• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الف لام کی اقسام

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
497
ری ایکشن اسکور
165
پوائنٹ
64
الف لام کی اقسام
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اولا ﺍﻟﻒ ﻻﻡ کی ﺩﻭ قسمیں ہیں :
  1. الف لام ﺍﺳﻤﯽ
  2. الف لام ﺣﺮﻓﯽ

ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺍﺳﻤﯽ : ﻭﮦ ہے جو ﺍﺳﻢ ﻓﺎﻋﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﻢ ﻣﻔﻌﻮﻝ کے صیغوں پر آتا ہے مثلا: الضارب، المضروب۔ یہ "الذی" اسم موصول کے معنیٰ میں ہوتا ہے اس لئے اسے الف لام اسمی کہا جاتا ہے۔ جیسے : ﺍَﻟﻀَّﺎِﺭﺏُ ﺑﻤﻌﻨﯽ ﺍَﻟَّﺬِﯼْ ﺿَﺮَﺏَ ﺍﻭﺭ ﺍَﻟْﻤَﻀْﺮُﻭْﺏُ ﺑﻤﻌﻨﯽ ﺍَﻟَّﺬِﯼْ ﺿُﺮِﺏَ۔

ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺣﺮﻓﯽ : جو ﺍﻟﻒ ﻻﻡ اسمی کے علاوہ پو وہ حرفی پے۔ یہ ﺍَﻟَّﺬِﯼْ ﮐﮯ ﻣﻌﻨﯽ ﻣﯿﮟ نہیں ہوتا ﺟﯿﺴﮯ: ﺍَﻟْﺤَﺴَﻦُ۔

اب ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺣﺮﻓﯽ ﮐﯽ ﺩﻭ ﻗﺴﻤﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔
  1. ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺣﺮﻓﯽ ﺯﺍﺋﺪ۔
  2. ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺣﺮﻓﯽ ﻏﯿﺮ ﺯﺍﺋﺪ۔
ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺣﺮﻓﯽ ﺯﺍﺋﺪ : ﻭﮦ ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ہے جس کو حذف کرنے سے کلام کے معنی مقصود میں کوئی کمی واقع نہ ہو ۔

ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺣﺮﻓﯽ ﻏﯿﺮ ﺯﺍﺋﺪ : ﻭﮦ ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ہے جس کو حذف کرنے سے کلام کے معنی مقصود میں خرابی لازم آئے جیسے : الرجل قائم یہ لفظ آپس میں مبتدا و خبر ہیں اب الرجل کے الف لام کو حذف کر دیا جائے تو خرابی یہ ہوگی کہ یہ مبتدا خبر کی بجائے موصوف صفت بن جائیں گے۔ لہذا الرجل کا الف لام غیر زائد ہے۔

پھر ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﻏﯿﺮ ﺯﺍﺋﺪ کی چار قسمیں ہیں۔
  1. الف لام ﺟﻨﺴﯽ ۔
  2. الف لام ﺍﺳﺘﻐﺮﺍﻗﯽ۔
  3. ﻋﮭﺪ ﺫﮨﻨﯽ۔
  4. ﻋﮩﺪ ﺧﺎﺭﺟﯽ۔
(۱) الف لام ﺟﻨﺴﯽ : ﻭﮦ ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﺪﺧﻮﻝ سے افراد مراد نہ ہو بلکہ ان افراد کی ماہیت و صفات مراد ہو دوسرے لفظوں میں اس ﺳﮯ ﻣﺮﺍﺩ ﻓﻘﻂ ﺟﻨﺲ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﺎ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭﻧﮧ ﮨﻮ ۔ ﺟﯿﺴﮯ ﺍَﻟﺮَّﺟُﻞُ ﺧَﯿْﺮٌ ﻣِّﻦَ ﺍﻟْﻤَﺮْﺃَ ِۃ ﺟﻨﺲ ﻣﺮﺩ ﺟﻨﺲ ﻋﻮﺭﺕ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ

(۲) الف لام ﺍﺳﺘﻐﺮﺍﻗﯽ : ﻭﮦ ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﺪﺧﻮﻝ ﺳﮯ ﺟﻨﺲ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﻓﺮﺍﺩ مراد ہوں۔ ﺟﯿﺴﮯ ﺍِﻥَّ ﺍﻻﻧْﺴَﺎﻥَ ﻟَﻔِﯽْ ﺧُﺴْﺮٍ ﺑﮯ ﺷﮏ ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺧﺴﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ۔

(۳) الف لام ﻋﮩﺪ ﺫﮬﻨﯽ : ﻭﮦ ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﻣﺪﺧﻮﻝ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﯿﺮ ﻣﻌﯿﻦ ﻓﺮﺩ مراد ﮨﻮ۔ ﺟﯿﺴﮯ ﺃَﺧَﺎﻑُ ﺃَﻥْ ﯾَّﺄْﮐُﻠَﮧُ ﺍﻟﺬِّﺋْﺐُ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯿﮍﯾﺎ ﮐﮭﺎ ﻟﮯ۔

(۴) الف لام ﻋﮩﺪ ﺧﺎﺭﺟﯽ : ﻭﮦ ﺍﻟﻒ ﻻﻡ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﺪﺧﻮﻝ ﻣﺘﮑﻠﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻣﺘﻌﯿﻦ ﮨﻮ۔ ﺟﯿﺴﮯ ﻓَﻌَﺼٰﯽ ﻓِﺮْﻋَﻮْﻥُ ﺍﻟﺮَّﺳُﻮْﻝَ ﺗﻮ ﻓﺮﻋﻮﻥ ﻧﮯ ایک خاص ﺭﺳﻮﻝ (حضرت موسی علیہ السلام) ﮐﯽ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻧﯽ ﮐﯽ۔
 
Top