یہی نفاق اکبرہے جس میں ایک منافق بظاہر اسلام کی نمائش کرتاہے لیکن اپنے اندر کفر کو چھپائے رکھتاہے سب سے نچلے طبقہ میں پہنچ جاتاہے ۔اللہ نے تمام بر ے اوصاف سے انہیں متصف کیاہے کبھی کافر کہا کبھی بے ایمان کہا کبھی دین اور دین داروں کے ساتھ مذاق اڑانے والے سے انہیں تعبیر کیا ان کی بری صفات بیان کرتے وثت کہا گیا کہ یہ ہمہ تن دشمنان اسلام کی طرف جھکے رہتے ہیں اس لیے کہ ان کی اسلام دشمنی بھی ان ظاہر کافر دشمنوں سے کم نہیں ہو تی ۔لہذا یک منافق بظاہر اللہ تعالی ،اس کرے فرشتوں ،اس کی کتا بوں ،اس کے رسولو ں اور یو م آخرت پر ایمان کا اعلان کرتاہے ۔لیکن اندرونی طور پر ان چیزوں سے عاری ہوتاہے ۔بلکہ ان حقائق کو جھٹلاتاہے ۔اللہ تعالی پر ایمان لاتا ہے نہ اس بات پر کہ اللہ تعالی نے اپنے ایک بندہ پر اپنا کلام پاک نازل فرمایا ہے اور اس کو رسو ل کو بنایاہے تاکہ وہ اس کی اجازت سے لوگو ں کو ہدایت کرے ،اللہ تعا لی نے کلام مجید میں ان منافقوں کے پردہ کوفاش فرمایاہے اور ان کے باطنی راز کو کھول دیاہے او راپنے بندوں پر ان کے معاملہ کو ظاہر کردیاہے ،تا کہ وہ بھی نفاق او راہل نفاق سے خبردار ہیں اللہ تعالی نے سورہ بقرہ کی ابتداء میں لوگوں کے تین طبقوں کا تذکرہ کیاہے ۔مو منین ،کفار ،اور منافقین ،پس مو منوں کے سلسلہ میں چار آیتیں نازل ہوئیں ،کافروں کے سے متعلق دو آیتیں ،جب کہ منافقین کے بارے میں تیرہ آیتیں ،او ریہ صرف منافقو ں کی کثرت لوگوں میں نفا ق کے پھلنے او راسلام او راہل اسلام کے لئے عظیم فتنہ ثابت ہو نے کی وجہ سے ،او رمنافقوں کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے اسلام کو بہت سے مصائب بہی جھلینے پڑے ہیں
اعتقادی نفا ق کی چھ قسمیں ہیں :
1رسول اللہ (ﷺ)کی لائی ہو ئی شربعت کی بعض باتو ں سے بغض رکھنا ۔
2رسول اللہ (ﷺ)سے بعض رکھنا ۔
3رسول اللہ (ﷺ)کی لائی ہو ئی شریعت کے بعض حصہ کو جھٹلانا۔
4رسول اللہ (ﷺ)کے الا ئے ہو ئے دین کے زوال سے خوش ہونا ۔
5رسول اللہ (ﷺ)کے دین کے غلبہ وبالا دستی سے تکلف اور رنج وغم ہو نا
6رسول اللہ (ﷺ)کو جھٹلانا ۔ (مجموعۃ التوحیدیۃ )واللہ اعلم
اعتقادی نفا ق کی چھ قسمیں ہیں :
1رسول اللہ (ﷺ)کی لائی ہو ئی شربعت کی بعض باتو ں سے بغض رکھنا ۔
2رسول اللہ (ﷺ)سے بعض رکھنا ۔
3رسول اللہ (ﷺ)کی لائی ہو ئی شریعت کے بعض حصہ کو جھٹلانا۔
4رسول اللہ (ﷺ)کے الا ئے ہو ئے دین کے زوال سے خوش ہونا ۔
5رسول اللہ (ﷺ)کے دین کے غلبہ وبالا دستی سے تکلف اور رنج وغم ہو نا
6رسول اللہ (ﷺ)کو جھٹلانا ۔ (مجموعۃ التوحیدیۃ )واللہ اعلم