- شمولیت
- مارچ 04، 2011
- پیغامات
- 790
- ری ایکشن اسکور
- 3,982
- پوائنٹ
- 323
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم اراکین مجلس !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
[FONT=_pdms_saleem_quranfont]أحمد إلیکم اللہ الذی لا إلہ إلا ھو , وبعد !
ہم اس موضوع میں محدثین کی اصطلاحات کو سیکھیں گے ۔ إن شاء اللہ تعالى
[/FONT]
محترم اراکین مجلس !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
[FONT=_pdms_saleem_quranfont]أحمد إلیکم اللہ الذی لا إلہ إلا ھو , وبعد !
ہم اس موضوع میں محدثین کی اصطلاحات کو سیکھیں گے ۔ إن شاء اللہ تعالى
[/FONT]
علمائے حدیث کے مراتب
علمائے حدیث کے مراتب بالترتیب درج ذیل ہیں :
۱۔ أمیر المؤمنین (فی الحدیث)
۲۔ الحافظ
۳۔ المحدث
۴۔ المسند
ان رتبوں کی وضاحت
أمیر المؤمین : وہ ہوتا ہے جسے چند احادیث کے سوا تمام تر احادیث کی اسانید ومتون وعلل کا علم ہو ۔
حافظ : جو روایۃ اور درایۃ علم حدیث میں مشغول ہو جائے , اور ہر طبقہ کے رواۃ اور انکی اسانید کی اسے پہچان حاصل ہو اور کم ہی کے بارہ میں وہ لاعلم ہو ۔
محدث : جو روایۃ اور درایۃ علم حدیث میں مشغول ہو جائے , اور اکثر روایات اور راویوں کے حالات کا اسے علم ہو ۔
مسند : جو حدیث کو اپنی سند سے روایت کرے , خواہ اسکے پاس علم ہو یا نہ ہو