السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الامام السبکی برد الصارم المنکی اس کتاب کے بارے میں کسی شیوخ یا بھائی کو معلوم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کتاب کا نام صحیح نام ہے :
الصارم المنكي في الرد على السبكي
اس کے مصنف امام ابن تیمیہ ؒ کے شاگرد زبردست محدث امام شمس الدين محمد بن أحمد بن عبد الهادي الحنبلي (المتوفى: 744هـ) ۔ ہیں
یہ کتاب بدعی وسیلہ اور قبوری حضرات کے دلائل کے رد میں لکھی گئی ہے ،
دراصل ۔۔۔۔۔۔
بعض لوگ محبت وعشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے کی آڑمیں ضعیف وموضوع روایات سے استدلال کرتے ہوئے اس بات کے داعی ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرانورکی زیارت کے لیے
باقاعدہ نیت کرکے سفرکرنا شرعی تقاضا اور باعث اجروثواب ہے ۔
لیکن یہ نقطہ نظرحدیث صحیح کے برخلاف ہے ۔چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کی تردیدکی ہے ۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے جواب میں شیخ قاضی تقی الدین علی بن عبدالکافی السبکی (المتوفیٰ 756 ھ ) نے ’شفاء السقام ‘نامی کتاب لکھ کر تردیدکرنے کی سعی کی ہے۔
قاضی صاحب کی اس کتاب کاجواب علامہ کے شاگردابن عبدالہادی نے ’’الصارم المنکی‘‘کے نام سے دیاتھاجس کاجواب قاضی صاحب نہ دے سکے ۔
دونوں کتابیں اس وقت شائع اور دستیاب ہیں