خنساء
رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2014
- پیغامات
- 194
- ری ایکشن اسکور
- 96
- پوائنٹ
- 45
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ ان کو اپنے رشتوں کا نہیں پتا ہوتا ہے کہ میری خالہ کا بیٹا میری امی کیا لگتا ہے ؟میرے بھائی کی بیوی میری کیا لگتی ہیں؟میرے تایا ابوکا بیٹامیرے ابو کا کیا لگتا ہے؟اور بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں انہیں تو اپنے دادا کے دادا کا بھی پتا ہوتا ہے ہمیں تو اپنے کزنز کا نہیں پتا چلتا تو ابو کے کزنز کا کیسے پتا چلے!!!!!
میرے قاری صاحب نے میرے سے پوچھا ’’علی بھائی آپ کےکیا لگتے ہیں؟‘‘ وہ میرے تایا زاد بھائی لگتے ہیں اور میرے بہنوئی بھی میں نے قاری صاحب سے کہا’’وہ میرے سالے لگتے ہیں‘‘قاری صاحب ہنس کر چپ کر گئے جب میں گھر گئی تو میں نے امی سے کہا’’ امی جی علی بھائی میرے سالے لگتے ہیں نا ‘‘امی نے پھر مجھے بتایا نہیں وہ آپ کے بہنوئی لگتےہیں پھر مجھے سمجھ آئی کہ قاری صاحب کیوں ہنسے تھے