• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المجمع لشروح صحیح البخاری = ڈاکٹر عبداللہ القاضی

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
*المجمع لشروح صحیح البخاری اور اس کے فاضل مؤلف کا تعارف*


صحیح بخاری کی کئی شروحات کے اہم فوائد پر مشتمل ایک قیمتی شرح جو 8جلدوں میں عربی زبان میں ہے ۔پریس بھیج دی ہے ۔

*ڈاکٹر عبداللہ القاضی حفظہ اللہ کا تعارف*
آپ پاکستان کے بیک ورڈ اور پسماندہ علاقہ 60/12Lچک ضلع ساہیوال کے رہائشی ہیں۔

صوفی عبداللہ رحمہ اللہ کے تربیت یافتہ ۔حافظ محمد گوندلوی اور شیخ الحدیث حافظ عبداللہ بڈھیمالوی رحمھما اللہ اور شیخ ظفر اللہ رئیس جامعہ ابی بکر کراچی کے خصوصی شاگرد ہیں۔علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کے زیر تربیت رہے اور شیخ عطاء الرحمن شہید رحمہ اللہ کے قریبی دوستوں میں سے ہیں۔

*حافظ عبداللہ محدث بڈھیمالوی رحمہ اللہ آپ کے نانا ہیں اور شیخ الحدیث عبداللہ امجد چھتوی رحمہ اللہ آپ کے ماموں ہیں ۔آپ علامہ سلیمان منصور پوری کے علم دوست خاندان سے ہیں*۔

جامعہ سلفیہ ۔جامعہ تعلم الاسلام ماموں کانجن ۔کراچی یونیورسٹی۔ملک کنگ یونیورسٹی الریاض اور ملائیشیا یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں اور عرب و عجم کے کبار شیوخ سے تعلیم یافتہ ہیں۔

*سیرت النبی پر منفرد کتاب امین کعبہ اور بدر سے تبوک تک ۔تفسیر قرآن مینار الھدی متعدد جلدیں اور متعدد علمی کتب کے مؤلف ہیں۔*

کئی یونیورسٹیوں کے شعبہ علوم اسلامیہ کے ڈین رہ چکے ہیں.

*المجمع لشروح صحیح البخاری 8سال کی دن رات کی محنت سے مکمل ہونے والی عظیم شرح کا تعارف*
1=ایک مدرس و محقق کو ایک حدیث پر مالہ وما علیہ بحث کرنے کے لیے مختلف شروحات دیکھنا پڑتی ہیں اب تمام شروحات کی اہم بحوث ایک جگہ پر ملیں گی ۔

2=ہر شارح کی کسی خاص فن سے دلچسپی ہوتی ہے کسی کی علوم حدیث سے تو کسی کی علوم لغت سے ۔کسی کی فقہ سے ۔۔
اس شرح میں تمام شارحین کی خصوصیات کو جمع کردیا گیا ہے۔

3=غریب الحدیث اور ترجمۃ الابواب پر بہت سی بحوث کو یکجا کردیا گئی ہیں۔

4=عسقلانی ۔عینی۔قسطلانی ۔اںن حزم ۔ابن قدامہ ۔شوکانی ۔عظیم آبادی ۔مبارکپوری اور ابن عثیمین وغیرہ رحمھم اللہ اجمعین کے حدیثی فوائد کو پہلی بار یکجاکردیا گیا ہے۔

5=اسے خود خریدیں اور اپنے دوست احباب کو توجہ دلائیں تاکہ یہ مبارک شرح عام ہو ۔

6=مہنگائی کے دور میں خصوصا پاکستان میں عربی کتب کا شائع کرنا نہایت مشکل معاملہ ہے لیکن پھر بھی خدمت حدیث کا سلسلہ دار ابن بشیر جاری رکھے ہوئے ہے ۔الحمدللہ

لہذا خدمت حدیث میں جیسے ممکن ہو دار ابن بشیر کے عظیم دینی منصوبہ جات میں شمولیت اختیار کریں ۔تاکہ خدمت حدیث کا سلسلہ جاری رہے ۔


خدمت حدیث میں دار ابن بشیر ایک درجن سےزائد کتب شائع کرچکا ہے اور یہ سلسلہ نہ ختم ہونے والا ہے ۔اللہ تعالیٰ ہم سے خدمت حدیث کا بہت کام لے اور قبول فرمائے آمین

اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور مولف و ناشر اور مخلصین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین

کتاب خریدنے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رابطہ کریں

دار ابن بشیر کے پیج کا لنک درج ذیل ہے اسے بھی لائک کرلیں تاکہ نئی شائع ہونے والی کتاب کی اطلاع بھی آپ تک پہنچتی رہے إن شاء اللہ


IMG-20220412-WA0000.jpg
 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
107
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
54
المجمع لشروح صحیح البخاری

تالیف

الاستاذ الدکتور محمد عبداللہ القاضی

عربی زبان میں ہے
8 جلدیں عام قیمت 16000 روپے
IMG-20220428-WA0001.jpg
 
Top