محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عامر بھائی! معذرت کرتا ہوں دوست میں آپ کو کیا تسلی دوں گا میں تو خود اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں، محدث فورم پر ہشاش بشاش اور ایکٹیو نظر آنے والا ارسلان اندر سے کیا ہے، یہ میرا اللہ ہی جانتا ہے، میری حالت بھی کچھ آپ سے مختلف نہیں، اگر آپ آج بعد نماز ظہر میرے آنسو دیکھ لیتے تو شاید آپ کو اپنا غم بھول جاتا، دوست پریشانی اور بے چینی کی وجوہات الگ سہی پر واقعی ہماری زندگی میں ایسا کچھ ہوا ہے کہ سب کچھ بدل کر رہ گیا ہے، کچھ عرصے پہلے تک میری زندگی چین اور سکون سے گزر رہی تھی، الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر نجانے ایسا کیا ہوا کہ بے بسی بڑھتی گئی اور جیسے سکون و چین ختم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے آمین
لیکن عامر بھائی! یہ بات بھی درست ہے کہ غم کو اپنے دوستوں سے شئیر کر دیں، ورنہ انسان اندر ہی اندر اپنے آپ کو کھا جاتا ہے، یہاں ہمارے مخلص دوست ہیں جو ہمیں تسلی دیتے ہیں۔ انس بھائی اور کلیم بھائی کی باتیں پڑھ کر دل کو تسلی ہوتی ہے۔ الحمدللہ
آپ جیسے بھائی کا یوں چلے جانا ہمیں اچھا نہیں لگے گا، اللہ تعالیٰ آپ کی اور میری پریشانیوں کو ختم فرمائے اور ہماری زندگی میں سکون عطا فرمائے آمین۔ اور ہماری جو پریشانی کی وجوہات ہیں اللہ تعالیٰ وہ دور فرمائے آمین
میں اس سے زیادہ اور کیا کہوں، مجھے خود سمجھ نہیں آ رہا۔ بس آپ اس طرح ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں عامر بھائی۔
زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کرتے رہیں دل کو سکون ملتا رہے گا۔ان شاءاللہ
صبر کرتے ہیں عامر بھائی ہم، اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں گے۔ ان شاءاللہ