الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
اگرچہ میرے گناہ بہت زیادہ ہیں ، تاہم میں یہ بھی جانتا / جانتی ہوں کہ تیری رحمت ، تیرے غضب پر غالب ہے ، اگر صرف نیک لوگ ہی تیری رحمت کی امید رکھیں ، تو مجرم و گناہگار کسے پکاریں ؟ اور کس سے امید رکھیں ؟، میری رب میں انتہائی عاجزی کے ساتھ تجھے پکار رہا / رہی ہوں کہ میرے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما دے ، جو میں جانتا / جانتی ہوں یا بھول چکا / چکی ہوں ، اور مجھے اپنے فرمانبرداروں میں شامل فرما لے ، اگر تو ہی مجھے خالی ہاتھ لوٹا دے تو کون ہے جو مجھ پر رحم کرے ؟ میں جیسا / جیسی بھی ہوں تیرا بندہ / بندی ہوں ، مسلمان ہوں ، پس تو میری دعا قبول فرما لے
میرے معاملے سے تجھ پر کچھ بھی پوشیدہ نہیں ، میں مصیبت زدہ ، فقیر ، مدد مانگنے والا ، پناہ چاہنے والا، ڈرنے والا، خوفزدہ ، اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے والاہوں ، تو شفقت اور رحم کرنے والا ہے ، میرے تمام گناہوں کو معاف فرما دے اور مجھے بخش دے ، اے وہ ذات جو واحدہ لاشریک ہے ، میرے ساتھ دنیا و آخرت میں رحم و درگزر والامعاملہ کر