ملک سکندر نسوآنہ
رکن
- شمولیت
- اپریل 05، 2020
- پیغامات
- 107
- ری ایکشن اسکور
- 5
- پوائنٹ
- 54
اللّٰہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی فضیلت
1= ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا بے۔
”بے شک اللّٰہ روز قیامت فرمائے گا میری عظمت و تعظیم کی خاطر باہم محبت کرنے والے کہا ہیں؟ میں آج ان کو اپنے سائے میں جگہ دوں گا اس دن میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔“
صحیح مسلم: 2566
2= معاذ بن جبلؒ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔
الیٰ نے فرمایا میری محبت ان کےلیے واجب ہو گئی جو میرے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں باہم مل بیھٹتے ہیں میرے لیے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں اور ایک دوسرے پرخرچ کرتے ہیں“
الادب العالی۔ضیاء الاعظمیؒ:137، صحیح: رواہ مالک في الشعر16، مسند احمد:22030 ، صحیح ابن حبان:575
3= ابو ہریرہؓ۔ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں۔
”ایک آدمی کسی دوسری بستی میں اپنے کسی [مسلمان] بھائی کی زیارت کے لئے گیا تو اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ بٹھا دیا اس نے پوچھا ”تم کہاں جارہے ہو؟“ اس آدمی نے کہا: کہ میں اس ”بستی میں اپنے ایک [مسلمان] بھائی سے ملنے جا رہا ہوں“ فرشتے نے پوچھا ”کیا اس کا تم کوئی پر احسان ہے جس کا بدلہ چکانے تم جا رہے ہو؟“ اس نے کہا اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں میں صرف اس لیے جا رہا ہوں کہ میں اس سے اللّٰہ کے لئے محبت کرتا ہوں“۔ فرشتے نے کہا ”میں فرشتہ ہوں اور { میں اللّٰہ کی طرف سے تمہیں یہ بتانے آیا ہوں کہ} اللّٰہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرتا ہے جیسا تم صرف اللّٰہ کے لئے اس سے محبت کرتے ہو۔“
صحیح مسلم: 2567
4= سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریمﷺ کے پاس سے گزرا ، جبکہ آپﷺ کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے ۔ آپﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا میں اللّٰہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں ۔ نبی کریمﷺ نے پوچھا ” کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟۔ اس نے کہا نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا۔
”اس کو جا کر بتلاؤ۔“ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللّٰہﷺ کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپﷺ کو بتلائی ۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا ”تو اسی کے ساتھ ہوگا۔ جس کے ساتھ تو نے محبت کی ہے ، اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے وہ تجھے ملے گا۔“
الصحیحة۔البانیؒ:3253 ، مصنف عبدالرزاق :20319 ، شعب الایمان البیہقی: 9011 ، ترمذی: 2386
5= سیدنا ابو درداؓ سے روایت ہے،رسول اللّٰہﷺ نے فرمایا۔
”جب دو آدمی ایک دوسرے سے اللّٰہ تعالیٰ کے لیے غائبانہ طور پر محبت کرتے ہیں تو ان دونوں میں اللّٰہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ ہے جو اپنے بھائی سے دوسرے کی بہ نسبت زیادہ محبت کرنے والا ہوگا۔“
الصحیحة۔البانیؒ:3273 ، المعجم الطبرانی الاوسط: 134 \ 5275
6= سیدنا انس سے روایت ہے،نبی کریمﷺ نے فرمایا۔
”جب کوئی آدمی اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کے لیے اس سے ملاقات کرتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا پکارتا ہے: تم خوش رہو اور جنت تمہارے لیے پاکیزہ ہو جائے ، وگرنہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں کہتا ہے: میرے بندے نے میری وجہ سے ملاقات کی ہے اس کی میزبانی مجھ پر لازمی ہے اور میں اس کے لیے جنت سے کم میزبانی { کا انداز } پسند ہی نہیں کرتا۔“
الصحیحة۔البانی:2632 ، مسندابو یعلی: 3\1024 ، البزار:2\388.389