اس حدیث کی تحقیق درکار ہے !
جو اللہ کی رضا کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے ----
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم بھائی !
یہ حدیث کئی کتب احادیث میں موجود ہے ؛
ہم اسے مسند احمد سے پیش کرتے ہیں :
عن حذيفة قال: أسندت النبي صلى الله عليه وسلم إلى صدري فقال: " من قال لا إله إلا الله ـ قال حسن: ابتغاء وجه الله ـ ختم له بها دخل الجنة، ومن صام يوما ابتغاء وجه الله ختم له بها دخل الجنة، ومن تصدق بصدقة ابتغاء وجه الله ختم له بها دخل الجنة "
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے اپنا سینہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تکیہ بنا رکھا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص (رضاء الہٰی کے لئے) لا الہ الا اللہ کا اقرار کرے اور اس کی زندگی اسی اقرار پر ختم ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا اور جس آدمی نے (بحالت ایمان و اخلاص کے ساتھ) اللہ تعالی کی رضامندی کیلئے روزہ رکھا اور اسی حالت میں اسکا خاتمہ ہوا یعنی موت واقع ہوگئی تو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔اور جو شخص رضاء الہٰی کے لئے صدقہ کرے اور اسی پر اس کا اختتام ہو تو وہ بھی جنت میں داخل ہوگا۔
( مسند احمد : 23324. الاسماء والصفات للبیھقی : 651. وصححہ الھیثمی والمنذری والالبانی والارناؤط رحمھم اللہ تعالی
علامہ ناصر الدین البانیؒ نے "احکام الجنائز " میں اس کی اسناد کے صحیح قرار دیا ہے ،
نیز دیکھئے "موسوعۃ الالبانی فی العقیدۃ "
http://shamela.ws/browse.php/book-36190/page-3908#page-3908