• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللمحات

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
کتاب کا نام
اللمحات

مصنف کا نام

ناشر
ادارہ بحوث الاسلامیہ بنارس


تبصرہ

مولانا محمد رئیس ندوی ہندوستان کے کبار علما میں سے تھے جنھوں نے پوری زندگی دعوت و تبلیغ، درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے اور آپ کے بعد بھی آپ کے چھوڑے ہوئے علمی و تحقیقی اور وقیع لٹریچر سے آنے والی نسلیں اپنے عقیدہ و عمل کی اصلاح میں فائدہ اٹھائیں گی۔ زیر نظر کتاب ’اللمحات إلی ما فی أنوار الباری من الظلمات‘ دراصل دیوبندی مکتب فکر کی طرف سے شائع کردہ کتاب ’انوارالباری شرح صحیح البخاری‘ کا جواب ہے، جس میں دیوبندی مؤلف نے ائمہ محدثین پر تنقید و تبصرہ میں حدودِ علم و ادب سے تجاوز کیا، اپنے مذہب کے مخالف علما و فقہا کے متعلق نازیبا زبان استعمال کی اور علمی مباحث میں تہذیب و شائستگی سے ہٹ کر ایسا لہجہ اختیار کیا جسے انصاف پسند دیوبندی حضرات نے بھی پسند نہیں کیا۔ زیر نظر کتاب ائمہ محدثین اور مسلک اہلحدیث کے دفاع پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جس میں مخالفین کے اعتراضات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مذہب و مسلک کی حقیقت بھی دلائل و براہین کی روشنی میں خواب واضح کی گئی ہے۔ مولانا ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ’انوار الباری‘ میں لکھے گئے خلاف حقائق امور کا جائزہ لیا اور ائمہ محدثین و مسلک اہلحدیث کے خلاف مؤلف انوار کی شرانگیزیوں کا سدباب کیا جنھیں ملاحظہ کرنے کے بعد مؤلف انوار کی علمیت کی حقیقت بخوبی عیاں ہو جاتی ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں دلائل و براہین کی روشنی میں مخالفین کے بعض بنیادی مسلمات کی ایسی نقاب کشائی کی ہے کہ اسے پڑھنے کے بعد ہر شخص حقیقت کو تسلیم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ کتاب پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے جو قارئین کے لیے علم و تحقیق کے نئے در وا کرے گی۔(ع۔م)
اس کتاب اللمحات جلد 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہا ں کلک کریں۔
اس کتاب اللمحات جلد 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہا ں کلک کریں۔
اس کتاب اللمحات جلد 3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہا ں کلک کریں۔
اس کتاب اللمحات جلد 4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہا ں کلک کریں۔
اس کتاب اللمحات جلد 5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاون لوڈ کرنے کے لیے یہا ں کلک کریں۔
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
فہرست مضامین جلد 1
انتساب

عرض ناشر

کلمہ تبرک


مقدمہ

برصغیر میں خدمات حدیث کا ایک مختصر خاکہ

رئیس العلماء الاحرار مولانا محمد رئیس سلفی ندوی

خطبہ وکلمات تمہید

مصنف انوار الباری کی ایک حقیقت بیانی کا تذکرہ

تبصرہ القاسم کا خلاصہ

مصنف انوارالباری کی اپنی مدح سرائی

امر بالمعروف اور ابو مطیع

امام نعیم بن حماد کا تذکرہ

معتزلی حکومت کا قیام

حارثی وابا ء نجیرمی کا ذکر

مصنف انوار کا عملی تضاد

امام ترمذی اور ابوداؤد کا اجمالی ذکر

امام ابوحنیفہ پر حماد بن زید کی تنقید

اہل الرائے کا پروپیگنڈہ

کبار صحابہ کا ذوق تحدیث

فقہاء کی افضلیت

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مکمل ومختصر تعارف

حدیث بخاری میں سیوطی کی تصحیف

ضرورت تدوین حدیث

پہلی صدی میں تدوین حدیث

عمل متوارث کی حجیت

شیوخ امام اعظم

اہل الرائے سے امام شعبی کی بیزاری

امام سلمہ بن کہیل

روایت ودرایت

حماد کا طریق درس

اہل کوفہ حجازی اماموں کی نظر میں

امام صاحب کے نظریات وموقف کی تغیر پذیری

 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
پڑھ کر دیکھ چکاہوں ۔مصنف نے پوری کتاب میں اپناکوئی اصول نہیں بنایاسوائے اس کے مثالب میں جوکچھ آئے سب صحیح اورمناقب میں جوکچھ آئے سب غلط!
رئیس ندوی کی بعض غلطیوں کی نشاندہی راقم الحروف نے امام ابوحنیفہ کی تابعیت والے تھریڈ میں کی ہے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
پڑھ کر دیکھ چکاہوں ۔مصنف نے پوری کتاب میں اپناکوئی اصول نہیں بنایاسوائے اس کے مثالب میں جوکچھ آئے سب صحیح اورمناقب میں جوکچھ آئے سب غلط!
رئیس ندوی کی بعض غلطیوں کی نشاندہی راقم الحروف نے امام ابوحنیفہ کی تابعیت والے تھریڈ میں کی ہے۔
کیا آپ کا یہ تابعیت والا مضمون مکمل ہوگیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جہاں تک علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ کے اصول کے بات ہے تو اس کا بہترفیصلہ ہرقاری خود کرسکتاہے۔
جمشید صاحب اوران جیسے لوگ دوسروں کو بھی اپنے اوپرقیاس کرنے لگ جاتے ہیں ، ابوحنیفہ کی مدح میں جو بھی ملے سب صحیح اورابوحنیفہ پرطعن میں کچھ قبول نہیں حالانکہ ابوحنیفہ کے طعن پرمتقدمین ائمہ کااجماع ہے۔
علامہ رئیس رحمہ اللہ اگرسب کچھ قبول کرلیتے تو یہ بھی کہتے کہ ابوحنیفہ یہودیوں کی نسل سے تھا کہ اس طرح کی باتیں بھی منقول ہیں لیکن علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ نے صاف طور سے لکھا:

بہرحال امام صاحب کے فارسی ویہودی ہونے کا پرپیگنڈہ صحیح نہیں ہے ، نہ جانے کیوں مصنف انوار نے صریفینی کی طرف قول مذکور کو دلیل بناکر امام صاحب کو فارسی کے ساتھ یہودی نہیں کہا ؟ [اللمحات:ج 2/ 92]۔
واضح رہے کہ آج کل ابوحنیفہ کی جو بھی درگت بن رہی ہے وہ سب ان کے مقلدین ہی کی کرم فرمائی ہے ، یہ بے چارے ابوحنیفہ کی شان میں غلو کرتے کرتے دیگرائمہ کی تنقیص تک پہنچ جاتے ہیں پھر جب اہل علم کی طرف سے نوٹس لی جاتی ہے تو دفاع ائمہ کے ساتھ ساتھ ابوحنیفہ کا اصلی چہرہ بھی لوگوں کے سامنے آتا جاتا ہے ۔

جمشید صاحب ایک فورم کے موڈریٹر ہیں اسی فورم میں ملنگ نام کے سینیررکن نے ابوحنیفہ کے دفاع کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے یہ کوشش دفاع ابوحنیفہ سے زیادہ تذلیل ابوحنیفہ کا کام کرتی ہے ، ملاحظہ ہو رکن مذکور کے مراسلہ کا عکس :


اب خود فیصلہ کریں کہ ابوحنیفہ کی تذلیل کا ذمہ دار کون ہے؟؟ ایک مجہول شخص نے انٹر نیٹ پر زبان درازی کی اور بڑے اہتمام سے اسے غیرمقلدین کے فتوی کے نام سے نشر کردیا گیا !!!
اورحد ہوگئی کہ ابوحنیفہ کی کرامت ثابت کرنے کے لئے کیسا مواد استعمال کیا گیا !!!

الغرض یہ کہ خود مقلدین ہی ابوحنیفہ کی تذلیل کا سامان کرتے ہیں اوراور جب ابوحنیفہ کی منقبت میں کوئی خاص بات نہیں پاتے تو دیگر ائمہ پر زبان درازی کرنے لگ جاتے ہیں، پھر جب ان کا ائمہ کادفاع کیا جائے گا تو ظاہر ہے کہ ابوحنیفہ کی اصل حقیقت خود بخود لوگوں کے سامنے آجائے گی۔
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
[h=4]فہرست مضامین جلد 2
عناوین[/h]
سخنہائے گفتنی

تمہید

عقیدہ خلق قرآن اور حماد بن ابی سلیمان

عقیدہ خلق قرآن کے سبب امام صاحب پر حماد کی خفگی

عقیدہ خلق قرآن سے امام صاحب کا تیسری بار رجوع

خلق قرآن کی بابت امام صاحب کا مذہب

واقعہ امام احمد

امام شعبہ کا تذکرہ

امام صاحب کے دیگر شیوخ

امام صاحب کا آبائی مذہب

خاندان امام صاحب مسلمان کب ہوا؟

امام صاحب کی پیدائش گاہ

امام صاحب کے تابعی ہونے کی بحث

امام ابوحنیفہ

امام ابن المبارک

خلف بن ایوب عامری

امام دار قطنی

امام حاکم

قاسم بن حکم عرنی پر جرح

حافظ قسطلانی اور تابعیت امام صاحب

خلاصہ کلام

کردری کی ایک علمی ظرافت

کوفہ میں مقیم صحابہ کی تعداد

مسائل حج میں امام صاحب کی مہارت

مرجی مذہب کب ایجاد کیا گیا؟

امام صاحب کے فضائل ومناقب

 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ہم کفایت اللہ صاحب کے حدت اورشدت کی وجہ سمجھ رہے ہیں
کہ یہ محترم شاید ان کے استاد تھے اورظاہر سی بات ہے کہ وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے
انہیں یہ سب کچھ کہناہی چاہئے تھااگروہ اس سے بڑھ چڑھ کربھی کچھ اورفرماتے توہمیں تعجب نہ ہوتاکیونکہ ان کی دکھتی رگ ہمیں معلوم ہے۔
لیکن اگرکوئی صاحب صرف اتناہی کام کردیں کہ اللمحات میں مختلف مواقع پر جومختلف اصول بیان کئے گئے ہیں اسی کو بغیرتبصرہ کے نقل کردے توتحقیق کا سارابھرم ختم ہوجائے گا۔

بھرم کھل جائے ظالم تیری قامت کی درازی کا
اگراس طرہ پرپیچ وخم کا پیچ وخم نکلے
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
ہم کفایت اللہ صاحب کے حدت اورشدت کی وجہ سمجھ رہے ہیں
کہ یہ محترم شاید ان کے استاد تھے اورظاہر سی بات ہے کہ وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے
استاذ تھے؟الہام ہوا ہے کیا آپ کو؟
 
Top