کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
ہر وہ عمل جو نبی کریمﷺ سے ثابت ہو، سنت کہلائے گا۔ 20 دن کے اعتکاف والے عمل کو اگر سنت کہا جائے، تو کوئی حرج نہیں۔کیونکہ سنت کی بیان کی گئی تعریف کا اطلاق اس پر بھی ہوتا ہے۔ آپ کے لیے کوئی مانع نہیں کہ آپ اس کو سنت نہ کہیں ۔۔۔ لیکن ایک بات یاد رہے، اصولی طور پہ کسی عمل کو سنت اس وقت کہا جاتا ہے۔ جس میں دوام، تاکید کی کیفیت پائی جائے۔لیکن اگر کوئی رمضان میں 20 دن کا اعتکاف کرے تو فقط جائز ! یہ سنت کیوں نہیں ؟؟؟جبکہ عمل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت بھی ہے !!!!!
باقی اقتباس شدہ عبارت میں کسی بھی طرح یہ ثابت نہیں ہوتا، کہ آپ اس کو سنت بالکل کہہ ہی نہیں سکتے۔جب کسی بھی مسئلہ میں، یا قول وغیرہ میں گنجائش موجود ہو تو بے جا اعتراض کرنے سے گریز ہی کرنا چاہیے۔
عدم النقل لا یدل علی عدم الوقوع ثم لو سلم لایلزم منہ عدم الجواز
الفعل یدل علی الجواز وعدم الفعل لا یدل علی المنع
والسلام