کبھی ان کے تہوار ابو غریب کی جیل میں قید عفت مآب بہنوں اراکان کے معصوم بچوں سے بپا رکھے سلوک پر بھی یوم سیاہ میں بدلے ؟؟؟نہیں نا ؟؟؟تو پھر ظالموں کو کوئی آج پرسہ نہ دے
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
جب آپ ابوغريب ميں امريکی فوجيوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کے واقعات کا ذکر کرتے ہيں تو آپ يہ کيوں بھول جاتے ہيں کہ وہ بھی امريکی فوجی ہی تھے جنھوں نے اپنے ساتھيوں کی بدسلوکی کے بارے ميں حکام کو آگاہ کيا تھا؟ صرف يہی نہيں بلکہ ان امريکی فوجيوں نے اپنے ہی ساتھيوں کے خلاف مقدمات ميں گواہی بھی دی اور انھی کی کوششوں کی وجہ سے ان جرائم ميں ملوث فوجيوں کے خلاف باقاعدہ مقدمے بنے اور انھيں سزائيں بھی مليں۔
امريکی حکومت نے يہ تسليم کيا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے امريکی آرمی کا ريکارڈ مثالی نہيں ہے۔ ليکن يہ بھی حقيقت ہے کہ تاريخ انسانی کی ہر فوج ميں ايسے افراد موجود رہے ہيں جنھوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی اور قانون توڑا۔ اہم بات يہ ہے ہر اس امريکی فوجی کے خلاف تفتيش بھی کی گئ اور اسے ملٹری کورٹ کے سامنے لايا گيا جس پر اس حوالے سے الزامات لگے۔ ايسے کئ کيسز امريکی عوام کے سامنے بھی لاۓ گۓ۔ ليکن يہ تمام واقعات کسی منظم سسٹم کے تحت نہيں رونما نہيں ہوۓ تھے بلکہ کچھ افراد کے انفرادی عمل کا نتيجہ تھے۔ يہ لوگ امريکی فوج کی اکثريت کی ترجمانی نہيں کرتے۔
ميں نے يہ بات پہلے بھی کہی ہے اور امريکی صدر سميت اہم امريکی اہلکاروں نے بھی اس بات کو دہرايا اور دنيا بھر کے ميڈيا کے سامنے بھی اس بات کا اعادہ کيا گيا ہے کہ ابوغريب کا واقعہ عام امريکيوں اور امريکی حکومت کے ليے انتہائ افسوس ناک تھا جس کی سب نے نہ صرف يہ کہ بھرپور مذمت کی بلکہ اس واقعے ميں شامل تمام افراد کا ٹرائل ہوا اور انھيں قانون کے مطابق سزائيں دی گئيں۔ آپ دنيا کے کتنے ممالک کے بارے ميں يہ دعوی کر سکتے ہيں کہ جہاں حکومت کی جانب سے فوجيوں کے کردار اور ان کے اعمال کا اس طرح احتساب کيا جاتا ہے؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu