عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,558
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پر مشتمل ہے ۔ مسلمانوں کی دینی زندگی کا انحصار اس کتاب مقدس سے وابستگی پر ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ الاربعون القرآنیۃ‘‘ محترمہ حافظہ عائشہ سعید صاحبہ کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے بڑی عرق ریزی سے اس کتاب میں قرآن کریم کی تلاوت،فضائل، تعلیم و تعلّم ،تلاوت ،حفظ ،غور و فکر اور قرآن سے تعلق کے موضوع پر چالیس منتخب احادیثِ مبارکہ کو نہایت عمدہ انداز میں جمع کیا ہے اور ان احادیث کے ذریعے قرآن کریم کی عظمت، اہل قرآن کے مقام و مرتبہ اور قرآن کے ساتھ مضبوط تعلق کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مرتبہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین (م۔ا)
لنک کتاب
لنک کتاب