• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کا د ین۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,009
پوائنٹ
436
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْفٰسِقُوْنَ۝۸اَفَغَيْرَ دِيْنِ اللہِ يَبْغُوْنَ وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْھًا وَّاِلَيْہِ يُرْجَعُوْنَ۝۸۳
۲ پھر اس کے بعد جب کوئی پھرجائے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں۔(۸۲)کیا وہ خدا کے دین کے سوا کوئی اور دین تلاش کرتے ہیں؟ حالانکہ جو کچھ آسمان اورزمین میں ہے اپنی خوشی اورزور سے اسی کے حکم میں ہے اور اسی کی طرف پھرجائیں گے۔۱؎(۸۳)
اللہ کا د ین
۱؎ وہ پیام تسکین جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اس دنیائے اضطراب کے لیے لے کر آئے، وہ اللہ کا خالص دین ہے اور اللہ وہ ہے ، جسے آسمانوں اورزمینوں کا ذرہ ذرہ مانتا ہے اورجس کا اقرار طوعاً وکرہاً کسی نہ کسی طرح کرنا ہی پڑتا ہے ۔

جس طرح اس کی ربوبیت عامہ کا انکار فطرت انسانی سے نہیں بن پڑتا۔ اسی طرح اس کے دین سے ابا جو ربوبیت کا خاصہ ہے، ناممکن ہے۔کسی نہ کسی وقت اورمشکل میں ہرانسان اس کی اطاعت پر مجبور ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ زبان سے اس کا اقرار نہیں کرتا مگر وہ اپنے افعال وحرکات سے ہمیشہ یہ ثابت کرتا رہتا ہے کہ اس میں اللہ کے بنائے ہوئے قانون کی مخالفت کا کوئی جذبہ نہیں۔
 
Top