• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ اور دل

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
اللہ اور دل

جن لوگوں کو اللہ سے بات بنانی ہو سب سے پہلے وہ دل کی خبر لیں ! دل درست ہے تو ساری زندگی درست ہو گی اور دل فساد ذدہ ہے تو ساری زندگی بگڑجائیگی دل زندہ ہے تو سب کچھ سلامت،دل مرگیا توسب کچھ بھسم - گھٹیا جذبات کی گندگیوں سے بھرے ہوئے دلوں کو لے کرآخرت میں اللہ کے سامنے پیش ہونگے تو اس وقت معلوم ہوگاکہ قلب سلیم یا اخلاص نیت کے بغیرشاندار سے شاندارعمل بیکار ہے - ریا کے کاموں کی کوئی قدروقیمت وہاں نہیں ہے شہرت طلبی کے لئے کی گئی عبادات وخدمات کو ذرہ بھر وزن حاصل نہیں ہے-معاملات انسانی اور تعلقات انسانی کو خراب کرنے والوں کونہ تقریریں بچاسکیں گی نہ تسبیحیں - عہدے ،بیان قراردادیں اور پالیسیاں اور دورے اور استقبال اور پھولوں کے ہاراور دعوتیں اور استقبالئےغرض کچھ بھی امراض دل کا علاج نہیں ہیں -

 
Top