• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کو کوئی خدا کہتا ہے ، کوئی بھگوان کہتا ہے - وزیر اعظم نوازشریف

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نواے شریف نے کیا کہا ہے؟
یہ
اللہ کو کوئی خدا کہتا ہے ، کوئی بھگوان کہتا ہے - وزیر اعظم نوازشریف
یا یہ
روزنامہ امت کے مطابق نواز شریف نے کہا:
خدا سب کا ہے، کوئی بھگوان کہتا ہے، کوئی اللہ
دوم؛
اس طرح کا بیان اس "منحوس اور لعنتی انسان" نے ٢٠٠٣ میں بھی دیا تھا -کہ ہمارے خدا اور ہندووں کے بھگوان میں کوئی فرق نہیں ہے- جس پر اس کی پارٹی کے کچھ لوگ الگ ہوگئے تھے- اور نہ اس نے اس بیان پر توبہ کی- اور نہ ہی ہمارے مرجیہ سوچ رکھنے والے درباری مللاؤں نے اس کے بارے میں کوئی فتویٰ دیا-
نواز شریف کا یہ بیان میرے علم میں نہیں!
نواز شریف کے اس بیان پیش کردیں! مہربانی ہو گی!
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نواے شریف نے کیا کہا ہے؟
یہ

یا یہ

دوم؛

نواز شریف کا یہ بیان میرے علم میں نہیں!
نواز شریف کے اس بیان پیش کردیں! مہربانی ہو گی!
و علیکم سلام و رحمت الله وبرکاتہ

روزنامہ امت کے مطابق نواز شریف نے کہا:
خدا سب کا ہے، کوئی بھگوان کہتا ہے، کوئی اللہ-


نواز شریف سے کہیں، کہ کیا انہوں نے ہندو برادری سے کبھی پوچھا ہے کہ جس "بھگوان" کو وہ پوجتے ہیں- ان کے نزدیک وہ وہی ذات ہے جس کو مسلمان "الله" کہہ کر اس کی عبادت کرتے ہیں ؟؟

نواز شریف کہ اس بیان کی ویڈیو کہ جس میں اس نے کہا تھا "ہمارے خدا اور ہندووں کے بھگوان میں کوئی فرق نہیں ہے" - کافی عرصہ پہلے کسی تھریڈ میں پوسٹ کی تھی - تلاش کے باوجود نہیں مل رہی -سرچ کرکے ملتی ہے تو لگا دونگا -
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں جانے کیلئے آزاد ہیں سب اللہ کی مخلوق ہیں۔ کوئی اللہ کہتا ہے کوئی ایشور کہتا ہے۔ کوئی مذہبی یا علاقائی تعصب عوام کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان کی عوام نے کبھی نفرت کی سیاست کو قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبروں نے دین کی تعلیم دی کسی پر جبر نہیں کیا۔
یہ یہاں بھی لکھا ہے :
http://javedch.com/latest-news/2017/03/14/249513
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بہگوان, خدا اور God


نا ہی اللہ کے نام ہیں , نا ہی اس کا ترجمہ اور نا ہی اس کی تعبیر.

فرمان الہی ہے:

"الله کے بڑے خوبصورت نام ہیں لہذا اسے انہی ناموں سے پکارو" (الأعراف)

اہل السنہ کا اتفاقی عقیدہ ہے کہ اللہ کو صرف اسی نام سے موسوم کیا جائے گا جو یا تو خود اس نے اپنا بیان فرمایا ہو (قرآن مجید میں) یا اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے بیان فرمایا ہو (احادیث مبارکہ میں). اس کے علاوہ اللہ کو کسی بھی دوسرے نام سے موسوم کرنا جائز نہیں.
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
اس پر تو یہ بھی لکھا ہوا ہے ۔

اسلام مذہبی اختلافات کی بنیاد پر کسی امتیاز کا قائل نہیں ایک مذہب کے ماننے والے کو دوسرے پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔اسلام تمام انسانوں کے جان و مال کو یکساں اہمیت دیتا ہے۔ چور کیلئے ایک جیسی سزا ہے۔ مسلم اور غیر مسلم سب کے جان و مال کی ایک جیسی اہمیت ہے۔ !!!!!!!زبردستی کسی کے مذہب کو تبدیل کرنا جرم ہے ہمارے مذہب میں۔ آئین کی تشکیل میں دین کے جید علماء شامل تھے اس کے ساتھ پاکستان ایک عوامی ریاست ہے۔ آئین پاکستان کے تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے۔ مذہب کی بنیاد پر فرق دور رکھنا کسی صورت درست نہیں۔ کسی مذہب کے خلاف برے خیالات رکھنا گری ہوئی سوچ کی دلیل ہے۔ ۔۔۔

استغفر اللہ!!!
اس حد تک پہونچ گئے ہیں "وزیر اعظم " صاحب...... صرف یہ نہیں بلکہ! اکافی اچھی سوجھ بوجھ رکھنے اہل علم و حکمت اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں

افسوس صد افسوس!!!!!
إنما اشکو بثي وحزني الی الله!!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کسی دوسرے کے آرٹیکل کی بجائے، نواز شریف کی تقریر کے متن کو لکھ کر بحث کی جائے، تو مناسب ہے!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہگوان, خدا اور God
بھگوان تو نہیں، مگر خدا یا God ''الہ'' کا کہتے ہیں!
مسلمان خدا، یا God یا ''الہ'' اللہ کو مانتے ہیں!
 
Top