عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
اقوامِ عالم کے ہاں قسم اصل میں تاکید کے اسلوبوں میں سے ایک اسلوب ہے اسلام سے قبل عربوں کےمعاشرے میں قسم کو بہت اہمیت حاصل تھی عہدِ اسلامی میں بعض نامناسب یعنی شرکیہ قسمیں ممنوع ہوگئیں البتہ بعض جو شرک اور دوسرے شوائب سے پاک تھیں جاری رہیں اور شرع میں قابل لحاظ ہوئیں قرآن مجید میں اللہ تعالی نے دلیل وحجت کے کمال اوراس کی پختگی کے لیے قسم کا ذکر فرمایا ہے کسی مسئلے میں مخاطب کے اطمینان کے دو طریقے ہیں ایک تو شہادت دوسرا قسم ۔قرآن مجید میں یہ دونوں طریقے استعمال ہوئے ہیں ۔اس موضوع پر عربی زبان میں التبیان فی اقسام القرن ،امعان فی اقسام القرآن، آیات القسم من القرآن االکریم قابل ذکر کتابیں ہیں ۔زیرِنظر کتاب اقسام القرآن ‘‘ از ابو عبداللہ رفیع الدین اس موضوع پر عمدہ کاوش ہے جوکہ قرآن مجید میں مذکور اکتالیس ظاہر اقسام باری تعالٰی کی تشریح وتوضیح پر مشتمل ہے فاضل مؤلف نے ،توحید ،رسالت ،آخرت ، اور قرآن مجید کی حقانیت او رانسانی احوال کے بارے آنے والی اقسام کو عام فہم انداز میں پیش کیا ہے اللہ اس کتاب کو نفع بخش بنائے اور مؤلف مرحوم کے درجات بلند فرمائے (آمین)
Last edited: