• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
مارچ 04، 2025
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
9
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسمِ فاعل بنانے کا قاعدہ

اسمِ فاعل
: وہ اسم مشتق ہے جو کسی کام کے کرنے والے کو ظاہر کرے۔
اس کی دو قسمیں ہیں:
اسمِ فاعل قیاسی
اسمِ فاعل سماعی

اسمِ فاعل قیاسی: جو اسم فاعل کسی خاص قاعدے کے مطابق بنا ہو ۔
اسم فاعل سماعی: جو اسم فاعل کسی خاص قاعدے کے مطابق نہ بنا ہو، بلکہ اہل زبان سے جس طرح سنا ہو اسی طرح استعمال میں لایا گیا ہو۔
بنانے کے قاعدے:
١- اسم فاعل قیاسی بنانے کے لیے مصدر کے آخری حرف "الف" کو یائے مجہول(ے) سے بدل کر واحد مذکر کے لیے "والا" اور واحد مؤنث کے لیے "والی" لگاتے ہیں۔ جیسے آنا سے آنے والا / آنے والی، کھانا سے کھانےوالا / کھانے والی
٢- بعض اوقات اسم کے بعد "والا" یا "والی" لگا کر اسم فاعل بناتے ہیں۔ جیسے سبزی سے سبزی والا، پھیری والا ، چوڑی والی
٣- بعض اوقات الفاظ میں معمولی سی تبدیلی کر کے آخر میں مندرجہ ذیل علامات بڑھا کر اسم فاعل بناتے ہیں:
یا: ڈاکیا، گوّیا، کباڑیا
یارا: گھسیارا، دکھیارا، سکھیارا
ری: بھکاری، پجاری، جواری
یرا: لٹیرا، سپیرا،بسیرا، ٹھٹھیرا
ہار: ہونہار ، پالن ہار، لوہار
ہارا: لکڑہارا، دین ہارا
٤- اسموں کے بعد مندرجہ ذیل لاحقے لگانے سے بھی اسم فاعل سماعی بن جاتا ہے:
ساز: کارساز، گھڑی ساز، جلد ساز، حیلہ ساز، رنگ ساز،جعل ساز
باز: دغاباز، جواباز، دھوکے باز، چال باز، ٹوپی باز
گر: جادوگر، ستم گر، کاریگر ،کیمیا گر، بازی گر، سوداگر
گیر: راہ گیر، عالم گیر، دامن گیر ، جہانگیر
گار: پروردگار ، خدمت گار ، طلب گار
دار: تاجدار ، مالدار ، تھانیدار، رنگ دار
بان/باں/ اں: نگراں/ نگران، دربان/ درباں، باغبان، پاسبان/ پاسباں، نگہبان/نگہباں
ور: طاقت ور، نکتہ ور، دیدہ ور، سخن ور
ندہ: پرندہ، درندہ، باشندہ
چی: باورچی ، خزانچی، توپچی
خوار: خونخوار، مے خوار، غمخوار، سود خوار، جگر خوار
خور: سود خور ، حرام خور ، گوشت خور ، سبزی خور ، رشوت خور
٥- مندرجہ ذیل اوزان پر آنے والے عربی الفاظ اسم فاعل ہوتے ہیں:
فاعِل: خالق، رازق، عابد، حافظ، عالم، صابر
مفعِل: محسِن، مصلح، منکر، مکرم، مومن
مفعِّل: مفسّر، مصور، معلم، مفکر، مدرس
متفعِّل: متعلّم، متکلم، متکبر، متحرک، متشدد
مفاعِل: مجاہد، موافق، مہاجر، مطابق، مسافر
فعّال:(مبالغہ کے لیے) رزّاق، علّام، غفار، جبار، تواب۔

محمد سعود
متعلم: جامعہ نجران ، سعودی عرب
 
Top