• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اس دوست کی محبت باقی رہ جاتی ہے جس کی عملی محبت اس کے زبانی دعووں سے زیادہ ہو۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ جتنا بھی بھلا کر لے، اسے کم ہی سمجھے۔ جبکہ اپنے بھائی کی طرف سے محبت کے قلیل اظہار کو بھی بہت زیادہ خیال کرے۔“

(ابن السماك || التذكرة الحمدونية : ٣٧٧/٤)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”میرے نزدیک مر جانا جدا ہونے سے زیادہ آسان ہے۔“

(طوق الحمامة لابن حزم : ٩١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”جدائی اسی پر گراں گزرتی ہے جو کریم النفس ہو۔“

(العود الهندي لعبدالرحمن السقاف : ٣٠٠)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ایک دفعہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے طویل وعظ کیا اور فرمایا : ”کیا یہ قبروں والے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں نہیں ہیں؟ کیا ان کیلیے دن اور رات برابر نہیں ہو گئے؟!"

(أهوال القبور وأحوال أهلها إلى النشور لابن رجب : ١٣٢)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ایک دفعہ گھر کا چراغ بجھا تو ہشام الدستوائی رحمہ اللہ زمین پر گر پڑے۔ بیوی نے پوچھا کیا ہوا؟ فرمایا : مجھے قبر کا اندھیرا یاد آ گیا تھا۔

(طبقات ابن سعد : ٢٧٩/٧)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخ الاسلام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے بارے میں حافظ نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :

”ایسا امام کہ ہر چیز میں جس کی امامت و جلالت پر اجماع ہے، جس کا ذکر نزولِ رحمت کا سبب بنتا ہے، جس سے محبت کا دم بھر کے مغفرت کی امید کی جاتی ہے۔“

(تهذيب الأسماء واللغات : ٣٩٤/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
وأما السياسة الشرعية فهي جزء من البصيرة التي نجدها حيَّة في سنّة النبي -صلى الله عليه وسلم- وسيرته المباركة في الدعوة والجهاد وتصرفاته في الولاية بجميع مجالاتها.

سیاسی وابستگیاں اور حزبی تعصبات خون کو سفید، دلوں کو پتھر اور بصیرتوں کو ویران کر دیتے ہیں۔ مفسر و فقیہ علامہ شنقیطی رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے ”السياسة بنت الكلب!“ اور واقع اس پر بہترین شاہد ہے۔
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”مولا! تو نے مجھے کمزور پیدا کیا اور میں نے کمزوروں کی طرح ہی تیری عبادت کی ...“

(الفصول والغايات لأبي العلاء المعري : ٥٩/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”عقل مند انسان جب اپنی گھر والیوں کے ساتھ ہوتا ہے تو عقل کو ایک طرف رکھ دیتا ہے، ہنسی مزاح اور بے تکلفی سے کام لیتا ہے، تاکہ اپنے نفس اور بیوی کا حق ادا کرے۔ اسی طرح جب بچوں کے ساتھ ہوتا ہے تو بچہ بن جاتا ہے، اور سنجیدگی کو پرے کر دیتا ہے۔“

( ابن عقيل الحنبلي رحمه الله || الآداب الشرعية : ٢٣٩/٣ )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ماضی قریب کے مؤرخ اور عالم ابراہیم العياشى رحمہ اللہ نے ازواج مطہرات کے حجرات اور ان کی تحدید و تعیین پر ایک کتاب لکھی، جس میں انہیں بیس سال لگے۔ ایک روز ان کی بیوی سے لڑائی ہوئی تو بیوی نے وہ کتاب جلا دی جس کے اثر سے انہیں فالج ہو گیا اور ١٤٠٠ھ میں ان کی وفات ہوئی۔

(ملتقطات العويد : 51/2)
 
Top