مظاہر بھائی اللہ آپ کو ڈھیروں عزتیں عطا فرمائے اس بندے کے شر سے اللہ ہمیں بچائے اگر یہ خرم شھزاد وہی صاحب ہیں جو البانی صاحب پر رد کرتے پھر رہے ہیں اور مختلف علماء کے نام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور ابو سیف صاحب جن کا نام اس کتاب پر لکھا ہوا ہے وہ اس سے برات کا اظہار کر چکے ہیں اور بھی بہت کچھ ہے ان صاحب کے حوالے سے اگر دل چسپی ہو تو یہاں شئیر کر دوں گا
ہوسکتا ہے "فاضل مصنف " نے جناب حافظ ابن حجر کی التھذیب کے علاوہ کسی اور ۔۔ تھذیب الضعفاء ۔۔ کا ترجمہ کیا ہو ، جو ابھی مطبوع نہیں ؟مصنف نے مقدمہ میں کہا ہے کہ اس کتاب میں تہذیب التہذیب میں سے صرف ضعیف راویوں کو اکٹھا کیا گیا ہے، لیکن پھر اسے تہذیب التہذیب کا ترجمہ نہیں کہنا چاہیے۔ اور تہذیب کے سب ضعیف رواۃ بھی اس میں شامل نہیں ہیں۔
جی ضرور بھیجیں بھائی۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
رضا بھائی ، ان صاحب کی ایک کتاب اور ہے ، اصول حدیث و تخریج کے نام سے ، وہ بھیجوں آپ کو ؟ جسکا تذکرہ اس لڑی میں ہے :
http://forum.mohaddis.com/threads/علم-حدیث-کو-کھلواڑ-اور-بازیچہ-اطفال-بنانے-کی-ایک-مذموم-کاوش.35756/