• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول حدیث باتصویر

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم اراکین مجلس !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
[FONT=_pdms_saleem_quranfont]أحمد إلیکم اللہ الذی لا إلہ إلا ھو , وبعد !

ہم اس موضوع میں محدثین کی اصطلاحات کو سیکھیں گے ۔ إن شاء اللہ تعالى
[/FONT]

علمائے حدیث کے مراتب



علمائے حدیث کے مراتب بالترتیب درج ذیل ہیں :

۱۔ أمیر المؤمنین (فی الحدیث)
۲۔ الحافظ
۳۔ المحدث
۴۔ المسند




ان رتبوں کی وضاحت

أمیر المؤمین : وہ ہوتا ہے جسے چند احادیث کے سوا تمام تر احادیث کی اسانید ومتون وعلل کا علم ہو ۔
حافظ : جو روایۃ اور درایۃ علم حدیث میں مشغول ہو جائے , اور ہر طبقہ کے رواۃ اور انکی اسانید کی اسے پہچان حاصل ہو اور کم ہی کے بارہ میں وہ لاعلم ہو ۔
محدث : جو روایۃ اور درایۃ علم حدیث میں مشغول ہو جائے , اور اکثر روایات اور راویوں کے حالات کا اسے علم ہو ۔
مسند : جو حدیث کو اپنی سند سے روایت کرے , خواہ اسکے پاس علم ہو یا نہ ہو


 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
غریب​


غریب حدیث
وہ ہوتی ہے جسکی سند کے کسی طبقہ میں صرف ایک راوی رہ جائے ۔

تنبیہ : عموما لوگ غریب روایت کو ضعیف سمجھتے ہیں , جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ غریب روایات صحیح بھی ہوتی ہیں اور ضعیف بھی ۔ صحیح بخاری میں بھی بہت سی روایات غریب ہیں ۔



 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
مشہور



مشہور حدیث
: اس حدیث کو کہتے ہیں جسے روایت کرنے والے راوی ہر طبقہ میں کم از کم تین ہوں ۔ تین سے زیادہ رواۃ والی حدیث کو بھی مشہور ہی کہتے ہیں جب تک وہ تواتر کی حد کو نہ پہنچے ۔

تنبیہ
: خبر کا مشہور ہونا اسکی صحت کی دلیل نہیں ہے ۔ بسا اوقات جھوٹی خبریں بھی مشہور ہوتی ہیں ۔

تنبیہ ثانی
: عام طور پر مشہور روایت ایسی روایت کو سمجھا جاتا ہے جسے اکثر لوگ جانتے ہوں مثلا : علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے ۔




 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
شاہد


شاہد :
ایک صحابی کوئی حدیث نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرے , پھر وہی حدیث یا اسکے ہم معنى حدیث کوئی دوسرا صحابی بھی رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرے ۔ اور ان دونوں کی سندیں بھی الگ الگ ہوں تو ان رویتوں کو شاہد کہتے ہیں مثلا کہا جاتا ہے کہ پہلی حدیث کی شاہد دوسری حدیث ہے




 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
معلق


معلق روایت اسے کہتے ہیں جس میں مصنف سند کے آغاز سے کچھ راوی ذکر نہ کرے بلکہ سند درمیان سے یا آخر سے بیان کرنا شروع کرے
یا دوسرے لفظوں میں جس روایت کی سند کے شروع سے کچھ راویوں کو حذف کر دیا جائے






 
Top