محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,009
- پوائنٹ
- 436
یا ربّ!
الٰہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے
الٰہی ہمیں رازِ خودی سے آشنا کر دے
کبھی بادِ مخالف سے نہ دل برداشتہ ہوں ہم
جو ٹکڑا جائے طوفانوں سے وہ ہمت عطا کر دے
گھری ہے کشتی اسلام طوفانوں کی گردش میں
ہمیں پھر ناخدا فاروق اعظمؓ سا عطا کر دے
عطا کر حضرت صدیقؓ سا قلب و جگر ہم کو
الٰہی ہم کو تو عثمانؓ جیسا پارسا کر دے
بہار آئے الٰہی گلشن اسلام میں ایسی
گل و بلبل کو جو یا ربّ خزاں نا آشنا کر دے
[محمد داؤد راز]