• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المستقيم فاؤنڈیشن شگر بلتستان پاکستان ( تعارف وخدمات)

شمولیت
جولائی 23، 2025
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
المستقیم ویلفيئر شگر بلتستان، اس ادارے کی بنیاد تقریبا 2010 میں رکھی گئی اور اپنے فلاحی کاموں کا آغاز کراچی سے کیا، کراچی کے مختلف اھلحدیث مدارس میں پڑھنے والے 100 سے زائد طلبہ کو میٹرک ، اور ایف اے تک کے امتحان دلانے میں بہت کردار ادا کیا، ان میں سے ماشاءاللہ اکثر طلبہ اس وقت ملک کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جیسے پاک آرمی، پاک رینجر، پولیس، این ایل آئی، عدلیہ ، ناردن سکاوٹس وغیرہ میں. الحمد للہ علی ذلک.

2010 / میں بوندو میں جولائی کے موسم میں تباہ کن سیلاب آنے کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور جانوروں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا اس ادارے نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر مدد کی اور تقریبا 6گھروں کی مرمت کے لئے فی گھر اس وقت 25000 رویے بطور تعاون نقد ادا کیا ، اور بوندو سنٹر جو کہ 180 کے قریب گھرانوں پر مشتمل ہے واٹر سپلائی کا نظام تباہ ہو گیا تھا اس ادارے نے اس وقت 8لاکھ کی خطیر رقم کی لاگت سے واٹر سپلائی نئی پائپ لائن بچھاکر بحال کی، اللہ تعالی اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے. آمین.

یہ ادارہ تقریبا 2011 سے مکمل طور پر شگر بلتستان میں منتقل ہوگیا، اس کے بعد سے اب تک اپنی استطاعت وآمدن کے حساب سے بلتستان میں عموما اور ضلع شگرمیں خصوصا فلاحی خیراتی تعاونی خدمات سر انجام دے رہی ہے.

2013- 2012 / میں اجمالی طور پر بوندو وپیندو کی حد تک 3 پانی کے ٹینک کی تعمیر ممکن ہو اور 40 کے قریب گھرانوں میں رمضان پیکچ راشن کی شکل میں مستحقین تک پہنچایا گیا اور آل شگر 200 کے قریب گھرانوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا.

2015-2014 / میں بھی الحمد للہ 3 عدد کنویں لوگوں کی درخواست پر ادارے کی نگرانی میں بنا کردیئے ، اور تقریبا 60 گھرانوں میں رمضان پیکچ راشن کی شکل میں تقسیم کیا گیا اورتقريبا 200 کے قریب گھرانوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا. اور 300 کے قریب موسم سرما میں لوگوں میں گرم کمبل، کوٹ، بنیانیں،جرابیں تقسیم کی گئي۔

2017-2016 / میں الحمد للہ المستقیم نے اللہ تعالی کی توفیق سے علاقہ بھرمیں ایک انتہائی اہم مسئلہ (صحت عامہ) پر توجہ دیتے ہوئے (المستقیم فری ڈسپنسری) کی بنیاد رکھی گئ اس کے قیام سے لیکر تا حال المستقیم فری ڈسپنسری میں کراچی، لاہور اور سکردو شہر سے معروف ڈاکٹرز مدعو کیئے گئےجن میں قابل ذکر یہ ہیں: جناب محترم ڈاکٹر حسن خان اماچہ صاحب سابق سیکٹری ہلتھ گلگت بلتستان. جناب محترم ڈاکٹر حبیب صاحب. جناب محترم ڈاکٹر میجر جبران لطیف صاحب شامل ہیں.

اس فری ڈسپنسری کی کامیابی میں ایک اور محسن کا ذکر کیے بغیر اس فری ڈسپنسری کی تاریخ نامکمل رہیگی وہ ہیں ہمارے قابل احترام خاموش طبع عوامی جذبہ خدمت سے سرشار جناب سینئر ڈسپنسر فداحسین تغاچو صاحب کا ، اس ڈسپنسری کی بنیاد سے تنا آور وپھل دار درخت بننے تک کے جو مراحل ہيں ان میں جناب فدا صاحب کی محنت شامل ہے. اللہ انکی محنت وکوششوں کو اپنی بارگآہ میں شرف قبولیت بخشے.

اس ڈسپنسری سے ایک اندازے کے مطابق اب تک گلاپورسے نیالی تک تقریبا 3000 مریض مستفید ہوچکے ہیں، اور اسی سال اس ادارے نے 3عدد کنویں بھی تعمیر کرائے جس میں سے دو عدد کنویں باہمی اشتراک سے تعمیر کرائے گئے ایک ہائی سکول گلاپور میں اور دوسرا خورید میں. اور تقریبا 70 گھرانوں میں رمضان پیکچ راشن کی شکل میں تقیسم کیا گیا ، اور اسی سال تقریبا 300 گھرانوں میں قربانی کا گوشت سرفہ رنگا، شگر سنٹر، برقچھن کے علاقے میں پہنچایا گیا. اور اسی سال مدرسہ المعھد اسلامی بوندو فرع جامعہ بلتستان کیلئے 5عدد کلاس رومز تعمیر کرانے کی سعادت اس ادارے کے حصے میں آئی .

متلو بزگاہ کھا: میں ایک عدد کنواں از سرنو مرمت کرایا گيا اور ایک عدد کمرے کو پلیننگ کراکر باقاعدہ قرآن کی تعلیم شروع کی گئ.
 
Top