• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقسامِ اعراب

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
اقسامِ اعراب
تحریر : محمد امجاد عالم نیپال

معربات (اسمائے متمکنہ اور افعال مضارعہ مجرد عن نون جمع مؤنث اور نون تاکید) کے کل چار اعراب ہیں

(1)رفع: یہ فعل مضارع اور اسمائے متمکنہ دونوں کے مابین مشترک ہے یعنی رفع کی حالت فعل مضارع کی بھی ہوتی ہے اور اسمائے متمکنہ کی بھی جیسے:یَقُوْمُ زَیْدٌ

(2)نصب: یہ بھی دونوں(اسم اور فعل) کے مابین مشترک ہے جیسے:لَنْ تَضْرِبَ عَمْرًوا

(3)جر: یہ اسم کے ساتھ ہے یعنی حالت جری فقط اسم میں ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ حرف جر کی تعریف یوں ہے: حروف تجر الاسم فقط (ایسے حروف جو صرف اسم کو جر دیتے ہیں) جسے: فِیْ الدَّارِ

(4)جزم: یہ فعل مضارع کے ساتھ خاص ہے یعنی حالت جزمی فقط فعل مضارع کے ساتھ ہوگا اسم کے ساتھ نہیں ہو اور نہ دیگر افعال کے ساتھ جیسے لَمْ یَضْرِبْ ۔

واضح رہے کہ افعال میں سے صرف فعل مضارع معرب ہے وہ بھی اس وقت جب کہ نون جمع مؤنث اور نون تاکید سے خالی ہو اگر ان دونوں نون میں سے کوئی ہوتو اس وقت فعل مضارع مبنی ہوگا معرب نہیں ہوگا،
خلاصہ یہ کہ اقسام اعراب چار ہیں رفع نصب جر اور جزم، رفع نصب فعل مضارع اور اسم متمکن دونوں میں مشرک ہے جر اسم کے ساتھ خاص ہے اور جزم فعل کے ساتھ۔
ایک نحوی شاعر نے مذکورہ احکام کو ایک شعر میں جمع کیا ہے جسے یاد کرلینا مناسب ہے

اقسام الاعراب
اَقْسَامُہٗ رَفْعٌ وَنَصْبٌ___وَھُمَا

فِیۡ اِسْمٍ وَفِعْلٍ__ثُمَّ جَرٌّ لَزِمَا
تَخْصِیْصُہٗ بِاِسْمٍ،وَجَزْمٌ یَنْفَرِدْ

بِہٖ فِعْلٌ مُضَارِعٌ...
ترجمہ:(اعراب کے اقسام چار ہیں) رفع اور نصب یہ دونوں اسم اور فعل دونوں میں مشترک ہے اور جر خاص کر اسم میں آتا ہے اور جزم فقط فعل مضارع پر آتا ہے۔
 
Top