- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
قرآن سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن، تورات، زبور اور انجیل ایک ہی بلکہ الگ الگ کتابیں ہیں۔
درج ذيل آیات کریمہ سے ثابتہ ہوتا ہے کہ قرآن، تورات، زبور اور انجیل الگ الگ کتابیں ہیں:
﴿ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنجِيلِ وَالْقُرْآنِ ۚ ۔۔۔ الآية ١١١ ﴾ ۔۔۔ سورة التوبة
اس پر سچا وعده کیا گیا ہے تورات میں، انجیل میں اور قرآن میں۔
معلوم ہوا کہ یہ تمام کتابیں الگ الگ ہیں، جن کے نزول کی ترتیب یہ ہے کہ تورات، انجیل اور قرآن۔
﴿ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ ٣ مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ ۗ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّـهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۗ وَاللَّـهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ ٤ ﴾ ۔۔۔ سورة آل عمران
جس نے آپ پر حق کے ساتھ اس کتاب (قرآن) کو نازل فرمایا ہے، جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے، اسی نے تورات اور انجیل کو اتارا تھا (3) اس سے پہلے، لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر، اور قرآن بھی اسی نے اتارا، جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے، بدلہ لینے والا ہے (4)
معلوم ہوا کہ تورات وانجیل الگ کتابیں ہیں جو قرآن کریم سے پہلے نازل ہوئیں۔
الله تعالیٰ نے صرف قرآن جیسی کتاب یا اس جیسی کوئی ایک سورت لانے کا چیلنچ کیا ہوا ہے، یہ چیلنج تورات، زبور اور انجیل کے متعلق نہیں ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ تورات، انجیل اور زبور قرآن کے علاوہ الگ کتابیں ہیں۔
﴿ قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَىٰ أَن يَأْتُوا بِمِثْلِ هَـٰذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا ٨٨ ﴾ ۔۔۔ سورة الإسراء
اس بارے میں مزید آیات درج ذیل لنک میں ملاحظہ فرمائیں!
Tanzil - Quran Navigator | القرآن الكريم
قرآن کریم اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ پر اُتارا:
﴿ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَـٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنذِرَكُم بِهِ وَمَن بَلَغَ ۚ ۔۔۔ الآية ١٩ ﴾ ۔۔۔ سورة الأنعام
اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس (قرآن) کے ذریعے سے تم کو اور جس جس کو (یہ قرآن) پہنچے ان سب کو ڈراؤں۔
﴿ نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هَـٰذَا الْقُرْآنَ وَإِن كُنتَ مِن قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَافِلِينَ ٣ ﴾ ۔۔۔ سورة يوسف
ہم آپ کے سامنے بہترین بیان پیش کرتے ہیں اس وجہ سے کہ ہم نے آپ کی جانب یہ قرآن وحی کے ذریعے نازل کیا اور یقیناً آپ اس سے پہلے بے خبروں میں سے تھے (3)
﴿ طه ١ مَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لِتَشْقَىٰ ٢ ﴾ ۔۔۔ سورة طه
طٰہٰ (1) ہم نے یہ قرآن تجھ پر اس لئے نہیں اتارا کہ تو مشقت میں پڑ جائے (2)
﴿ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا ٢٣ ﴾ ۔۔۔ سورة الدهر
بے شک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے (23)
انجیل سیدنا عیسیٰ پر نازل کی گئی:
﴿ وَقَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ فِيهِ هُدًى وَنُورٌ وَمُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَاةِ وَهُدًى وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ٤٦ ﴾ ۔۔۔ سورة المائدة
اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والے تھے اور ہم نے انہیں (عیسیٰ کو) انجیل عطا فرمائی جس میں نور اور ہدایت تھی اور وه اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتی تھی اور وه سراسر ہدایت ونصیحت تھی پارسا لوگوں کے لئے (46)
معلوم ہوا کہ انجیل سیدنا عیسیٰ پر نازل ہوئی تھی اور تورات اس سے پہلے نازل ہو چکی تھی، اور انجیل تورات کی تصدیق کرنے والی کتاب تھی۔
﴿ ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَىٰ آثَارِهِم بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَاهُ الْإِنجِيلَ ۔۔۔ الآية ٢٧ ﴾ ۔۔۔ سورة الحديد
ان کے بعد پھر بھی ہم اپنے رسولوں کو پے در پے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسیٰ بن مریم کو بھیجا اور انہیں انجیل عطا فرمائی۔
زبور سیدنا داؤد پر نازل ہوئی تھی۔
﴿ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا ١٦٣ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی (163)
﴿ وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِيِّينَ عَلَىٰ بَعْضٍ ۖ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا ٥٥ ﴾ ۔۔۔ سورة الإسراء
ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر بہتری اور برتری دی ہے اور داؤد کو زبور ہم نے عطا فرمائی ہے (55)
تورات سیدنا موسیٰ پر نازل ہوئی۔
جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ کے سب سے بڑے دشمن فرعون اور اس کی آل کو سمندر میں غرق کر دیا تو اس کے بعد سیدنا موسیٰ کو کتاب دی:
﴿ وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِن بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَىٰ بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ٤٣ ﴾ ۔۔۔ سورة القصص
اور ان اگلے زمانہ والوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰ کو ایسی کتاب عنایت فرمائی جو لوگوں کے لیے دلیل اور ہدایت ورحمت ہوکر آئی تھی تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں (43)
اس کتاب کا نام تورات تھا، سیدنا موسیٰ کے بعد آنے والے انبیاء اور علماء اسی تورات کے مطابق فیصلے کرتے تھے:
﴿ إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ ۚ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِن كِتَابِ اللَّـهِ وَكَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ ۚ ۔۔۔ الآية ٤٤ ﴾ ۔۔۔ سورة المائدة
ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت ونور ہے، یہودیوں میں اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ماننے والے انبیاء اور اہل اللہ اور علما فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا اور وه اس پر اقراری گواه تھے۔