• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الاسلام گروپ

شمولیت
جولائی 21، 2017
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
11
واٹس ایپ گروپ"الاســلام" کے اصول
________________________

(1) یہاں پرکسی قسم کا پرچارنہ کریں إلا یہ کہ کوئی دینی پروگرام کی خبرہو۔

(2) سیاسی خبروں کو شیئر نہ کریں إلا یہ کہ مسلمانوں کے اہم مسائل ہوں۔

(3) گم ہونے والی خبریں یا سنی سنائی باتیں قطعی نشر نہ کریں۔

(4) خاص طور سے کسی واٹس ایپ گروپ کا لنک شیئر کرنا سخت منع ہے کیونکہ اس سے گروپ اور اس کے ممبران پر اثر پڑتا ہے۔

(5) بغیرحوالے کی کوئی بات جو دین کی طرف منسوب ہو کہیں بھی شیئر نہ کریں۔

(6) قرآن وحدیث سے مزین پوسٹ شیئرکرنا ہی ہمارا اہم ہدف ہے ،اس ہدف کی تکمیل میں ہمارے لئے دست تعاون دراز کریں۔

(7) گروپ میں علمی سوال ہی کریں ،لایعنی سوال سے بچیں ، اسی طرح فرضی اور کثرت سوال سے بھی پرہیز کریں۔

(8) سوال کرنے کا مقصد علم کا حصول اور عمل کرنے کی نیت سے ہو نہ کہ کسی کا امتحان لینے کی غرض سے ۔

(9) سوال کسی کے نام سے خاص نہ کریں ، گروپ میں بہت سے اہل علم ہیں کوئی بھی جواب دے سکتے ہیں۔

(10) سوال آڈیو یا ویڈیو کی شکل میں نہیں بلکہ تحریری شکل میں واضح انداز میں کریں اس لئے کہیں کی ویڈیو شیئر کرکے یا رابط دے کر سوال نہ کریں۔

(11) جواب بھی صرف تحریری شکل میں دیا جائے گا۔

(12) اگر کوئی خاص سوال ہو تو پرسنل میں بھیجیں ورنہ سوال گروپ میں ہی کریں تاکہ سارے لوگوں کے علم میں اضافہ ہو۔

(13) سوال کرنے کے ایام سوموار، منگل ، بدھ اور جمعرات ہوں گے ۔ جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو سوال نہ کریں صرف پوسٹ شیئر کرنے پر اکتفا کریں کیونکہ یہ ایام میرے لئے بیحد مصروفیت کے ہیں۔

(14) فضول چیزوں کے متعلق بات چیت، غیرضروری چیٹ ، پرسنل میسیج یا جو اسلامیات سے متعلق نہ ہو اس قسم کی بات کرنایہاں پر منع ہے ۔

(15) میں تمام سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتا ہوں ، اگر کوئی سوال رہ جاتا ہے تو اس کی کئی وجوہات ہیں ،یاتومجھے اس سلسلے میں محقق طورپرمعلوم نہیں ہے، یا کثرت میسیج کی وجہ سے سوال نظر نہ آسکا یا موبائل ریفریش ہونے کی وجہ سے میسیج اڑگیا(کثرت میسیج کی وجہ سے ہفتے میں ایک بارواٹس ایپ فارمیٹ کرتا ہوں)یا پھر ابھی تحقیق کے مرحلے میں ہے۔

(16) الحمد للہ میں یہ کام تعریف کے لئے نہیں دین کی خدمت کے طور پر کررہاہوں ، اللہ تعالی کبر وغرور سے بچائے ، افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑتی ہے کہ سوشل میڈیانے لوگوں کو کمنٹ و تنقید کرنے میں جری بنادیا ہے ہمیں سوال وجواب ، پوچھ تاچھ اور اعتراض کرنے میں ادب ملحوظ خاطر رکھنا ہے ۔ علم سراسر ادب ہے ،اگر ادب نہیں تو علم سیکھنا سکھانا سب بیکار ہے ۔

(17) بغیرضرورت جاندار کی تصویر شیئر نہ کریں ۔

(18) اس گروپ میں کسی بھی وقت آتھنٹک معلومات شیئر کرسکتے ہیں جنکو میسیج کی آمدسے دقت ہووہ میسیج رنگ بند کرلے نیز جنکو صرف تحریر چاہئے ، آڈیو،ویڈیو اور امیج نہیں لوڈ کرنا ہے وہ واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر نوامیج ،نوویڈیو کا آبشن سلکٹ کرلے ۔

(19) کوئی آڈیو یا ویڈیو شیئر کریں تو عنوان ضرور لکھیں ۔

(20) کسی نئے فرد کو گروپ میں شامل کرنے کے لئے چند باتیں ملحوظ رکھیں:
٭ ان سے اجازت لے لی گئی ہو۔
٭ انہیں ایک بار اس گروپ کے اصول ونظریات پہ مطلع کردیا گیاہو۔
٭ رضامندی کے ساتھ ان کا مکمل نام، مشہور شہر کا نام اور پیشہ ضرور لکھیں۔

(21) اگر کوئی بلاوجہ خود سے گروپ سے باہر نکل جاتا ہے تو اسے دوبارہ گروپ میں شامل نہیں کیا جائے گالیکن اگر موبائل یا اپلیکیشن کی خرابی کی وجہ سے آٹومیٹک لفٹ ہوگئے ہوں تو کوئی بات نہیں ۔

(22) جن کا واٹس ایپ ایک مہینہ سے بندپڑا ہوگا تو انہیں گروپ سے ریموو کیا جاسکتا ہے تاکہ فعال ممبر کو شامل کیاجاسکے ۔

(23) یہ کسی کا ذاتی گروپ نہیں ہے ، ہم سب کا ہے ۔ اس لئے اس کی بہتری کی خاطر گروپ کا ماحول سازگاربنائے رکھیں ۔

(24) ضرورت کی چیزیں ہی شیئر کریں اور ایک بار میں ایک دو پوسٹ کریں تاکہ کثرت میسج سے ممبران کو دشواری نہ پیش ہو۔

(25) جن لوگوں کو آڈیو، ویڈو اور امیج نہیں چاہئے وہ واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر آٹومیٹک لوڈنگ بند کرلیں ۔ اس طرح سے خود سے کوئی امیج ، آڈیو، ویڈیو اور ڈاکومنٹ لوڈ نہیں ہوگی ،جس پہ آپ کلک کریں صرف وہی چیز لوڈ ہوگی ۔یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو ڈیٹا کی حفاظت چاہتے ہیں۔

(26) ایک گزارش یہ بھی ہے کہ اپنے پروفائل میں کسی لڑکی کی تصویر نہ لگائیں اور نہ ہی اسٹیٹس کے طور پر کوئی نازیبا کلام تحریر کریں۔
نوٹ : باربار تنبیہ کرنے کے باوجود کچھ لوگ سیاسی چیزیں ، ڈیٹاپرچار، گم شدگی کی خبر شیئر کررہے ہیں، ایک بار پھر پرخلوص احترام کے ساتھ عرض ہے کہ گروپ کے اصول ونظریات کی پابندی کریں تاکہ ہمارا یہ الإسلام گروپ صرف اور صرف الإسلام رہے یعنی اسم بامسمی ۔ مجھے پرسنل میں گروپ کی بہتری کے لئے کچھ اصول بنانے کی صلاح دی گئی تھی اس وجہ سے یہ سطور بالا لکھا ہوں۔

تفصيلات كے لۓ اس لنک پر جائيں

https://alislamgroup.wordpress.com

جَزاکُم اللہ خیراً
آپ کا بھائی / منتظم اسلامیات
طارق زياد البستوي

شامل هونے كے لئے اس لنک كو كلک كريں

https://chat.whatsapp.com/IH3fJ90MnwT97zNUv2Xzj9
 
Top