• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اسکین درکار ہے

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

کل پیج پر ایک فوٹو پوسٹ ہوا تھا جسمیں لکھا تھا کہ اہل بدعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو انسان (بشر) نہیں مانتے بلکہ نور مانتے ہیں.
کمنٹ میں کئ لوگوں نے کئ باتیں کہیں ایک صاحب کچھ اس طرح گویا ہوۓ:
دلیل کوی ہے نہیں . اپنے جھوٹ یا جہالت پر نادم ہونے کی بجاے الٹا جواب کہ کسی بریلوی سے پوچھ لیں. میں بریلوں ہوں اور ببانگ دہل کہتا ہوں کہ بریلوں کا یہ عقیدہ نہیں کہ رسول اللہ بشر نہیں اور اگر کسی کا ہے تو وہ بریلوی کیا مسلمان ہی نہیں. آپ لوگوں مردوں کی طرح بات ھی نہیں کرنا آتی. یا الزام ثابت کرو اور مجھے اہل حدیث میں شامل کرو یا اقرار کرو کہ آپ لوگوں جان بوجھ کر اپنے خبث باطن کا اظھار کرتے ھوے سچ اور جھوٹ کو ملا کر پیش کیا ہے. ولا تلبسوا الحق بالباطل وتکتموا الحق وانتم تعلمون. لعنت اللہ علی الکاذبین. من غش فلیس منا. صدق اللہ ورسولہ
براہ کرم میرے مدد کریں. مجھے اسکین دیں تاکہ میں پیچ پر اپلوڈ کر سکوں.

جزاکم اللہ خیر
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اعتراض درست وارد ہوا ہے، بریلوی علماء نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نوع بشریت کا انکار نہیں کرتے، مگر نوع نوری ہونا بھی ثابت کرتے ہیں!
بریلویوں کا ''نور من نور اللہ '' کے عقیدہ کے بیان میں جب وہ ایک موضوع حدیث سے استدلال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے (یعنی مخلوق میں) اپنے نور سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کیا، تو وہاں یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ انسان کو تو اللہ تعالیٰ نے بعد میں مٹی سے پیدا کیا ہے!
خیر اس عقیدہ کا کوئی سر پیر نہیں۔
بہر حال بریلوی علماء بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بشر ( انسان) ہونے کا انکار نہیں کرتے!
کچھ خالی قسم کے لوگ اس طرح کی باتیں بھی کرتے ہیں، جیسا کہ مذکورہ لنک میں ہے، لیکن ان کا شمار بریلوی علماء میں کرنا مشکل ہے!
نبی علیہ السلام کو بشر یا بھائی وغیرہ کہنا حرام ہے حصہ اول
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اعتراض درست وارد ہوا ہے، بریلوی علماء نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نوع بشریت کا انکار نہیں کرتے،
چلۓ بریلویوں کو کچھ دیر کے لۓ پرے رکھ دیتے ہیں.
ہماری پوسٹ یہ تھی:
اہل بدعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو انسان (بشر) نہیں مانتے بلکہ نور مانتے ہیں.
کیا اس میں غلطی ہے؟؟؟
اگر ہاں تو رجوع کریں ہم.
والسلام
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
ہم بشر مانتے ہیں جہاں تک کہنے کی بات تو بشر کہہ کر پکارنا حرام سمجھتے ہیں ماننے میں اور کہنے میں بہت فرق ہے
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
ہم بشر مانتے ہیں جہاں تک کہنے کی بات تو بشر کہہ کر پکارنا حرام سمجھتے ہیں ماننے میں اور کہنے میں بہت فرق ہے
براہ کرم ماننے اور کہنے کے فرق کو واضح کریں ۔ مثلا : محمد ابن عبد اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم) آپ مانتے ہیں (دل میں) لیکن زبان سے کہنا حرام سمجهتے ہیں ؟
آپ کے فقرہ کو اس معنی سے تعبیر کیا جائے یا کوئی اور تفسیر هوگی؟
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
ہم بشر مانتے ہیں جہاں تک کہنے کی بات تو بشر کہہ کر پکارنا حرام سمجھتے ہیں ماننے میں اور کہنے میں بہت فرق ہے
جی ہاں اسکو بیان کریں. مجھے جاننا ہے.
جزاکم اللہ خیر
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
جی ہاں اسکو بیان کریں. مجھے جاننا ہے.
جزاکم اللہ خیر
اس کی وضاحت جاءالحق میں مفتی صاحب نے شاید آخری اعتراض کے جواب میں کی ہے۔
اور ہاں جی ہم بشر بھی مانتے ہیں محمد ابن عبد اللہ بھی مانتے ہیں زبان سے اقرار بھی کرتے ہیں عقیدہ کے بیان میں آپ کو بشر کہنا بھی درست مانتے ہیں مگر بشر کہہ کر پکارنا یعنی اے بشر اے بشر یہ کہنا درست نہیں سمجھتے
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
675
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اعتراض درست وارد ہوا ہے، بریلوی علماء نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نوع بشریت کا انکار نہیں کرتے، مگر نوع نوری ہونا بھی ثابت کرتے ہیں!
بریلویوں کا ''نور من نور اللہ '' کے عقیدہ کے بیان میں جب وہ ایک موضوع حدیث سے استدلال کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے (یعنی مخلوق میں) اپنے نور سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کیا، تو وہاں یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ انسان کو تو اللہ تعالیٰ نے بعد میں مٹی سے پیدا کیا ہے!
خیر اس عقیدہ کا کوئی سر پیر نہیں۔
بہر حال بریلوی علماء بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بشر ( انسان) ہونے کا انکار نہیں کرتے!
کچھ خالی قسم کے لوگ اس طرح کی باتیں بھی کرتے ہیں، جیسا کہ مذکورہ لنک میں ہے، لیکن ان کا شمار بریلوی علماء میں کرنا مشکل ہے!
نبی علیہ السلام کو بشر یا بھائی وغیرہ کہنا حرام ہے حصہ اول
جناب ہم حضور کو نوع بشر مانتے نور نہیں۔ہاں آپ کی حقیقت کو نور سمجھتے ہیں جسکی بدولت جسم انور بھی نورانی تھی۔
یعنی آپ بشر تھے ساتھ میں نور ہدایت تھے اور اس کے ساتھ نور حسی بھی تھے
 
Top