• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

المستقیم فاؤنڈیشن شگر بلتستان ( تعارف وخدمات )

شمولیت
جولائی 23، 2025
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
2
المستقیم فاؤنڈیشن شگر بلتستان

2018 المستقیم نے ایک اور سنگ میل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے علاقہ بھر کے بچوں وبچیوں کی بہترین ومثالی تعلیم وتربیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دین ودنیاوی تعلیم کا ایک حسین امتزاج کی شکل میں المستقیم پپلک سکول کی مکمل تعمیر کے بعد تعلیم وتربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا اور موسم سرما میں خواتین کیلئے المستقیم دستکاری سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا. اور رمضان المبارک میں راشن تقریبا 100 گھرانوں میں تقیسم کیا گیا، اور اسی طرح قربانی کا گوشت بھی مستحقین تک پہنچایا گیا . اور چند کنووں میں سے 3 کی مرمت کی گئی اور باقی نئے بنائے گئے. اور حسب سابق موسم سرما میں کوٹ وکمبل وغیرہ بھی تقیسم کیے گئے اور پیندوں سے لیکر بوندو تک نادار ، بیوہ، اور غریب خاندانوں کے لئے دیسی طرز کے باتھ رومز تعمیر کیے گئے ۔

2020- / 2021 میں 150 گھرانوں میں رمضان پیکچ تقیسم کیا گیا ، اور پانچ مقامات پر اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا گيا، موسم سرما میں کمبل، کوٹ، جرابیں تقسیم کی گئ، اور دوعدد نئے کنویں تعمیر کیے گئے، اور دو عدد کنووں کی مرمت کی گئی.

ہائی سکول الچوڑی کے محلہ میں ایک مسجد جس کا نام (مسجد زبیدہ واسلامک سنٹر) ہے زیر تعمیر ہے، جو مستقبل میں تعلیم وتربیت کا ایک بہترین فلاحی تعلیمی مرکزثابت ہوگا - ان شاءاللہ-

قرآن مجید کی تقسیمات: الحمدللہ! خیر و بھلائی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے 2020سے پورے گلگلت بلتستان میں بلا تفریق مساجد و مدارس جس میں تمام مکتبہ فکر کے مدارس شامل ہیں قرآن مجید ،پنچ پارے، نورانی قاعدے تقسیم کئے گئے اور تا حال یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ اب تک 2000 کے قریب قران مجید کے نسخے 2500 سے زائد سپارے، نورانی قاعدے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔

گرم جیکٹس کی تقسیم: ادارہ المستقیم کی خیر اور نیکی سے متعلق ہمیشہ سے سوچ اور فکر رہی ہے کہ جس عمل کی معاشرے میں لوگوں کو ضرورت ہے اور جس سے مخلوق خدا کی تکالیف کا فوری ازالہ ممکن ہو وہ عمل کر گزرے یہی سب سے بڑا عمل ہے، اس سلسلے میں ہر سال موسم سرما میں انتہائی ضرورت مند نادار لوگوں میں گرم جیکٹس ، جرابیں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

صدقہ جاریہ بذریعہ (شجرکاری) 2021ء میں بطور صدقہ جاریہ 50 عدد خوبانی کے پودے اور 15عدد شہتوت کے پودے لگائے گئے-

2022 کنوؤں کی تعمیرات: پیندو، بوندو میں تین عدد کنوؤں کی تعمیرات ہوئی جس سے اب تک 150 سے زائد گھرانے پانی کی نعمت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔

یتیم بچیوں کی شادی کفالت: اب تک 6 یتیم ، نادار بچیوں کی شادی میں بھی ادارہ کفالت کی ذمہ داری اداکر چکی ہے -

تعلیمی کفالت: اب تک نادار بچوں میں تعلیمی کفالت پروگرام کے تحت (سکول کی حد تک) کتابیں اور کاپیاں اور سکول شوز، بیگ، یونیفارم مہا کرتا آرہا ہے ہر نئے تعلیمی سال میں مستحق بچوں میں یہ چیزیں تقسیم کی جاتی ہے.

2023 / مساجد کی پلیننگ: ادارے کی طرف سے تین عدد مساجد کی پلیننگ کی گئی ، بلتستان میں موسم سرما نومبر تا مارچ درجہ حرارت منفی 4سے 16 تک جاتا ہے جسکی وجہ سے مساجد میں نمازی حضرات کو نمازوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، جدید دور میں یہ سہولت نکل آئی ہے کہ پلیننگ سے مساجد و مدارس کے کمروں کو سردی کی ٹھنڈک سے بچایا جا سکتا ہے ،لہذا چھورکاہ میں ایک عدد مسجد ، بوندو میں دو عدد مساجد کی پلیننگ کی گئی.

المستقیم پبلک سکول کی نئی عمارت کی تعمیر: المستقیم پبلک سکول کی نئی عمارت تعمیر کی گئی جو کہ سات عدد کلاس رومز پر مشتمل ہے اور کمروں کا سائز 14×16 Rcc ہیں اور اسی میں طلباء وطالبات کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

2024بورنگ پراجیکٹس: اس سال ایک مخیر محسن کے ذریعے سے ادارے کے طلباء ،مساجد کے نمازی اورعلاقے میں پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایک عدد بورنگ کی گئی اب موسم گرما ہو یا سرما ہر وقت پانی کی سہولت سب کے لیے مہیا رہتی ہے ۔

سولر سسٹم کی تنصیب: بورنگ کی سہولت کو ہر وقت کار آمد رکھنے کے لئے 10 عدد سولر پلیٹس لگا کر دی گئی ، اب بجلی کمزور ہو یا نہ بھی ہو تو پانی کی سہولت سولر سسٹم کی وجہ سے ہر وقت دستیاب رہتی ہے ۔

ادارہ المستقیم کا 2025- 2026 کے پروگرام مندرجہ ذیل ہے:
  • شعبہ تحفیظ القرآن کا پروگرام -
  • المستقیم کالج کا قیام .
  • المستقیم ٹیکنیکل سکول کا قیام ۔
  • المستقیم میڈیکل سنٹر(بلڈنگ) کا قیام.
  • المستقیم شعبہ تصنیف وتالیف کا قیام
  • المستقیم شعبہ افتاء ودروس کا قیام.
  • المستقیم شعبہ دعوت وتبلیغ ونشرواشاعت کا قیام.
  • المستقیم ششماہی میگزین (رسالہ) کا اجراء.
  • المستقیم تقاریر ومحاضرات ریکارڈنگ پروگرام جس کے ذریعے یوٹیوب اور ديکر میڈیا پر بہترین اصلاحی ومعلوماتی پروگرامز نشر کئے جائیں گے-بلتی- اردو زبان میں ان شاءاللہ تعالیٰ.
وما توفیقی الا باللہ علیہ توکلت والیہ انیب

اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ وہ ان تمام کارخير کو اپنے بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے، اور سب ساتھیوں کو مزید علاقائی وجماعتی ترقی کیلئے کام کرنے کی ہمت وتوفیق عطا فرمائے.
 
Top