• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیچرز السلام علیکم ایک کتاب کے بارہ رہنمائی درکار ہے.

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
بھائی میں عربی تو بالکل نہیں جانتا کسی نے مجھے بتایا تھا کہ اس کتاب کے حوالے سے محدث فورم پر چھان بین کرو
آپ کے سوال پر چھان بین کی تو پتا چلا کہ امیجز والی عبارت لکھنے والا شاید شیعہ ہو ،کیونکہ اہل سنت کی کتب میں ذاکرین نہیں ہوتے ،
لیکن آپ چھان بین کرنے والے کو گلابی عربی والا کہہ کر چھیڑنے پر کمر بستہ نظر آئے ،
اور یہ بھی خوب کہی کہ :
اس فورم پر تحقیق کا یہی حال ہے کہ صرف اندازوں سے بات کی جاتی ہے تو تحقیق کا اللہ ہی حافظ ہے...
پیارے بھائی !
پتا نہیں آپ کس چیز کو تحقیق کہتے ہیں ،اگر بتادیں تو ہوسکتا کہ محدث فورم پر ہم بھی تحقیق کے گل کھلانے لگیں !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ علماء و ذاکرین کا ترجمہ کرنے والے کی عربی دانی اور علمی حالت دیکھنی ہو تو "تہذیب التہذیب " میں متعلقہ اصل عربی عبارت دیکھ لیجئے :
قال الخطيب: "ورد بغداد في أيام أحمد وجالس بها العلماء وذاكرهم, وكان ثقة فهما عالما فاضلا"
ترجمہ : (احمد بن سعید ) امام احمدؒ کے دور میں بغداد آئے ، اور بغداد میں علماء کی مجالس میں شرکت کی ،اور ان سے مذاکرے کئے ،اور (قانون روایت کے لحاظ سے ) ثقہ اور فہیم عالم فاضل تھے ،انتھی
ــــــــــــــــــ
لگتا ہے امیج والا ترجمہ کسی شیعہ یا ان متاثر مقلد نے کیا ہے ۔اسی لئے "علماء ،ذاکرین " کی مجالس برپا کردیں ۔
انا لله وانا اليه رجعون- کس قدر فاش غلطی ہے۔
ایسے لوگ علم رجال کا جتنابھی ذوق رکھتے ہوں، جب تک بنیادی مہارتیں نہ ہوں، اس فن میں تصنیف وتالیف سے اجتناب کرنا چاہیے۔
مزی نے تہذیب الکمال کے مقدمہ میں طالب حدیث کے لیے جن بنیادی چیزوں کا ذکر کیا ہے، اس میں ایک عربی زبان کی بھی مہارت ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علىكم ورحمة الله وبركاته
Ibn ul qartas بهائى جس كسى نے آپ کو واٹس ایپ کیا ہے، اس سے رجوع کیجیئے، یہ کتاب یہاں متحرک صارفین کی نظر سے شاید نہیں گزری
جو اسکین آپ نے لگائیں ہیں اس پر کچھ اظہار رائے رقم کیا ہے!
رہی بات، شیعہ یا شیعہ متاثر مقلد کہنے کی، تو یہ نقد کا ایک اسلوب ہے
کہ جو بھی ملتا ہے تم سا ہی نظر آتا ہے

کہ ذاكرهم سے پاکستانیوں جیسے ذاکرین کشید کرلئے
 

saeedimranx2

رکن
شمولیت
مارچ 07، 2017
پیغامات
178
ری ایکشن اسکور
16
پوائنٹ
71
السلام علیکم! حضرات میں یہاں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ان بھائی نے جو سکرین شاٹس لگائی ہیں ، وہ میری ٹائپنگ اور پی ڈی ایف ہے، وضاحت کرتا چلوں کہ یہ میرا ذاتی پروجیکٹ ہے ، جس میں تہذیب الکمال کے رواۃ پر ایک تفصیلی تحقیق کی جائے ،تہذیب الکمال کی پہلی دو جلدوں پر مشتمل ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے،جسے میں ساتھ ساتھ دیکھتا اور ٹیسٹ کرتا رہتا ہوں، تو اس حوالے سے اگر ترجمہ میں کوئی غلطی محسوس ہوئی ہے تو اس کے لئے معذرت، باقی یہ کہ اگر اسلوب سے لگتا ہے کہ یہ کسی رافضی یا شیعہ کا ترجمہ ہے تو ،راقم الحروف اس دنیا کے سب سے قبیح رافضی حسن اللہ یاری کو ایک بار سے زائد "مسئلہ امامت " پر مناظرہ کا چیلنج کر چکا ہے۔۔ بس صرف اتنا ہی عرض ہے۔۔۔ جزاک اللہ
 
Top