ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات
قاری ادریس العاصم
تمام کتب ِسماویہ میں قرآن مجید کی عظمت و عزت عیاں اور نمایاں ہے۔ اپنی اَصل شکل میں اس وقت اگر کوئی صحیح اور کامل آسمانی کتاب ہے تو وہ قرآن مجید ہے اسی کو عالمگیریت کا درجہ حاصل ہے۔
قرآن مجید سے پہلی کتابیں مخصوص زمانہ اور مخصوص اقوام تک محدود تھیں، ان کتب کی حفاظت کا نہ توخالق کائنات نے ذمہ اٹھایا اور نہ ہی ان کے محفوظ رہنے کا کوئی اعلان کیا۔ اس کے برعکس قرآن کریم کی حفاظت کا ذِمہ بھی لیا اور ساتھ ہی اعلان بھی کردیا۔
’’ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ إِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ ‘‘(الحجر:۹)
’’بے شک ہم نے اس ذکر (قرآن مجید) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘
اس مقصد حفاظت کی تکمیل کے لیے رب العالمین نے ایک ایسا ذَریعہ فرمایا جوروزِقیامت تک جاری و ساری رہے گا وہ ہے ناقلین قرآن کا سلسلہ سند۔