• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
دوستی کی حفاظت کرنا ...

امام شافعی رحمہ اللہ اپنے شاگرد یونس بن عبد الاعلی رحمہ اللہ کو وصیت کرتے ہوئے فرماتے ہیں :

”اے یونس! اگر تمہیں کسی دوست کے متعلق ناپسندیدہ بات پہنچے تو دشمنی پالنے اور تعلق ختم کرنے میں جلدی نہ کرو، کیونکہ شک یقین کو زائل نہیں کرتا۔ بلکہ تم اس دوست کو ملو اور اس کو بتاؤ کہ مجھے تمہارے متعلق یہ اور یہ بات پہنچی ہے۔ بہتر ہے کہ بات پہنچانے والے کا نام بھی لے لو۔ پھر اگر دوست انکاری ہو تو اس سے کہو : ٹھیک ہو گیا، تم میرے لیے اس مخبر سے زیادہ سچے اور قابلِ اعتبار ہو۔ اور مزید مت کریدو۔ اور اگر وہ دوست اُس بات کا اعتراف کرے تو دیکھو کہ اس کا کوئی معقول عذر ہو سکتا ہے، اسے قبول کر لو۔“

(حلية الأولياء لأبي نعيم : ١٢١/٩ ، سنده صحيح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”میرے مولا! سب تعریف تیرے لیے ہے۔ مجھے علم نہیں کہ تو نے اس دار البلاء میں مجھے کب تک رکھنا ہے۔ گزار لیا جتنا تو نے چاہا اور گزار ہی لوں گا جتنا تو چاہے گا۔ میں تجھ سے زمانے کے بوجھوں کا شکوہ کرتا ہوں۔ جب تو یہاں سے میرے کوچ کا فیصلہ کر دے تو راستے کی مصیبتوں اور سختیوں میں میری مدد فرمانا۔ میں اُن کے خوف سے ہلکان ہوں، کہ اس زندگی نے مجھے تھکایا ہی بہت ہے ...“

(الفصول والغايات لأبي العلاء المعري : ٥٩/١)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اور رہے علم کے عُشاق، تو ان کا عشق و وارفتگی ہر عاشق کے عشق سے بڑھ کر ہوتی ہے، بلکہ اکثر کو تو حسنِ انسانی کا اعلی ترین نمونہ بھی ذرا مائل نہیں کرتا۔“

(روضة المحبين لابن القيم : 69)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
عربی ادب کا امام ابو عثمان الجاحظ اپنے دوست قلیب المغربى کو لکھتا ہے :

”اے قلیب! اللہ کی قسم، اگر میرا جگر تیری تمنّا میں چھلنی نہ ہو گیا ہوتا، میری روح زخم زخم نہ ہو چکی ہوتی، تو میں ہجر کی راہوں میں تجھ سے خوب دوڑ لگاتا، جدائی کی رسّی مزید ڈھیلی کر دیتا۔ خیر! میں اللہ سے امید کرتا ہوں کہ وہ میرے صبر کو تیری جفا پر غلبہ عطا کرے، اور تجھے میری محبت کی طرف لوٹا دے، نفرتوں کی ناک خاک آلود ہو۔ دیکھو تو! ہمیں اکٹھے ہوئے کتنی مدت بیت چکی، کہ اب ہم ملیں تو شاید پہچاننے سے ہی انکاری ہو جائیں! والسلام.“

(سرح العيون لابن نباتة : ٢٥٥)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اُنہیں دیکھنے سے غم چَھٹ جاتے تھے ...

امام ابن القيم رحمہ اللہ اپنے استاد شیخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :

”جب کبھی خوف کے سائے گہرے ہوتے، بُرے خیالات راہ بناتے، زمین تنگ پڑنے لگتی؛ ہم ان کے روبرو تشریف لے جاتے، انہیں دیکھنے اور سننے کی دیر ہوتی کہ سب کچھ چَھٹ جاتا، انشراحِ صدر، قوت، یقین اور گُونا گوں اطمینان نصیب ہو جاتا۔ سو پاک ہے وہ ذات جو اپنے کچھ بندوں کو موت سے قبل ہی جنت دے دیتا ہے، دنیا ہی میں ان کیلیے جنت کے دروازے وَا رہتے ہیں، جنت کی راحتیں، ہوائیں اور خوشبوئیں انہیں بہم پہنچتی رہتی ہیں ...“

(الوابل الصيب : 48)

تو سوچیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں صحابہ کے ایمان کہاں پہنچ جاتے ہوں گے، ان کے تو سامنے وحی آیا کرتی تھی !
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
بیٹیاں جنت ہوتی ہیں ...

امام زہری رحمه الله فرماتے ہیں :

”جسے ایک بیٹی عطا کی گئی اور اس نے اس کے ساتھ اچھا معاملہ کیا تو وہ اسے جنت میں لے جائے گی۔ جسے دو بیٹیاں دی گئیں اور اس نے اجر کی امید رکھتے ہوئے ان کی پرورش کی تو وہ اس کیلیے جہنم سے ڈھال بن جائیں گی۔ اور جسے تین بیٹیاں دی گئیں تو صحابہ و تابعین اس پر مزید کسی جہاد اور صدقے کو واجب نہیں سمجھتے تھے۔“

(العيال لابن أبي الدنيا : ٩٣ ، صحيح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
یونس بن عبد الأعلى کہتے ہیں کہ جب (امام) شافعی بیمار ہوئے تو میں ان کی عیادت کو گیا۔ جب اٹھ کر جانے لگا تو کہنے لگے : ”مجھے بھول نہ جانا، میں غم سے چُور ہوں!“

(آداب الشافعي لابن أبي حاتم : ٧٦،٧٧)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”تعلق باللہ کے علاوہ ہر تعلق عذاب ہے ...“

(الداء والدواء لابن القيم : ١٨٥)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”بیس سال ہو گئے رب سے ایک حاجت کا سوال کرتے ہوئے، نہ وہ حاجت پوری ہوتی ہے نہ میں مایوس ہوتا ہوں ...“

(الآداب الشرعية لابن مفلح : ١٧٠/٢، عَن بعض السلف)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”اگر دلوں کو ایک روز دوبارہ ملنے کا یقین نہ ہوتا تو پیاروں کی جدائی پر ہمتیں ٹکڑے ٹکڑے ہو جایا کرتیں ...“

(ابن عقيل الحنبلي رحمه الله || تاريخ إربل : 558)
 
Top