• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس فورم پر کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں مداخلت کا حق کس دلیل کے تحت دیا گیا ہے؟

شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
میں فورم انتظامیہ سے جاننا چاہوں گا کہ اس فورم پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریج نامی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و تبادلہ خیال کا حق کیوں دیا گیا ہے ؟ کیا کفار کو اس طرح کا حق دینا شرعاََ جائز ہے ؟ اگر ہے تو براہِ کرم اس کی دلائل قرآن و سنت سے پیش کردیں۔
یاد رہے کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں کلام کے اختیار دینا اور بات ہے۔

نیز فورم کے دیگر اراکین سے بھی درخواست کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اگر وہ اس بات سے متفق ہیں کہ کفار کی کسی بھی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و مداخلت کا اختیار نہیں تو پھر فورم انتظامیہ کو ایسی ٹیموں کی رکنیت ختم کرنے کے لیئے زور دیں۔
@خضر حیات ، @عبدہ، @مون لائیٹ آفریدی ، @مشکٰوۃ ، @اشماریہ ، @ضدی ، @حافظ اختر علی
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیر بھائی !
بہت اہم بات کی طرف توجہ دلائی آپ نے۔
ایک خیال ہے جس متعلق رہنمائی کی جا سکتی ہے کہ اس طرح کفار کے مسلمانوں کے متعلق منصوبے اور سوچ معلوم ہو جاتی ہے ۔جیسے شام کے جہاد کی ابتداء میں ایسے ہی ایک نے بتلا دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں شام کے مجاہدین ہی کے درمیان کیا معاملات ہوں گے ۔۔
اور آج ہو بہو وہی صورت حال ہے ، یہ الگ بات ہے کس نے اس کی طرف توجہ دی اور کیا تیاری کی۔۔
یہ ایک خیال ہے باقی اس متعلق دیگربھائی بتا سکتے ہیں کہ انہیں شرعا اس سلسلے میں کیا اور کیسے "حقوق" حاصل ہیں ۔۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اس فورم پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریج نامی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و تبادلہ خیال کا حق کیوں دیا گیا ہے ؟ کیا کفار کو اس طرح کا حق دینا شرعاََ جائز ہے ؟ اگر ہے تو براہِ کرم اس کی دلائل قرآن و سنت سے پیش کردیں۔
یاد رہے کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں کلام کے اختیار دینا اور بات ہے۔
محترم بھائی ہو سکتا ہے کہ آپ کی بات درست ہو البتہ میرے ذہن میں پھر یہ اشکال آئے گا کہ کیا وہ تمام لوگ جو آپ کے نزدیک کفار ہیں انکو یہاں بین کر دیا جائے یعنی تمام بریلوی تمام شیعہ وغیرہ
اس طرح کیا دعوت کو فائدہ پہنچے گا یا نقصان
جہاں تک آپ کی یہ بات کہ کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو اپنے باہمی معاملات میں کلام کی اجازت دینا اور بات تو مجھے اسکی سمجھ نہیں آئی
میرے خیال میں تو یہاں انتظامیہ کے ہر رکن نے اس تاشفین کا کھل کر رد ہی کیا ہے البتہ مکالمہ کی صورت میں- تو پھر آپ کے نزدیک کونسی بات کرنے کی اجازت دی گئی ہے مجھے سمجھ نہیں آئی
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میں فورم انتظامیہ سے جاننا چاہوں گا کہ اس فورم پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریج نامی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و تبادلہ خیال کا حق کیوں دیا گیا ہے ؟ تو پھر فورم انتظامیہ کو ایسی ٹیموں کی رکنیت ختم کرنے کے لیئے زور دیں۔
ایک ممبر ہی حیثیت سے، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ٹیمیں ہیں جن میں صرف تاشقین ہی نہیں اور بھی بے شمار ممبران ہیں جو اپنے خفیہ اداروں کی طرف سے تمام فارمز پر نگرانی کرتے ہیں اگر ان کو بین کیا گیا تو رزلٹ شائد برا نکلے، ان کا ہونا ہی بہتر ھے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ یہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا جس پر انہیں نگرانی سونپی گئی ھے۔

والسلام
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
میں فورم انتظامیہ سے جاننا چاہوں گا کہ اس فورم پر امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل آؤٹ ریج نامی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و تبادلہ خیال کا حق کیوں دیا گیا ہے ؟ کیا کفار کو اس طرح کا حق دینا شرعاََ جائز ہے ؟ اگر ہے تو براہِ کرم اس کی دلائل قرآن و سنت سے پیش کردیں۔
یاد رہے کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو مسلمانوں کے باہمی معاملات میں کلام کے اختیار دینا اور بات ہے۔

نیز فورم کے دیگر اراکین سے بھی درخواست کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور اگر وہ اس بات سے متفق ہیں کہ کفار کی کسی بھی ٹیم کو مسلمانوں کے معاملات میں رائے زنی و مداخلت کا اختیار نہیں تو پھر فورم انتظامیہ کو ایسی ٹیموں کی رکنیت ختم کرنے کے لیئے زور دیں۔
@خضر حیات ، @عبدہ، @مون لائیٹ آفریدی ، @مشکٰوۃ ، @اشماریہ ، @ضدی ، @حافظ اختر علی
محترمی میرا خیال ہے کہ ان کے تبادلہ خیال یا رائے زنی سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ہم ان کی کوئی بات مان تو نہیں رہے۔
ایک عام ممبر کی حیثیت سے انہیں اتنا تو اختیار دینا ہوگا جتنا ایک عام رعایا کے فرد کو ہوتا ہے۔ تصرف کا اختیار تو ہمارے پاس بھی نہیں ہے۔ ان کو کیا ملے گا۔

ویسے دعوت کا کام دوسروں سے مل کر ہی چلتا ہے ان سے الگ ہو کر نہیں۔ یہ کوئی جہادی مجلس تو ہے نہیں جہاں ان کے ہونے سے ہمیں کوئی نقصان پہنچے گا۔ یہ دعوتی پلیٹ فارم ہے جہاں یہ دعوت دی جاتی ہے کہ آؤ، دیکھو، اور خود غور کرو۔
دونوں چیزوں کا مقصود ایک ہی سہی لیکن طریقہ کار میں فرق ہے۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
63
کیا وہ تمام لوگ جو آپ کے نزدیک کفار ہیں انکو یہاں بین کر دیا جائے یعنی تمام بریلوی تمام شیعہ وغیرہ
میں نے کب کہا ہے کہ جو میرے نزدیک کفار ہیں ان کو بین کیا جائے؟ کیا امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو کوئی بھی مسلمان سمجھتا ہے جب کہ وہ خود اس کا دعویٰ بھی نہیں رکھتے۔

جہاں تک آپ کی یہ بات کہ کفار سے مکالمہ اور بات ہے اور کفار کو اپنے باہمی معاملات میں کلام کی اجازت دینا اور بات تو مجھے اسکی سمجھ نہیں آئی
میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کفار کو دین کی دعوت دینے کے لیے علما کے زیرانتظام علیحٰدہ سے سیکشن بنا سکتے ہیں۔ جس میں وہ آپ سے گفتگو کر کے اسلام کے متعلق جان سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں۔ مگر دیگر سیکشنز میں کفار یا ان کے ایجنٹ آ کر ہمیں بتانا شروع کردیں کہ کون صحیح مسلمان ہے ، کون خارجی ہے ، کون مسلمانوں کا دشمن ہے۔ اور خود کو مسلمانوں کا دوست باور کرائیں ۔ یہ تو ہرگز مناسب معلوم نہیں ہوتا۔
ہاں البتہ جو نکات مشکوٰۃ بہن اور کنعان بھائی نے اٹھائے ہیں اس پر میں نے پہلے غور نہیں کیا تھا۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
میرا مطلب یہ ہے کہ آپ کفار کو دین کی دعوت دینے کے لیے علما کے زیرانتظام علیحٰدہ سے سیکشن بنا سکتے ہیں۔ جس میں وہ آپ سے گفتگو کر کے اسلام کے متعلق جان سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے جائیں۔ مگر دیگر سیکشنز میں کفار یا ان کے ایجنٹ آ کر ہمیں بتانا شروع کردیں کہ کون صحیح مسلمان ہے ، کون خارجی ہے ، کون مسلمانوں کا دشمن ہے۔ اور خود کو مسلمانوں کا دوست باور کرائیں ۔ یہ تو ہرگز مناسب معلوم نہیں ہوتا۔
بھائی یہ سوالات یا یہ باتیں بہت سے مسلمانوں کے ذہن میں بھی ہوتی ہیں جو یہ لوگ اٹھا رہے ہوتے ہیں۔ تو اس طرح سب کا بھلا ہو جاتا ہے۔
باقی جب کوئی شخص بھی کوئی غلط بات کرتا ہے تو اللہ پاک اس کے رد کے لیے افراد اور کلام خود پیدا فرما دیتے ہیں۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
کوئی سمجھائے گا کس بارے میں بات ہو رہی ہے؟ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور اس فورم کا کیا تعلق ہے۔۔ سمجھ نہیں آیا۔
 
قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
وعلیکم السلام
عبد اللہ عزام بھائی
پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایک اوپن فورم ہے ،جہاں سب لوگ آ سکتے ہیں۔کسی پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔دوسری بات یہ ہے کہ کیا آپ کسی ایسے فرد کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں جس کوآپ یہاں مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کوئی سمجھائے گا کس بارے میں بات ہو رہی ہے؟ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور اس فورم کا کیا تعلق ہے۔۔ سمجھ نہیں آیا۔
میں بھی سمجھ نہیں سکا کہ کس کی طرف اشارہ ہے
 
Top