• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الله حافظ دوستوں

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم

آپ سبھی دوست و احباب سے اب رخصت لینے کا وقت آ گیا ہے، اب میں یہ فورم اور اپنے بلوگ پر جو کام کرتا ہوں سب چھوڑ رہا ہوں، میں اب زندگی میں بہت پریشان رہتا ہوں، الله میرے لئے کافی ہے الحمد للہ
لیکن اب اپنے ہی رشتے داروں سے اور دوسری بہت سی مجبوریوں کے چلتے میرا حال بے حال ہو گیا ہے. اب سبھی لوگوں نے منھ پھیر لئے ہے اور کوئی مددگار نہیں رہا، اب مجھے بہت تکلیفیں ہیں لیکن میں بتانا نہیں چاہتا.
دو روز سے مسلسل آنکھیں نم ہیں اور دل بیچن ہے، لیکن آپ لوگ نہ گھبرائے میں نے اپنے بلاگ میں ٦ مہینوں کی پوسٹنگ کر دی ہے ، اپنے آپ ہی پوسٹنگ ہوتی رہیگی ان شاء الله،
ابھی مجھے نہیں معلوم کہ میں فورم اور بلوگ پر واپسی کروں گا یا نہیں لیکن دوستوں اب لگتا ہے مجھے واپس لوٹنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے یا میں نہ بھی لوٹوں یہ سب لکھتے ہوئے میں کافی پریشان ہوں کہ ایسا میرے ساتھ ہو گیا! لیکن قسمت کو کون بدل سکتا ہے
بس اب آپ لوگ صرف میرے لئے دعا کرنا کہ الله میری مدد کریں.

اگر کبھی کچھ غلطی ہوئی ہو تو معاف کرنا میں آپ لوگوں سے معافی چاہتا ہوں.
الله حافظ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عنوان دیکھ کر تو پریشان سا ہوہی گیا تھا لیکن عنوا ن تحت عبارت پڑھ کر اپنے آپ کو سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا۔ بھائی ہم لوگوں سمیت کس نے آپ پر کونسی ایسی زیادتی کی ہے جو آپ ہمیں چھوڑ نے کے ساتھ خدمت دین سے بھی سبکدوشی کا ارادہ کر چکے ہیں؟ یا کرنے کا عزم رکھتے ہیں ؟ یا کچھ عرصہ کےلیے بےتعلق ہونا چاہتے ہیں ؟

محترم بھائی سب سے پہلے تو میں اپنی ٹیم سمیت رب کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیوں کو دور فرمائے، اور ان پریشانیوں کا نعم البدل احسن سے احسن اور جلد سے جلد دے۔ اور ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو۔۔۔ آمین ثم آمین

عزیز بھائی: زندگی میں انسان پر کئی طرح کے ایام واوقات آتے ہیں۔کئی ایام ایسے ہوتے ہیں کہ آدمی ان میں فرحت محسوس کررہا ہوتا ہے، اور کئی ایام ایسے ہوتے ہیں کہ آدمی کا جینا محال ہوجاتا ہے۔ ان دونوں مرحلوں میں شریعت ہمیں کیا تعلیم دیتی ہے۔؟ وہ ہے خوشی میں شکر کا بجا لانا اور پریشانی ومصیبت میں صبر کا ہاتھ تھامنا۔ یہاں پر اپنے ذہن میں حضرت ایوب علیہ السلام کے واقعہ کو تازہ کریں کہ کتاب و سنت نے حضرت ایوب علیہ السلام کی جس خصوصیت سے ہمیں متعارف کرایا ہے۔ وہ آپ علیہ السلام کا صبر ہے۔ آپ کا ابتدائی زمانہ نہایت خوشحالی کا دور تھا۔ مال کی سب اقسام یعنی اولاد، بیویاں، جائیداد غرضیکہ سب کچھ وافر مقدار میں عطا ہوا تھا اور آپ کثرت اموال و اراضی میں مشہور تھے۔ اس دور میں آپ ہمیشہ اللہ کا شکر بجا لاتے رہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوسری طرح آزمانا چاہا اور آپ پر ابتلاء کا دور جو آیا کہ ہر چیز ہاتھ سے نکل گئی۔ اور اپنا یہ حال تھا کہ کسی طویل بیماری میں مبتلا ہوگئے اور ایسے بیمار ہوئے کہ ایک بیوی کے سوا سب نے ساتھ چھوڑ دیا۔ بلکہ لوگوں نے اپنی بستی سے باہر نکال دیا۔ اس ابتلاء کے طویل دور میں آپ علیہ السلام نے صبر واستقامت کا ایسا بے مثال مظاہرہ کیا جو ضرب المثل بن چکا ہے۔
اس واقعہ کی طرف توجہ مرکوز کرانے کا مقصد آپ بھی صبر واستقامت کا بے مثال مظاہرہ پیش کریں۔ کیونکہ ارحم الراحمین کی رحمت کی چادر ان کے آپ جیسے بندوں کےلیے طویل مدت تک نہیں کھینچی رہ سکتی۔

محترم بھائی ایمان والوں پر مصائب وپریشانیوں کا آنا ضرور اس میں رب کبریا کی طرف سے حکمتیں ہوتی ہیں۔پر ان حکمتوں کا ہماری ناقص سوچ ادراک نہیں کرسکتی ہوتی۔ اور ہم ظلم وزیادتی سمجھ کر بےشکری کا ارتکاب کررہے ہوتے ہیں۔

ہمیں معلوم ہے کہ آپ طویل مدت سے پریشانیوں کا شکار ہیں۔اور اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپ سچے مسلمان ہونے کے ساتھ مخلص، نیک سیرت، چھوٹے بڑوں کی عزت وقدر کرنے والے ، نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے، ان اعمال کو بجا لانے کی کوشش کرنے والے جو رب تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہوں، اور ایسے اعمال سے کنارہ کشی کرنے والے جن میں رب کریم کی ناراضگی ہو۔اور اپنی طاقت وسعت کے مطابق خلق خدا کی مدد کرنے والے۔جب ایک انسان میں ایسی صفات ہوں، تو کیسے رب تعالیٰ اس کو اکیلا چھوڑ سکتا ہے؟ اور کیسے ایسے انسان کو مصائب ومشکلات میں گھرے رہنے کےلیے رب تعالیٰ کی رحمت برداشت کرسکتی ہے؟ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا !
اے محمد! صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی قسم، اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی بھی رسوا نہیں کرے گا، آپ تو صلہ رحمی کرتے ہیں، ناتوانوں کا بوجھ اپنے اوپر لیتے ہیں، محتاجوں کے لئے کماتے ہیں، مہمان کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور حق کی راہ میں مصیبتیں اٹھاتے ہیں۔۔
آپ سے تعلقات کی بناء پر ہم بھی کہتے ہیں عامر بھائی جان کہ آپ بھی ایسی صفات سے متصف ہیں اور آپ کا حال ایک دن ایسا ہوگا اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت جلد آپ کا ایسا ہاتھ تھامیں گے کہ جو لوگ آپ سے منہ پھیرے ہوئے ہیں، سب کے پھرے منہ آپ کی طرف ہونگے۔ ان شاءاللہ ۔

آپ کی سوچ کہ آپ ہمیں اپنی پریشانیوں سے آگاہ نہیں فرمانا چاہتے، کسی حد تک درست ہوسکتی ہے لیکن کلی طور درست نہیں کہا جاسکتا۔ محترم بھائی زندگی جڑے رہنے کا نام ہے، دنیا میں انسان اگر اکیلا زندگی گزارنا چاہے تو نہیں گزار سکتا۔ ہمیشہ مل جل کر اور ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے ہوئے زندگی گزاری جائے تو بہت سارے مسائل بآسانی حل ہوجایا کرتے ہیں۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ اپنی پریشانیوں کی تفصیل ہمارےسامنے بیان کریں، لیکن بھائی ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ آپ سرے سے ہمیں اپنی پریشانیوں بارے بتائیں ہی ناں۔ مختصراً اگر بیان کردیں تو ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ اسی بدلے ایسے اسباب پیدا فرمادے کہ جن کی وجہ سے آپ کی پریشانیاں ختم ہو جائیں۔اور جس طویل فراق کا آپ نے سوچ لیا وہ حائل ہی نہ ہو۔

گزارش:
ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ عامر بھائی کےلیے رب کے حضور خصوصی دعائیں کریں، کہ اللہ تعالیٰ عامر بھائی کاحامی وناصر ہو، اور عامر بھائی کےلیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ کیا ہوجائے گا محترم قارئین! کہ رات کے اندھیرے میں دو سجدے دے کر گڑ گڑاتے ہوئے رب تعالیٰ سے اپنے بھائی کےلیے دعا کرلیں گے تو ؟
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
آج 27 مئی ہے یکم اپریل نہیں۔۔۔۔۔ (ابتسامہ)


اگر وقعی آپ نے حقیقت پر مبنی یہ لکھا ہے تو ہم آپ کے لئے دعا گو ہیں۔
اللہ تعالی آپکی تمام پریشانیوں اورمشکلات کو دفع فرمائے،تمام تکالیف اور رنج وغم سے بچاکر تکالیف کو راحت میں رنج و غم کو خوشیوں میں بدل دے اور جائز حاجات اور دعاوں کو قبول فرمائے ، آپ کو اور آپ کی فیملی کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے اور رشتہ میں مزید اعتماد عطا فرمائے۔
اللہ ہی سب سے بڑا مدد گار ہے۔ اللہ آسانی پیدا فرمائے۔ آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
عامر بھائی یہ کیا کر دیا آپ نے؟ آپ ہمیں اپنا مہربان سمجھیں۔دکھ باٹنے سے ہی کم ہوتے ہیں ، اس طرح تو آپ اور اکیلے ہو جائیں گے اس لیے فورم مت چھوڑیں۔اللہ مسبب الاسباب ہے وہ آزماتا ہے اپنے نیک بندوں کو، اور یہی وقت آپ کی آزمائش ہے ، ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
عامر بھائی یہ کیا فرمارہے ہیں آپ کی محبتوں اور دعاؤں کے طفیل ہی تو ہم بھی اس فورم پر ٹکے ہوئے ہیں ۔جان دینے کے علاوہ ہر طرح سے آپ کے ساتھ ہیں میرا ای میل آپ کے پاس ہے آپ کو کس طرح کی پریشانی لاحق ہے ضرور شیئر کریں وگرنہ ہم بھی فورم سے اللہ حافظ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
مومن کا کیا ہی عجیب معاملہ ہے اور ایسا معاملہ صرف مومن کے ساتھ ہی ہے اللہ کا، اگر مومن کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے اس پر اللہ اسے اجر دیتے ہیں اور اگر اسے خوشی ملتی ہے تو وہ اس میں شکر بجا لاتا ہے تو اس پر بھی اللہ تعالی اسے اجر دیتے ہیں۔

عامر بھائی اللہ کا یہ وعدہ ہے کہ وہ اپنے بندے پر اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے جتنی اس میں طاقت ہو، لہذا آپ اللہ سے تعلق جوڑیں صبر کا دامن مت چھوڑیں ان شاء اللہ اللہ تعالی آپ کا مدد گار ہو گا۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ارے ہمارے اتنے اچھے بھائی اور فورم کے اتنے اہم رکن کو کیا ہوگیا ہے ۔ اللہ ان کی پریشانیاں دور فرمائیں ۔
اللہ نہ کرے کہ ان پر کوئی ایسی مصیبت آئی ہو جس کا مداوا مشکل ہو جائے ۔۔۔۔ امید ہے ان شاء اللہ جلد واپس تشریف لائیں گے ۔
یا اللہ ہمارے بھائی کے لیے ہر طرح سے آسانی فرما تاکہ وہ دین کا کام زیادہ سے زیادہ کر سکے ۔
کلیم حیدر بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت اچھے انداز سے ہمدردی کا اظہارکیا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
عامر بھائی انٹرنیٹ پر اپنے بلاگ اور محدث فورم پر اختلافات اور جھگڑوں سے کنارہ کش رہ کر جس جفا کشی اور محنت سے مسلسل دعوت دین میں لگے ہوئے ہیں، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اور تمام مسلمانوں کی مشکلات آسان فرمائیں:

اللهم فرج هم المهمومين من المسلمين، ونفس كرب المكروبين من المسلمين، واقض الدين عن المدينين من المسلمين، واشف مرضانا ومرضى المسلمين

عامر بھائی! اگر آپ کی مشکلات ایسی ہیں کہ آپ کو انٹرنیٹ پر اپنی دعوتی سرگرمیاں رکھنا ناممکن ہوگیا ہے تو اُمید ہے کہ آپ دعوت کا کام اور طریقوں سے جاری رکھیں گے۔ ہم خود غرضی کرتے ہوئے ہم آپ کو مجبور نہیں کریں گے کہ آپ ضرور فورم پر وقت دیں، البتہ آپ کی جدائی ہمارے لئے بہت غمناک ہوگی۔

اور اگر صورتحال ایسی نہیں، ویسے آپ حالات سے پریشان ہیں تو میں کلیم بھائی کی تائید کروں گا کہ صبر اور حوصلے سے کام لیں اور اپنی مثبت اور مبارک سرگرمیوں کو ترک نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب لوگوں کو ہی ازمائش میں ڈالتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی خطائیں معاف فرما دیں اور ان کے درجات بلند فرما دیں، نبی کریمﷺ کا فرمان ہے:

من يُرِدِ اللَّهُ بِه خيرًا يُصِبْ مِنهُ
الراوي: أبو هريرة المحدث:البخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 5645


کہ اللہ جس سے بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اسے آزمائش میں ڈالتے ہیں۔

ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ آپﷺ سے سوال ہوا:
يا رسولَ اللهِ ! أيُّ الناسِ أشدُّ بلاءً ؟ قال : الأنبياءُ ، ثم الصالحون ، ثم الأمثلُ فالأمثلُ ، يُبتلى الرجلُ على حسبِ دِينِه ، فإن كان في دِينِه صلابةٌ ، زِيدَ في بلائِه ، وإن كان في دِينِه رِقَّةٌ ، خُفِّفَ عنه ولا يزالُ البلاءُ بالمؤمنِ حتى يمشي على الأرضِ وليس عليه خطيئةٌ
الراوي: سعد بن أبي وقاص المحدث:الألباني - المصدر: الإيمان لابن تيمية - الصفحة أو الرقم: 78
خلاصة حكم المحدث: صحيح

کہ سب سے زیادہ آزمائش کس کی ہوتی ہے؟ فرمایا: انبیاء کی، پھر نیک لوگوں کی درجہ بدرجہ، انسان کی آزمائش اس کے دین کے مطابق ہوتی ہے، اگر اس کا ایمان قوی ہے تو آزمائشیں زیادہ ہوجاتی ہیں، اور اگر ایمان کمزور ہے تو آزمائش کم ہوجاتی ہے، اور مؤمن پر آزمائش آتی رہتی ہے حتیٰ کہ ایک وقت آتا ہے کہ وہ زمین پر چلتا ہے اور اس کی ایک خطا بھی باقی نہیں رہتی (یعنی اللہ اس کی تمام خطائیں معاف فرما دیتے ہیں اور وہ چلتا پھرتا جنتی ہوتا ہے۔)

اللهم لا سهل إلا ما جعلته سهلا وأنت تجعل الحزن إذا شئت سهلا
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
اللہ اکبر عامر بھائی اللہ آپ کی مدد فرماے اگر کوئی دنیاوی مصیبت ہے تو استاد محترم جناب مفتی عبداللہ صاحب سے رابطہ کریں انھوں بے پناہ مصیبتیں جیلیں ہے لیکن اب الحمدللہ خوش وخرم ہے ان کا بہت تجربہ ہے مصیبتوں سے نکلنے کی راستوں کی تلاش میں دنیاوی حوادث نے اب ان کو ایک پھاڑ بنادیا ہے بھر حال اللہ آپ کی مدد فرماے اور آپ کی مسایل حل فرماے آمین
 
Top