السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
حسن البیان کے بعد اب " تقلید اور عمل بالحدیث کے مبحث پربہترین مدلل کتاب"یعنی الارشاد الٰی سبیل الرشادازمولانا محمد شاھجہانپوری رحمۃ اللہ علیہ حاضر خدمت ہے۔یہ رہا کتاب کا لنک:
https://archive.org/download/AlirshadIlaSabeelUrRishad/Alirshad ila Sabeel ur Rishad.pdf
یہ کتاب میرا خیال ہے کہ نایاب ہے۔ اور بڑی مشکل سے ملی ہے۔
اس کتاب میں رشید احمد گنگوہی دیوبندی کی کتاب"سبیل الرشاد"کا جواب دیا گیا ہے۔ نیز اہل تقلید اور اہل حدیث کے طرز عمل کا بھی موازنہ کیا گیا ہے۔ معتر ضین کے اعتراضات کا مسکت جواب دیا گیا ہے۔ محدثین کا دفاع کیاگیا ہے۔ اگر اسے محدثین کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔ شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی حجۃ اللہ البالغہ کی کئی فصلوں کا مسلسل ترجمہ درج ہے۔ علمائے احناف کے اقوال مذہب اہلحدیث کی حقانیت پر بطور شاہد پیش کئے گئےہیں۔ کوئی دل آزار لفظ یا جملہ نہیں لکھا گیا۔ قارئین کرام سے التماس ہے کہ اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسے شروع سے آخر تک پڑھا جائے۔
ان شاء اللہ مستقبل میں اور بھی مفید کتابیں شیئر کروں گا۔
قارئین کرام سے گزارش ہے کہ اللہ تعالٰی کے حضور میرے والدین کیلئے ضروردعا کریں ۔میں ان کے متعلق کافی پریشان ہوں۔ اللہ ان کوتوحید کی سمجھ دے اور نیک ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین۔
جزاکم اللہ