• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کہاں ہے ؟

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
کون کہتا ہے کہ اللہ ہرجگہ موجود ہے
یہ عقیدہ انتہائی فاسد ومردود ہے
یہ عقیدہ بے شمار آیات وسنت کے خلاف
اس عقیدہ سے صحابہ اور سلف کو اختلاف
رب نے فرمایا ہے: الرحمن علی العرش استوی
استوی کا معنی ہے : اوپر ہوا، اونچا ہوا
یہ عقیدہ پاک ہے تکییف سے، تشبیہ سے
ہرطرح کی ناروا تاویل سے، تعطیل سے
میرا رب اوپر ہے، اس کے ہیں دلائل بے شمار
فطرت انساں کو یہ تسلیم ہے بے اختیار
میرا رب ہے العلی، اعلی بھی، المتعال بھی
اس کو حاصل فوقیت ہے اور علو کا کمال بھی
ہے علو شان وقہر وذات سب حاصل اسے
عظمت بے انتہا اور رفعت کا مل اسے !!​
 
Top