• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس دفعہ عید آپکے کچن میں!!!!!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہل محدث فارم عید مبارک!!!!!
اس دفعہ عید پر کیا کھایا پکایا جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟؟؟
مکمل ترکیب کی صورت میں یہاں
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
عید کے پہلے دن شاید زندگی میں پہلی بار عید پر ناشتہ کیا تھا۔ ۔ہیوی۔ ۔اور وہ بھی میری جمع پونجی سے):۔ ۔ ۔ پچھلی دفعہ کے پیسے بھی واقعی کسی عظیم کاروائی میں لگ گئے تھے اور اس دفعہ کے بھی :)
سہ پہر میں نمکین گوشت کھلایا گیا اور میکرونی کھائی گئی:)
رات کو پلاو اور کھیر۔ ۔ ۔نصف شب بھی یہی مینیو تھا اور فجر سے پہلے بھی:)

کیا اراکین محدث فارم کسی بھوک ہڑتال پر ہیں؟؟؟:)۔ ۔ ۔ ۔ اگر میری پوسٹ سے کسی کی بھوک ہڑتال متاثر ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں):
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اختی، شائد آپ کی بات سننے والا کوئی نہ ہو مگر میں آپکا ساتھ دے دیتا ہوں، کھانا پکانے اور کھانے میں بھی، عید کے دن تو سب سے پہلے میٹھا کھایا جاتا ھے، پھر نماز اور پھر چائے یا جو دل کرے وہ کھا پی لیا جاتا ھے جیسے ہم کشمیری چائے کے ساتھ باکر خانی کھاتے ہیں۔

آپ نے جو نمکین گوشت کا ذکر کیا ھے پر نمکین گوشت تو اونٹ کا ہوتا ھے اس کے کھانے میں بھی بہت سی بیماریوں کی شفاء ھے۔

والسلام
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
آپ نے جو نمکین گوشت کا ذکر کیا ھے پر نمکین گوشت تو اونٹ کا ہوتا ھے اس کے کھانے میں بھی بہت سی بیماریوں کی شفاء ھے۔
بے شک!!
لیکن یہاں میری مراد دہی میں بنی گوشت کی ایک ڈش تھی۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
بے شک!!
لیکن یہاں میری مراد دہی میں بنی گوشت کی ایک ڈش تھی۔
السلام علیکم

اگر تو اسے فرائی کیا تھا تو پھر تو بہت ذائقہ دار ھے اور اگر گریبی جیسا تھا تو پھر ذائقہ کم نمک زیادہ ہو گا۔

والسلام
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
عید کے پہلے دن شاید زندگی میں پہلی بار عید پر ناشتہ کیا تھا۔ ۔ہیوی۔ ۔اور وہ بھی میری جمع پونجی سے):۔ ۔ ۔ پچھلی دفعہ کے پیسے بھی واقعی کسی عظیم کاروائی میں لگ گئے تھے اور اس دفعہ کے بھی :)
سہ پہر میں نمکین گوشت کھلایا گیا اور میکرونی کھائی گئی:)
رات کو پلاو اور کھیر۔ ۔ ۔نصف شب بھی یہی مینیو تھا اور فجر سے پہلے بھی:)

کیا اراکین محدث فارم کسی بھوک ہڑتال پر ہیں؟؟؟:)۔ ۔ ۔ ۔ اگر میری پوسٹ سے کسی کی بھوک ہڑتال متاثر ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں):
سسٹر، یہاں پر زیادہ تر بھائی لوگ لڑائی میں ہی مشغول رہتے ہیں . ابتسامہ
عید والے دن بھائی اور کزنز قربانی کرنے میں مشغول تھے. کچن کی ذمہ داری میرے پاس تھی. خاتون خانہ کو عید کے دن کچن سے رخصت دی گئی.
دوپہر کو بکرے کی کلیجی اور رات کو نمکین بیف بنایا . یہ خاص کر بچوں نے بہت مزے کے ساتھ کیچپ کے ساتھ تناول کیا.
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہل محدث فارم عید مبارک!!!!!
اس دفعہ عید پر کیا کھایا پکایا جا رہا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ؟؟؟؟؟
مکمل ترکیب کی صورت میں یہاں
وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ
خیر مبااااااااارک!
ابھی تو کھانے پر بھی کمر بستہ نہیں تو پکانے کا کیا سوچیں۔ ۔ ۔ سر کھجانے والا آئیکون۔ ۔
اب اس آئیکون کے ساتھ بتک میزی نہ کیجئے گا کہ ویلے لوگوں کو اور کیاکام ہوتا ہے۔ ۔ ۔ ابتسامہ

اور ادھوری ترکیب کی صورت میں کہاں۔ ۔ ۔ ؟؟آنسووں والا آئیکون

عید کے پہلے دن شاید زندگی میں پہلی بار عید پر ناشتہ کیا تھا
میرا شاید کی شاید دوسری یا تیسری مرتبہ صحیح والا ناشتہ تھا۔ ۔ اور وہ بھی دونوں مرتبہ ہی حلوہ پوڑی کا تو پکا یاد ہے تیسری دفعہ کا یاد نہیں آ رہا۔ ۔ ۔
یہ تو اب تھوڑی سی اپنی مرضی والی عمر میں آنے کے بعد ہے ورنہ تو بچپن میں امی زبردستی ناشتہ کروا دیتی ہوں گی۔ ۔ ۔ذرا ہوش میں آنے کے بعد تو عید کی نماز کے بعد بس عیدی لینے ہی جایا کرتے تھے اور ناشتہ انکل فیض کی دکان پر ہوتا تھا۔ ۔ ۔ ٹافیوں چاکلیٹ کی صورت میں ۔ ۔ ۔ ابتسامہ
اور اب آتے ہی پہلے فروٹ چاٹ کا صفایا ہوتا ہے پھر ۔ ۔ چنا چاٹ یا میکرونی وغیرہ

لیکن اب کی بار عید بہت ہی مختلف گزری ایک تو عید ہی کے دن نماز سے آتے ہوئے سیر پر جانا اور پھر ناشتہ کرنا۔ ۔ شاید ہمارے گھر کے وزیر خزانہ کے بدلنے سے یہ حال ہوا۔ ۔ ۔ کاناآئیکون

دس بجے ناشتہ کے بعد دو دن کی جاگی کو نیند تو آنی ہی تھی ۔ ۔ ۔سو، سو سو
کے آہاں عیدی نہیں نیند کی بات ہے سو سو کے نماز عصر سے کچھ پہلے بڑی عید کی اسپیشل ڈش۔ ۔ کیا نام بتاوں بڑی عید کی تو ایک ہی ہوتی ہے نا،۔ ۔ ۔ بس وہی کھائی ۔ ۔ ۔ اور بوتل مانگتے مانگتے پھر سو گئی ۔ ۔ ۔ وہ کیا ہے کہ دو ہی چیزیں ہمیں ایسی بہت پسند ہیں مطلب بازار کی ایک بوتل اور ایک چاکلیٹ!!
خیر رات کے بارہ ایک بجے آنکھ کھلی تو ۔ ۔ اس سے پہلے بہت کوشش کی گئی اٹھانے کی لیکن بات وہی ہے کہ۔ ۔ ۔ ‘‘اس کے سر پر ڈھول بھی پیٹے رہو تو نہیں اٹھتی۔ ۔ ۔ ‘‘آنسووں والا آئیکون

تو آنکھ کھلنے کے بعد سب کھانے پینے کی چیزیں اکٹھی کیں ۔ ۔ بوتل سب سے پہلے اور کھیر کی جگہ رائتہ نکال لیا وہ تو چمچ گھماتے ہوئے گھورنے پر دریافت ہوا یہ تو کچھ اور ہی ہے۔ ۔ ۔ چھوٹی بہن کا انکشاف بھی خوب تھا ۔ ۔ رائتہ۔ ۔ اگر میں ایسی چمچ بھر کے کھا لیتی تو۔ ۔ ۔! اف!۔ ۔ ۔ نہ جانے مجھے بچپن سے رائتے سے کس واسطے کا بیر ہے۔ ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟

اور بس باقی ٹائم کمپیوٹر پر دماغ کھاتے گزر گیا۔ ۔ ۔ کسی کا نہیں اپنا ہی ۔ ۔ گرافکس کا حلوہ جو بن رہا تھا۔ ۔ ۔
ویسا سوچا تھا کہ شاید اب کی عید کی ڈشز کچھ یوں ہوں

اشیاء
چار پوائنٹر۔ ۔ نیلا۔ ۔ کالا۔ ۔ آسمانی۔ ۔
اور میرے ٹیکسٹ والا کلر شاید اس کو پرپل کہتے ہیں ۔ ۔ کہتے بھی ہوں لیکن مجھے پرپل نہیں لگتا۔ ۔ ۔
ایک لیڈ پینسل ۔ ۔ سکیل ۔ ۔ دستہ۔ رجسٹر۔ بلوغ المرام۔ ۔ ایک عدد کمیوٹر بمع نیٹ اور حفظ ماتقدم کے طور پر دوسری اسائنمنٹس
ترکیب
کاغذ پر نام وغیرہ لکھ کر۔ ۔ کمپیوٹر پر لیکچر پلے کر کے کانوں میں ہیڈ فون لگائیں اورپہلے سے نوٹ شدہ پوائنٹس میں سے مماثلث اور پہلے نوٹس نہ ہونے کی صورت مین نوٹس بنا کر اسائنمنٹ بنائیں ۔ ۔ توجہ دائیں بائیں نا ہو ورنہ لیکچر ریورس کرنا پڑے گا۔ ۔ ۔

ایک کے بعد دوسری کورس کی تمام کتب کے نام لکھ لیں باقی اشیاٗ یہی درکار ہیں۔ ۔ ۔


لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔ ۔ وجہ طبیعت کی ناسازی ۔ ۔ شاید ہر دفعہ ہم نے عید پر بیمار ہونے کا ٹھیکا لے رکھا ہے۔ ۔ ۔
سب تھریڈ لگ گئے ۔ ۔ ایک یہی نہیں لگا تھا آپ کا عید کا پہلا دن کیسے گزرا۔ ۔؟؟

اس دفعہ عید ہمارے کچن میں تھی تو کچن میں میرا کام باتیں بھگارنا ہی ہوتا ہے۔ ۔اب تک تو آپ کوہماری باتوں سے اندازہ ہو ہی جاناچاہیئےتھا
خیر اب کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ۔ ۔ ۔بھگتئے ہمارے کچن میں عید منانا!!!!!!!!!!!!

السلام علیکم

اختی، شائد آپ کی بات سننے والا کوئی نہ ہو مگر میں آپکا ساتھ دے دیتا ہوں۔
والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اب ایسی بھی بات نہیں ہے کنعان بھائی!
مصروفیت کی وجہ سے تھریڈز میں جواب نہیں لکھا۔ ۔ لیکن شاید اب سسٹر توبہ کریں گی۔ ۔ کم از کم اس دفعہ عید ہمارے کچن میں مناتے ہوئے!

سسٹر کی آنکھیں ،کان سلامت ہوں تو مزید کچھ لکھوںگی۔ ۔ ۔ ۔

سسٹر، یہاں پر زیادہ تر بھائی لوگ لڑائی میں ہی مشغول رہتے ہیں . ابتسامہ
عجیب بات ہے جیسے دوسری جگہوں پر تو بڑی صلح صفائی رہتی ہے۔ ۔ ماحول بندے کو خود بنانا چاہیئے ناکہ جلتی پر تیلی والا کام کیا جائے۔ ۔ ۔ ابتسامہ
 
Top