• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الإسناد فی کتب التجوید والقراء ات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(12) المصباح الزاھر في القراء ات العشر البواھر
تالیف: إمام أبوکرم المبارک بن الحسن أشھر زوري رحمہ اللہ (م۵۵۰ھ)
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ تالیف دس قراء ات پر مشتمل ہے اس میں امام نے قراء عشرہ کا مختصر تعارف اور پھر ان کی اسناد نبیﷺ تک بیان کی ہیں، بعد میں متعدد طرق کے ذریعے اپنے سے لے کر قراء عشرہ تک اسناد بیان کی ہیں اس کتاب کی تحقیق الشیخ عبدالرحیم الطرہونی نے کی ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے ۔دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان نے شائع کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(13) إعراب القراء ات السبع وعللھا
تالیف: ابوجعفر محمد بن احمد بن نصر ابن خالویہ الاصبہانی رحمہ اللہ (م۶۰۳ھ)
اس میں امام نے اپنے سے لے کر قراء سبعہ تک کئی ایک واسطوں کے ذریعے اسناد ذکر کی ہیں اس کتاب کی تحقیق ابومحمد الاسیوطی نے کی ہے یہ ایک جلد میں ہے اسے دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(14) المکرر فیما تواتر من القراء ات السبع و تحرر
مؤلف: امام ابوحفص عمر بن قاسم بن محمد المصری الانصاری رحمہ اللہ (۹۰۰ھ)
اس کتاب میں مصنف نے قراء سبعۃ سے نبیﷺ تک اسنادذکر کی ہیں، تحقیق احمد محمود عبدالسمیع شافعی نے کی ہے۔ یہ کتاب بھی ایک جلد میں ہے۔ اسے دارالکتب العلمیہ نے شائع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(15) النشر في القراء ات العشر
مؤلف: امام محمد بن محمد الجزری رحمہ اللہ (م۸۳۳ھ)
امام جزری رحمہ اللہ کا علم قراء ات کی نقل و روایت اور تحقیق میں وہ مقام ہے جو حدیث میں امام بخاری رحمہ اللہ کا ہے آپ اعلیٰ درجہ کے حافظ، متقن اور محقق تھے۔ ایک لاکھ حدیث کے حافظ تھے۔ آپ نے النشر في القراء ات العشر میں اپنے سے لے کر قراء عشرہ تک متعدد طرق بیان کیے ہیں اور قراء عشرہ سے نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں۔ یہ کتاب دو جلدوں میں طبع ہوئی ہے۔ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان نے اسے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(16) المبسوط في القراء ات العشر
مؤلف: ابوبکر احمد بن الحسن بن مھران الاصبہانی رحمہ اللہ (۳۸۱ھ)
اس کتاب میں مصنف نے اپنے سے لے کر نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں۔ ابن مھران قراء ات کے بہت بڑے عالم تھے اس کتاب کی تحقیق سبیع حمزۃ حاکمی نے کی ہے، یہ کتاب ایک جلد میں ہے۔
دارالقبلۃ للثقافۃ الإسلامیۃ جدہ نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(17) الغایۃ في القراء ات العشر
ابوبکر احمد بن مھران نیشاپوری رحمہ اللہ (۳۸۱ھ)
مؤلف نے اپنے سے لے کر قراء عشرہ تک متعدد طرق بیان کیے ہیں اور قراء عشرہ سے نبیﷺتک۔ کتاب کی تحقیق محمد غیاث الجنباز نے کی ہے۔یہ کتاب ایک جلد میں ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(18) الکنز في القراء ات العشر
مؤلف: امام شیخ عبداللہ بن عبدالمؤمن ابن الوجیہ الواسطی رحمہ اللہ (م۷۳۰ھ)
موصوف نے اپنے سے لے کر قراء عشرہ تک متعدد طرق بیان کیے ہیں اورقراء عشرہ سے نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں، تحقیق ھناء الحمصي نے کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(19) الکتاب الموضع في وجوہ القراء ات وعللھا
مؤلف: امام نصر بن علی بن محمد ابوعبداللہ الشیرازی الفارسی القسوی النحوی المعروف بابن ابی مریم رحمہ اللہ (م۵۶۵ھ)
اس کتاب میں امام نے آٹھ قراء کی قراء ات ذکر کی ہیں۔ مؤلف نے اس میں ان قراء کے روات کا تذکرہ کیا ہے اور ان سے نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں اس کتاب کی تحقیق الدکتور عمر حمدان الکبیسي نے کی ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں میں ہے اور اسے الجماعۃ الخیریۃ لتحفیظ القرآن الکریم (جدہ) نے طبع کیا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(20) فتح الوحید في شرح القصید المعروف شرح الشاطبیۃ
مؤلف: امام علم الدین علی بن محمد ابی الحسن السخاوی رحمہ اللہ (۶۴۳ھ)
امام سخاوی رحمہ اللہ امام شاطبی رحمہ اللہ کے جلیل القدر شاگرد ہیں۔ انہوں نے قصیدہ شاطبیہ کی شرح لکھی اور اس میں اپنے سے لے کر قراء سبعۃ تک اسناد ذکر کی ہیں۔ اس کتاب کی تحقیق احمد عدنان الزعبی نے کی ہے۔ یہ دو جلدوں میں ہے۔ اسے مکتبہ دارالبیان دولۃ الکویت نے طبع کیا ہے اور دوسرا نسخہ چار جلدوں پرمشتمل ہے جسے مکتبۃ الرشد (الریاض) نے طبع کیا ہے اس کی تحقیق محمدالادریسی الطاھری نے کی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(21) المستنیر في القراء ات العشر
مؤلف: امام ابوطاہر احمد بن علی بن عبید اﷲ بن عمر بن سوار البغدادیa (۴۹۶ھ)
امام نے اپنی کتاب میں اپنے سے قراء عشرہ تک مختلف طرق کے ذریعے اسناد ذکر کی ہیں اور پھر قراء عشرہ سے نبیﷺتک اسناد ذکر کی ہیں اس کتاب کی تحقیق دکتور عمار امین الدرو نے کی ہے۔ یہ کتاب دو جلدوں میں ہے اور دارالبحوث للدراسات الإسلامیۃ، إحیاء التراث الإسلامي، الإمارات العربیۃ المتحدۃ دبئ نے طبع کیا ہے۔
 
Top