سلام الہ علیہ
جزاکم اللہ
انتظامیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس مراسلے سے شروع ہونے والا ایک نیا موضوع درج ذیل الگ لڑی میں پرو دیا گیا ہے :
’’سلام اللہ علیہ ‘‘ کہنا انبیاء و رسل کے ساتھ خاص ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ
لیکن میں نے تو سنا ہے کہ جالی سے تینوں قبریں نظر آتی ھیں، کیونکہ میرے والد صاحب قریباً تیس پینتیس سال پہلے حج کے لئے گئے تھے، وہ بتاتے ھیں کہ اس وقت جالی سے تینوں قبریں نظر آتی تھیں اب کا پتہ نہیں- آپ دیواروں کی بارے میں ذرا مزید وضاحت کے ساتھ بتا دیں، نیز یہ بھی پوٖچھنا تھا کہ کیا روضہ مبارک کے اندر دو قبروں کی جگہ ابھی سے ہی رکھی ہوئی ہے(امام مہدی علیہ السلام اور سیدنا عیسی علیہ السلام کے لئے)؟؟لوگ کہتے ھیں کہ وہاں صرف پانچ قبریں بننی ھیں، کیا احادیث سے ان چیزوں کے ثبوت ھیں؟؟ کیونکہ سیدنا حسن علیہ السلام بھی آپ صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کے ساتھ دفن ہونا چاہتے تھے، ام المومنین عائشہ سلام اللہ علیھا نے اجازت مانگنے پر رضامندی کا اظہار کیا، مگر مروان خبیث نے دفن ہونے نہ دیا اور جنازہ پر تیروں سے حملہ بھی کروایا۔ وضاحت فرمادیں-مجھے نہیں پتا کہ آپ کے دوست کی "ثقاہت" کی گواہی کتنے لوگ دے سکتے ہیں؟
اگر ایسا ہی ہے کہ بس ایک دو لوگوں کی بات "معتبر" بن جاتی ہو تو پھر میری گواہی بھی سن لیں کہ میں کوئی دیڑھ دو دہے سے یہاں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور آج کی تاریخ تک میں نے نہ دیکھا ، نہ سنا اور نہ پڑھا کہ روضہ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اندر کسی کو جانے کی اجازت ملی ہو یا وہ اندر گیا ہو۔
سال بھر پہلے کسی نے ایک اخبار کا تراشہ بھیجا تھا جس میں لکھا تھا کہ ایک صاحب کو روضہ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے غلاف کا ٹکڑا کسی سعودی شہزادے سے ملا اور وہ جگہ جگہ اسکی نمائش کرتے پھر رہے ہیں۔ اول تو اس بات کا ثبوت ہی نہیں کہ روضہ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر کوئی "غلاف" چڑھایا جاتا ہو ، جبکہ کعبۃ اللہ کے غلاف کی تفصیل تو [LINK=[URL]http://factory.gph.gov.sa/index.cfm?do=cms.cat&categoryid=903]یہاں[/URL][/LINK] ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
پھر یہی بات میں نے مکہ المکرمہ میں مقیم اپنے دوست عکاشہ بھائی سے دریافت کی۔ انہوں نے یہ جواب ارسال کیا تھا :
عکاشہ بھائی بھی اس فورم پر موجود ہیں ، ان کی نظر سے یہ مراسلہ گزرے تو گذارش ہے کہ اس کی دوبارہ تصدیق کر دیں۔ جزاک اللہ خیرا
جزاکم اللہ
انتظامیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس مراسلے سے شروع ہونے والا ایک نیا موضوع درج ذیل الگ لڑی میں پرو دیا گیا ہے :
’’سلام اللہ علیہ ‘‘ کہنا انبیاء و رسل کے ساتھ خاص ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتظامیہ
Last edited by a moderator: