاعُونَ لِقَوْمٍ آخَرِينَ لَمْ يَأْتُوكَ ۖ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ مِن بَعْدِ مَوَاضِعِهِ ۖ يَقُولُونَ إِنْ أُوتِيتُمْ هَـٰذَا فَخُذُوهُ وَإِن لَّمْ تُؤْتَوْهُ فَاحْذَرُوا ۚ وَمَن يُرِدِ اللَّـهُ فِتْنَتَهُ فَلَن تَمْلِكَ لَهُ مِنَ اللَّـهِ شَيْئًا ۚ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ لَمْ يُرِدِ اللَّـهُ أَن يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ ۚ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ٤١ ﴾ ۔۔۔ سورة المائدة
O Messenger, let them not grieve thee that vie with one another in unbelief, such men as say with their mouths 'We believe' but their hearts believe not; and the Jews who listen to falsehood, listen to other folk, who have not come to thee, perverting words from their meanings, saying, 'If you are given this, then take it; if you are not given it, beware!' Whomsoever God desires to try, thou canst not avail him anything with God. Those are they whose hearts God desired not to purify; for them is degradation in this world; and in the world to come awaits them a mighty chastisement
ان شاء اللہ یہ واضح ہوگیا ہوگا کہ اللہ کے کلمات تبدیل نہیں ہوتے۔
ظالم لوگ ان کلمات کو باطل معنٰی پہنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
توراۃ اور انجیل تو اللہ کا کلام ھے اور اس میں ہدایت اور نور ھے۔