• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
امیر المومنین سیدنا علی علیہ السلام سے عرض کیا گیا : دنیا کے متعلق کچھ فرمائیے ۔ ارشاد کیا : اس کا حلال باعث حساب ہے اور حرام موجب عذاب !
_____________________________
قیل لعلی بن أبي طالب رضي الله عنه : يا أبا الحسن ! صِف لنا الدنيا ؟ فقال : حلالها : حساب وحرامها : النار . [ الزهد لابن أبي الدنيا ،ص ٢٩]
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
((( دعاء کے 7 آداب )))


شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ الله کو کون نہیں جانتا..

آپؒ وقت کے امام اور شیخ الاسلام تھے.

آپؒ نے علم کا بحر ذخار چھوڑا ہے جس سے طالب علم قیامت تک فیض حاصل کرتے رہیں گے.

آپؒ کی بہت ساری کتابوں میں سے ایک معرکة الآراءکتاب ”الفتاویٰ الکبریٰ“ کے نام سے مشہور ہے..

یہ علم کا ذخیرہ 37 جلدوں میں ہمارے درمیان موجود ہے..

اس بحر ذخار میں غوطہ لگا کر آپ کے لئے قیمتی گوہر کا اقتباس پیش خدمت ہے:

اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:

ادْعُوا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (55) وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا وَادْعُوهُ خَوْفًا وَطَمَعًا ۚ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (56)

اپنے رب کو پکارو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے ، یقینا وہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، زمین میں فساد برپا نہ کرو جبکہ اس کی اصلاح ہوچکی ہے اور اللہ ہی کو پکارو خوف کے ساتھ اور طمع کے ساتھ، یقینا اللہ کی رحمت محسنین سے قریب ہے. (الاعراف55،56)

آیت مذکورہ میں دعا کے 7 آداب بتائے گئے ہیں :

1) تَضَرُّع :گڑگڑانا.

2) خُفیَة :چپکے چپکے.

3) لا یُحِبُّ المُعتَدِین :حد سے نہ گزرنا.

3) لاَ تُفسِدُوا :فساد نہ کرو .

4) ادعُوہُ :اسی کو ہی پکارو.

5) خَوفاً :خوف کے ساتھ.

6) طَمَعاً : طمع کے ساتھ.

7) المُحسِنِین : احسان کی روش اختیار کرنا.

یہ دعا کے 7 آداب ہیں جن کا ذکر خود اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کردیا.

پس خفیہ دعا کے کئی فوائد ہیں. اس سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ جو خفیہ دعا کرتا ہے اسے یقین ہوتا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ دعا کا سننے والا ہے.

دعا کو خفیہ رکھنے میں ہی اللہ تعالیٰ کے ساتھ ادب ہے کیونکہ بادشاہوں کے دربار میں آواز پست رکھی جاتی ہے.

الفتاویٰ الکبریٰ از امام ابن تیمہ
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ اللہ کا کہنا ہے :

جس طرح اللہ تعالی نے انسانی جسم کی حیات کا دار ومدار غذا پر رکھا ہے..

اسی طرح روح اور دل کی بقا وحیات کا دار ومدار اللہ تعالی کے ذکر، توبہ اور گناہوں کو ترک کرنے میں رکھا ہے..

عقل مند وہ ہے جو اپنے جسم کو حیات بخش غذاؤں کے ساتھ اپنی روح اور قلب کو بھی اس کی غذا مہیا کرے.

بصورت دیگر جسم تو باقی رہے گا مگر روح اور قلب مردہ ہوجائیں گے.

مدارج السالکین
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ابو صالحؒ کہتے ہیں ، جب خلافت صدیقی میں اہل یمن آئے اور قرآن سنا تو رونے لگے ؛ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے فرمایا : ’’ ہماری بھی یہی کیفیت تھی لیکن پھر ہمارے دل سخت ہو گئے ! ‘‘
__________________________________________
عن أبي صالح قال : لما قدم أهل اليمن في زمان أبي بكر سمعوا القرآن ، فجعلوا يبكون فقال أبو بكر : هكذا كنا ثم قست قلوبنا . (الإعتصام للشاطبي)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
قصرِ اسلام کو منہدم کرنے والے امور
جناب زیاد بن حُدَیرؒ کہتے ہیں،امیرالمومنین عمر بن خطابؓ نے مجھ سے پوچھا:کیا تمھیں معلوم ہے کہ اسلام کی عمارت کو ڈھانے والےامور کون ہیں؟ میں نے عرض کیا: جی میں نہیں جانتا؛جناب فاروقؓ نے فرمایا:


«يَهْدِمُهُ زَلَّةُ الْعَالِمِ، وَجِدَالُ الْمُنَافِقِ بِالْكِتَابِ وَحُكْمُ الْأَئِمَّةِ الْمُضِلِّينَ»

’’ عالم کی لغزش؛ منافق کا قرآن کے ذریعے جھگڑنا ؛اور گم راہ لیڈروں اور پیشواؤں کے فیصلے ، وہ امور ہیں جو قصرِ اسلام کو زمین بوس کر دیتے ہیں!!‘‘ (سنن دارمی،رقم ۲۲۰)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
سلف کے اقوال کے حوالے دو زمرے اور بھی شروع کیے گئے ہیں ؛ انھیں اگر یہیں منتقل کر دیا جائے تو بہتر نہ ہو گا کہ یہ قدیم تر ہے !
@خضر حیات صاحب کیا خیال ہے ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سلف کے اقوال کے حوالے دو زمرے اور بھی شروع کیے گئے ہیں ؛ انھیں اگر یہیں منتقل کر دیا جائے تو بہتر نہ ہو گا کہ یہ قدیم تر ہے !
@خضر حیات صاحب کیا خیال ہے ؟
جی محترم @عبدالرحیم رحمانی صاحب @محمد عامر یونس صاحب ، جن دو تھریڈز ( 1، 2 ) کی طرف عسکری صاحب نے اشارہ کیا ہے ، وہ آپ کی طرف سے شروع کیے گئے ہیں ، اگر آپ کی اجازت ہو تو تینوں زمروں کو یکجا کرنے والے مفید مشورے پر عمل کر لیا جائے ؟
باقی تینوں زمروں کو جیسے مرضی اکٹھا کیا جائے ، یعنی چاہے حالیہ تھریڈ میں کسی کو منتقل کرلیں ، یا اس کو سکی میں منتقل کریں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پوسٹیں تاریخِ ارسال کے حساب سے ہی ظاہر ہوں گی ۔
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
علامہ حافظ ابن قيم رحمہ الله نے فرمایا :

قبر میں بندے کا حال اسی طرح ہے جیسے سینے میں دل کا حال ہے..

اگر تمہیں معلوم کرنا ہے کہ قبر میں تمہارا کیا حال ہوگا تو تم دیکھو کہ تمہارے سینے میں تمہارے دل کا کیا حال ہے.

اگر تمہارے دل میں ایمان، سکینت، اطمینان اور طہارت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قبر میں بھی تمہارا یہی حال ہوگا.

زاد المعاد
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
بہتر مشورہ ہے اسطرح سے فورم کے ممبران کو یکجا کئی اقوال سلف مل جائیں گے ۔
اللہ ہماری کوششوں کو قبول کرئے۔ آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سلف کے اقوال کے حوالے دو زمرے اور بھی شروع کیے گئے ہیں ؛ انھیں اگر یہیں منتقل کر دیا جائے تو بہتر نہ ہو گا کہ یہ قدیم تر ہے !
@خضر حیات صاحب کیا خیال ہے ؟
جی محترم @عبدالرحیم رحمانی صاحب @محمد عامر یونس صاحب ، جن دو تھریڈز ( 1، 2 ) کی طرف عسکری صاحب نے اشارہ کیا ہے ، وہ آپ کی طرف سے شروع کیے گئے ہیں ، اگر آپ کی اجازت ہو تو تینوں زمروں کو یکجا کرنے والے مفید مشورے پر عمل کر لیا جائے ؟
باقی تینوں زمروں کو جیسے مرضی اکٹھا کیا جائے ، یعنی چاہے حالیہ تھریڈ میں کسی کو منتقل کرلیں ، یا اس کو سکی میں منتقل کریں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پوسٹیں تاریخِ ارسال کے حساب سے ہی ظاہر ہوں گی ۔
بہتر مشورہ ہے اسطرح سے فورم کے ممبران کو یکجا کئی اقوال سلف مل جائیں گے ۔
اللہ ہماری کوششوں کو قبول کرئے۔ آمین
جی تینوں لڑیوں کے موتی ایک ہی لڑی میں پرو دیے گئے ہیں ۔ جزاکم اللہ خیرا جمیعا ۔
 
Top