• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

القاعدہ نے داعش کو ناجائز قرار دے دیا

شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
بہت محنت کے بعد اس درجے پے پہنچا ہوں
نہيں بهائی جان اور محنت کرو.جب آپ اپنے امام جان کیری کی دی ہوئی گردان اچھی طرح سنائے گئے تو پھر ہم ماننے گئے کہ واقع ہی آپ نے کچھ محنت کی ہے؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
داعش گمراہ کن تنظیم اور مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے، وفاق المدارس
این این آئی پير 7 دسمبر 2015

کراچی میں جاری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، وزیر اعظم لبرل ازم بیان کی وضاحت کریں۔

لاہور: وفاق المدارس العربیہ نے کہا ہے کہ داعش ایک گمراہ تنظیم ہے جو مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے، حکومت مدارس کے حوالے سے طے پانے والے معاملات کو جلد پورا کرے۔

وزیر اعظم نواز شریف لبرل ازم کے بیان کی فوری وضاحت کریں، باہر سے ڈکٹیشن لینے والے اپنے قومی سلامتی کے اداروں کی بات کا برا مناتے ہیں لیکن اپنی گورننس ٹھیک نہیں کرتے، ضرب عضب سمیت ملک بھر میں اور بالخصوص کراچی میں جاری آپریشنز کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بھی عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بلا تفریق بے رحمانہ آپریشن کر کے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا پیر سیف اللہ خالد نقشبندی اور مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
یہ آپ کا سفید جھوٹ ہے.کیونکہ امریکی حکومت کئی بار پاکستان کو" حقانی نیٹ ورک"کی کاروائيوں کی وجہ سے موردالزام ٹهہرا چکی ہے..

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں يہ واضح کر دينا چاہتا ہوں کہ امريکہ پاکستان کو قابل اعتماد دوست، ساتھی اور اسٹريجک اتحادی سمجھتا ہے نا کہ ايسا دشمن جو دہشت گرد تنظيموں اور افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے ہمارے مشترکہ مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہو۔ ہمارے وسائل کا اشتراک، لاجسٹک اسپورٹ اور گزشتہ کئ برسوں کے دوران دی جانے والی بيش بہا فوجی امداد ہمارے اشتراک عمل اور دونوں ممالک کے مابين تعلقات کو مزيد فروغ دينے کے ليے ہمارے مصمم ارادوں کو اجاگر کرتا ہے۔

يہ درست ہے کہ تاريخی ريکارڈ کی روشنی ميں امريکہ کو طالبان اور آئ – ايس – آئ کے کچھ حلقوں کے مابين تعلقات کے حوالے سے حقيقی تحفظات ہيں۔ ليکن يہ بات حقائق کے منافی ہے کہ امريکہ پاکستان کو راہ فرار يا مورد الزام ٹھہرانے کی کسی نئ پاليسی پر عمل پيرا ہے۔ ہمارے تحفظات اور اس ضمن میں ہمارا موقف سب پر عياں ہے اور کافی عرصے سے تمام فریقين اس سے بخوبی واقف ہيں۔

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے نمايندے کی حيثيت سے ميں نے بے شمار اردو فورمز پر ايسے دستاويزی ثبوت فراہم کيے تھے جن سے آئ – ايس – آئ اور طالبان کے حوالے سے امريکی تحفظات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ يہ ايک حقيقت ہے کہ 90 کی دہائ سے اب تک قريب 30 رپورٹيں امريکی اور پاکستانی اہلکاروں کے مابين آئ – ايس – آئ اور طالبان کے تعلقات، خطے کی سيکورٹی پر اس کے اثرات اور مستقبل ميں دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے ريکارڈ پر موجود ہيں۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 
شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
داعش گمراہ کن تنظیم اور مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے، وفاق المدارس
این این آئی پير 7 دسمبر 2015
ہمارا منہج قرآن و سنت کوفہم سلف صالحین کے ذریعے سمجھنااور اُس پر عمل کرنا ہیں
مسڑ کنعان جی اہل بدعت کو اہل حق کے خلاف استعمال کرنا پرانی روش ہے.اور اہل بدعت بھی ایسے کہ جن کی ساری زندگیاں"قال الرسولﷺ"کے رد پر ضائع ہو گئی.جن کے نزدیک دین میں"محمد رسولﷺ"حجت نہیں، بلکہ نبیﷺ کا ایک امتی حجت ہے.جو لوگ نبیﷺ کے فرمان پر نبیﷺ کے ایک امتی کو فوقیت دیں ان سے بڑا بدعتی اور گمراہ کن کون ہو سکتا ہے.
یہ وفاق المدارس کا تلبیسی فتویٰ آپکو مبارک ہو.ہم تو ایسے اہل بدعت کو نہ تو دین میں حجت مانتے ہیں. اور نہ ہی کسی عمل ميں.
جو فتویٰ انهوں نے دیا ہے یہ انکی خود ساختہ افتراق ہے.اسی لیے انهوں نے قرآن و سنّت سے ایک دلیل بھی نہیں دی.اور آپ کے گوش گزار کردو کہ تنظیم المدارس اور اس کے رکن ہونے سے کوئی "باطل قول" حجت نہیں ہو جاتا.بلکہ ……
"سچ تو یہ ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں."

فرض کریں کہ اگر کسی کے کہنے سے کوئی گمراہ کن ہوجاتا ہے.تو پهر تمہارے طریقہ استدلال سے تو تمام اہلحدیث گمراہ قرار پاتے ہیں.کیونکہ مفتی احمد یار نعیمی گجراتی اپنی کتاب جاءالحق میں لکهتا ہے:
ھناک الزلازل والفتن ویخرج منھا قرن الشیطان۔“


نجد میں زلزلے اور فتنے ہوں گے، اور وہاں سے ایک شیطانی فرقہ نکلے گا۔“
غرض کہ اس جماعت کا بانی محمد ابن عبد الوہاب نجدی ہے اور اس کا ہندوستان میں پرورش کرنے والا اسماعیل دہلوی ہے، اس فرقہ کے حالات ہماری کتاب جاءالحق حصہ اول میں ملاحظہ فرماؤ یہ لوگ عام مسلمانوں کو مشرک اور صرف اپنی جماعت کو موحد کہتے ہیں، مقلدوں کے جانی دشمن اور ائمہ اربعہ حضرت امام ابو حنیفہ، امام شافعی، امام مالک، امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالٰی عنہم اجمعین کی شان اقدس میں تبرے کرتے ہیں۔یہ لوگ اپنے آپ کو اہل حدیث یا عامل بالحدیث کہتے ہیں، یہ لوگ پہلے تو اپنے کو فخریہ طور پر وہابی کہتے تھے، چنانچہ ان کی بہت کتب کے نام تحفہ وہابیہ وغیرہ ہیں، مگر اب وہابی کے نام سے چڑتے ہیں، ان کے عقائد و اعمال نہایت ہی گندے اسلام اور مسلمانوں کے دامن پر بدنما داغ ہیں.

مسڑ کنعان جی جس طرح وفاق المدارس والے کذاب ہیں اسی طرح یہ مفتی نعیمی بھی کذاب ہے.
سچ کہا تھا امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے:

’’جب تفصیل میں جایا جائے اور وضاحت طلب کی جائے تو راز منکشف ہوجاتے ہیں دن اور رات واضح ہوجاتے ہیں اہل ایمان ویقین ان دھوکے باز منافقوں سے ممتاز ہوجاتے ہیں جو حق کو باطل سے ملاکر علم کے باوجود حق چھپادیتے ہیں۔"
(الرسالة النستعینیة ص ۲۶)
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دہشت گردی کا کوئی دین و مذہب نہیں: شاہ سلمان

'اسلام نے سب سے بڑھ کردہشت گردی کی مذمت کی'
جمعرات 10 دسمبر 2015
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ اس لعنت کی سب سے زیادہ مذمت اسلام کرتا ہے۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر دین حنیف کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب خطہ اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جنیوا وَن اجلاس میں طے پائے نکات قابل عمل ہیں، انہی کی روشنی میں شامی قضیے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

انہوں نے عالمی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن امان اور ملک کے استحکام کے لیے کوششیں تیز کریں۔

شامی اپوزیشن میں اتحاد کی ضرورت پر زور
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شام کی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے تمام دھڑوں پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شامی اپوزیشن کو ایک ہی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن کو اپنی صفوں میں ہر صورت میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھڑے امن مذاکرات شروع کریں اور بات چیت کے ذریعے اپنے موقف میں یکسانیت پیدا کریں۔

خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی شامی اپوزیشن کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ اپوزیشن کی ذمہ داریاں اب بہت بڑھ چکی ہیں۔ انہیں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ایک فورم پر جمع کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس لیے وہ اس موقع کو غنیمت جانیں اور ملک کے بحران کے حل کے لیے ایک موقف پر متحد ہو جائیں۔

ایران سے دوستانہ تعلقات
ریاض میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے دوران کونسل کے سیکرٹری جنرل عبداطیف الزیانی نے کہا کہ ایرانی کی معاندانہ پالیسیوں کے باوجود خلیجی ممالک نے ہمیشہ تہران سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے مگر اس کےباوجود تہران کی جانب سے خلیجی ممالک میں کھلی مداخلت اور ان کی اراضی پر قبضے پر اصرار ہی دیکھا گیا۔ ایران دہشت گرد گروپوں کو مالی اور عسکری مدد بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور خلیجی ممالک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں سے بھی باز نہیں آیا ہے۔

الزیانی کا کہنا تھا کہ ایران دوستی چاہتا ہے تو اسے خطے کے ممالک میں مداخلت کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ خلیجی تعاون کونسل کی دو روزہ سربراہ کانفرنس کل بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں رہائش، روزگار، تجارت، پیشہ وارانہ امور، سماجی بہبود، صحت اور سوشل انشورینس کے شعبوں میں ایک ہی جیسے اصول اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ویڈیو

ح
 
Top