• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللّٰہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی فضیلت

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
اللّٰہ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کی فضیلت


1= ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللّٰہﷺ‎ نے فرمایا بے۔
”بے شک اللّٰہ روز قیامت فرمائے گا میری عظمت و تعظیم کی خاطر باہم محبت کرنے والے کہا ہیں؟ میں آج ان کو اپنے سائے میں جگہ دوں گا اس دن میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔“
صحیح مسلم: 2566

2= معاذ بن جبلؒ سے روایت ہے کہ رسول اللّٰہﷺ‎ کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔
الیٰ نے فرمایا میری محبت ان کےلیے واجب ہو گئی جو میرے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں باہم مل بیھٹتے ہیں میرے لیے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں اور ایک دوسرے پرخرچ کرتے ہیں“
الادب العالی۔ضیاء الاعظمیؒ:137، صحیح: رواہ مالک في الشعر16، مسند احمد:22030 ، صحیح ابن حبان:575

3= ابو ہریرہؓ۔ نبی کریمﷺ‎ سے روایت کرتے ہیں۔
”ایک آدمی کسی دوسری بستی میں اپنے کسی [مسلمان] بھائی کی زیارت کے لئے گیا تو اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے راستے میں ایک فرشتہ بٹھا دیا اس نے پوچھا ”تم کہاں جارہے ہو؟“ اس آدمی نے کہا: کہ میں اس ”بستی میں اپنے ایک [مسلمان] بھائی سے ملنے جا رہا ہوں“ فرشتے نے پوچھا ”کیا اس کا تم کوئی پر احسان ہے جس کا بدلہ چکانے تم جا رہے ہو؟“ اس نے کہا اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں میں صرف اس لیے جا رہا ہوں کہ میں اس سے اللّٰہ کے لئے محبت کرتا ہوں“۔ فرشتے نے کہا ”میں فرشتہ ہوں اور { میں اللّٰہ کی طرف سے تمہیں یہ بتانے آیا ہوں کہ} اللّٰہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرتا ہے جیسا تم صرف اللّٰہ کے لئے اس سے محبت کرتے ہو۔“
صحیح مسلم: 2567

4= سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریمﷺ‎ کے پاس سے گزرا ، جبکہ آپﷺ‎ کے پاس چند لوگ بیٹھے تھے ۔ آپﷺ‎ کے پاس بیٹھے ہوئے آدمیوں میں سے ایک نے گزرنے والے آدمی کے بارے میں کہا میں اللّٰہ کے لیے اس سے محبت کرتا ہوں ۔ نبی کریمﷺ ‎نے پوچھا ” کیا تو نے اس کو بتلایا ہے؟۔ اس نے کہا نہیں۔ آپﷺ‎ نے فرمایا۔
”اس کو جا کر بتلاؤ۔“ وہ اس کی طرف گیا اور اس کو بتلایا۔ اس نے کہا وہ ذات تجھ سے محبت کرے جس کے لیے تو مجھ سے محبت کرتا ہے۔ پھر وہ آدمی رسول اللّٰہﷺ‎ کے پاس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات آپﷺ‎ کو بتلائی ۔ نبی کریمﷺ‎ نے فرمایا ”تو اسی کے ساتھ ہوگا۔ جس کے ساتھ تو نے محبت کی ہے ، اور تو نے جس ثواب کی امید کی ہے وہ تجھے ملے گا۔“
الصحیحة۔البانیؒ:3253 ، مصنف عبدالرزاق :20319 ، شعب الایمان البیہقی: 9011 ، ترمذی: 2386

5= سیدنا ابو درداؓ سے روایت ہے،رسول اللّٰہﷺ‎ نے فرمایا۔
”جب دو آدمی ایک دوسرے سے اللّٰہ تعالیٰ کے لیے غائبانہ طور پر محبت کرتے ہیں تو ان دونوں میں اللّٰہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ ہے جو اپنے بھائی سے دوسرے کی بہ نسبت زیادہ محبت کرنے والا ہوگا۔“
الصحیحة۔البانیؒ:3273 ، المعجم الطبرانی الاوسط: 134 \ 5275

6= سیدنا انس سے روایت ہے،نبی کریمﷺ‎ نے فرمایا۔
”جب کوئی آدمی اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کے لیے اس سے ملاقات کرتا ہے تو آسمان سے پکارنے والا پکارتا ہے: تم خوش رہو اور جنت تمہارے لیے پاکیزہ ہو جائے ، وگرنہ اللّٰہ تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہی میں کہتا ہے: میرے بندے نے میری وجہ سے ملاقات کی ہے اس کی میزبانی مجھ پر لازمی ہے اور میں اس کے لیے جنت سے کم میزبانی { کا انداز } پسند ہی نہیں کرتا۔“
الصحیحة۔البانی:2632 ، مسندابو یعلی: 3\1024 ، البزار:2\388.389
 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
اللّٰہ کے لیے دوستی و دشمنی رکھنا

7= سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں،رسول اللّٰہﷺ‎ نے سیدنا ابو ذرؓ سے پوچھا۔
”ایمان کا کون سا کڑا { یعنی نیک عمل }زیادہ مضبوط ہے۔“
انھوں نے کہا اللّٰہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپﷺ‎ نے فرمایا
”اللّٰہ کے لیے دوستی کرنا اللّٰہ کے لیے دشمنی کرنا، اللّٰہ کے لیے محبت کرنا اللّٰہ کے لیے بغض رکھنا۔“
الصحیحة۔البانی:1728 ، المعجم الطبرانی الکبیر: 11537

1.jpg
2.jpg

3.jpg
 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے


10= ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللّٰہ ﷺ‎ نے فرمایا بے۔
”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ دیکھے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“
اسنادہ حسن:، مسنداحمد: 8015 ، ترمذی: 2378 ، ابوداؤد: 4833

11= عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی رسول اللّٰہﷺ‎ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا اللّٰہ کے رسولﷺ‎ آپ اس شخص کے متعلق کیا فرماتے ہیں جو کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے لیکن وہ { صحبت یا علم و عمل کے لحاظ سے } ان سے ملا نہیں؟ آپ ﷺ‎ نے فرمایا۔
”آدمی ان کے ساتھ ہوگا جس سے اس کی محبت ہوگی۔“
صحیح بخاری: 6169 ، صحیح مسلم: 165 / 2640
 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے


10= ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں رسول اللّٰہ ﷺ‎ نے فرمایا بے۔
”آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ وہ دیکھے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔“
اسنادہ حسن:، مسنداحمد: 8015 ، ترمذی: 2378 ، ابوداؤد: 4833

11= عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی رسول اللّٰہﷺ‎ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا اللّٰہ کے رسولﷺ‎ آپ اس شخص کے متعلق کیا فرماتے ہیں جو کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے لیکن وہ { صحبت یا علم و عمل کے لحاظ سے } ان سے ملا نہیں؟ آپ ﷺ‎ نے فرمایا۔
”آدمی ان کے ساتھ ہوگا جس سے اس کی محبت ہوگی۔“
صحیح بخاری: 6169 ، صحیح مسلم: 165 / 2640
 
Top