عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
دین کے تین بنیادی اصول ہیں رب ،دین اور ،نبی و رسول کی معرفت ہیں ۔لہذا ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرے اور تنہا اسی کی عبادت کرے نیز اس پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ اپنے دین اور اپنے نبی محمدﷺ کی معرفت حاصل کرے تاکہ حقیقی طور پر اہل ایمان میں سے ہو جائے۔ یہی وہ تین اصول ہیں جن کے بارے میں قبر کے اندر اس سے سوال کیا جائے گا۔ان تین بنیادی اصولوں کی معرفت کے لیے شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کا عربی رسالہ بعنوان ثلاثة الأصول و أدلتها کی زیر نظر درسی شرح فضیلۃ الشیخ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ شیخ اثری حفظہ اللہ نے بڑی عمدگی سے کتاب کے مباحث کو شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا ہے۔ بالخصوص شرح کے دوران اہم علمی نکات اور ہمارے معاشرے میں رائج خطرناک علمی و عملی انحرافات کی نشاندہی نے اس کتاب کو اردو دان طبقے کے لیے بہت مفید بنا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ محترم کو صحت و عافیت ، ایمان و سلامتی والی لمبی زندگی دے اور ان کی تحقیقی و تصنیفی ، دعوتی و تدریسی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین۔ (م۔ا)