• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعتکاف کے متعلق ایک سوال

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ محترم @اسحاق سلفی بھائی
شیخ محترم @خضر حیات

کیا ایسے شخص کو اعتکاف میں بیٹھنے دیا جائے جو اعتکاف کے دوران پان، گٹکا، سگریٹ کا مسجد میں دوران اعتکاف استعمال کرتے ہیں -

کسی بھائی نے سوال پوچھا ہیں جواب ضرور دیں
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
کیا ایسے شخص کو اعتکاف میں بیٹھنے دیا جائے جو اعتکاف کے دوران پان، گٹکا، سگریٹ کا مسجد میں دوران اعتکاف استعمال کرتے ہیں -
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ،اور اہل ااسلام کی عبادت اور تعلیم وتربیت کی جگہ ہیں ، اس لئے ان حرمت کا لحاظ رکھنا اور انکی تعظیم وتکریم بہت ضروری ہے ،
حديث عائشة قالت : " أمر رسول الله صلى الله عليه وسلم ببناء المساجد في الدُّور وأن تنظف وتطيب ". وصححه الألباني في صحيح الترمذي برقم 487
سیدہ عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا نے بيان كيا ہے كہ:
" رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے محلوں اور قبائل ميں مسجد بنانے اور اسے پاك صاف ركھنے اور خوشبو لگانے كا حكم ديا "
سنن ابو داود حديث نمبر ( 455 ) جامع ترمذى حديث نمبر ( 594 ) سنن ابن ماجۃ حديث نمبر ( 759 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح ترمذى حديث نمبر ( 487 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

وروى البخاري (855) ، ومسلم (564) أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : ( مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا ، فَلْيَعْتَزِلْنَا ، أَوْ قَالَ : فَلْيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا ، وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ )
اور بخاری ومسلم کی حدیث میں رسول ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ :
جو تھوم ،پیاز کھائے (تو جب تک ان کی بو ختم نہ ہو ) وہ ہماری مسجدوں سے دور رہے ،اور اپنے گھر بیٹھے ،،
اگر
تھوم ،پیاز جو حلال خوراک ہیں ،اگر ان بدبو کے ساتھ مسجد میں جانا منع ہے ،تو سیگریٹ ،نسوار جو انسانی صحت کیلئے سخت نقصان دہ ہیں ،اور اکثر علماء کے نزدیک ان کا استعمال حرام ہے ،ان کا مسجد میں استعمال کیسے جائز ہوسکتا ہے ،
اس لئے دوران اعتکاف ہو ،یا اعتکاف کے علاوہ مسجد میں سیگریٹ ، نسوار کا استعمال سخت منع ہے ،
اس کی مثال یوں سمجھ کہ جھوٹ بولنا ویسے بھی بہت سخت گناہ ،اور اگر بندہ نماز پڑھتے ہوئے یعنی عبادت کے دوران جھوٹ بولے تو گناہ کا بوجھ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ،
اور پان کے متعلق میری معلومات ناقص ہیں ، یعنی پان کن چیزوں سے بنتا ہے ، اور اس کا استعمال انسان کیلئے کیا اثرات مرتب کرتا ہے ،
ہمارے علاقے میں دور دور تک پان کا وجود نہیں ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیگریٹ وغیرہ نشہ کے عادی کو مسجد سے نہ روکا جائے بلکہ اس کو سیگریٹ ،نسوار وغیرہ سے روکا جائے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پان کے متعلق میری معلومات ناقص ہیں ، یعنی پان کن چیزوں سے بنتا ہے ، اور اس کا استعمال انسان کیلئے کیا اثرات مرتب کرتا ہے ،
ہمارے علاقے میں دور دور تک پان کا وجود نہیں ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
پان کے بارے کچھ معلومات حاضر خدمت ہیں:
پان مزے یا نشہ کے لئے کھانے کی ایک چیز ہے۔ یہ پان کے سبز پتوں کا لپٹا ہوا ٹکڑا ہوتا ہے جس میں خاص مقدار میں کٹی ہوئی چھالیہ، چونا، کتھا، سونف اور اگر دل چاہے تو گلقند بھی شامل ہوتی ہے۔ لپٹے ہوئے پان کو گلوری بھی کہتے ہیں۔ شوقین لوگ اسے منہ میں ڈال کر چباتے رہتے ہیں اور سرخ رنگ کی تھوک جسے پیک کہتے ہیں تھوکتے رہتے ہیں۔

پان کے شوقین بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں پائے جاتے ہیں۔
پان تیار کرنے کے حوالے سے اس کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں:

سادہ پان
اس میں پان کا پتا، چونا، کتھا، چھالیہ، سونف، خوشبو، گلقند، ملٹھی، چھوٹی الائچی جیسی حلال اشیاء وغیرہ استعمال ہوتی ہیں..

نشہ آور پان
اس میں پان، چونا، کتھا، چھالیہ کے ساتھ ساتھ تمباکو کی مختلف اقسام اور دیگر نشہ آور اشیاء استعمال ہوتی ہیں..جیسے پیلی پتی، راجہ جانی، گروہ تین سو..وغیرہ...
download.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
پان کے بارے کچھ معلومات حاضر خدمت ہیں:
بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔جزاکم اللہ خیراً
آپ کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں شرعی حکم سمجھنا آسان ہے ،
کہ بد بودار اور نشہ آور چیز کا مسجد میں لانا ۔۔۔اور استعمال کسی صورت جائز نہیں ،
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا ایسے شخص کو اعتکاف میں بیٹھنے دیا جائے جو اعتکاف کے دوران پان، گٹکا، سگریٹ کا مسجد میں دوران اعتکاف استعمال کرتا ہیں -
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !

شیخ جس نے سوال پوچھا ہیں وہ کہتا ہے کہ ایسے شخص کو اعتکاف میں بیٹھایا جائے یا نہیں

کچھ لوگ پچھلے سال مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے تھے جو ان چیزوں کا استعمال کرتے تھے کیا ان کو اس سال اعتکاب میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے یا نہیں ؟؟؟
 
Last edited:
Top