• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابو حنیفہ اور عقیقہ

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
امام ابو حنیفہ اور عقیقہ
فقہی مسائل میں کسی ایک مخصوص مذہب کی تقلید کے عشاق ،تقلید کے حق میں دیگر باتوں کے ساتھ اکثر یہ بھی کہتے ہیں ،
کہ ترک تقلید آوارہ مزاجی ،اور نفس پرستی ہے ،
اور ائمہ فقہ نے کوئی بات قرآن و سنت سے ہٹ کر نہیں کی ،
ان محبان تقلید کی خدمت میں بطور نمونہ ایک مسئلہ پیش خدمت ہے ؛

عقیقہ.jpg
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اس بات کی دلیل پیش فرمائیں کہ ابوحنیفہ نے قلت علم کے سبب عقیقہ کو جاہلیت کا کام کہا ہے۔ اگر دلیل نہیں ہے تو بے دلیل دعوے سے خاموشی بہتر ہے۔ صحیح روایات سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ابوحنیفہ نے احادیث سے بغض کے نتیجہ میں ایسا کہا۔ واللہ اعلم
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
اس بات کی دلیل پیش فرمائیں کہ ابوحنیفہ نے قلت علم کے سبب عقیقہ کو جاہلیت کا کام کہا ہے۔ اگر دلیل نہیں ہے تو بے دلیل دعوے سے خاموشی بہتر ہے۔ صحیح روایات سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ابوحنیفہ نے احادیث سے بغض کے نتیجہ میں ایسا کہا۔ واللہ اعلم
معذرت
آپ کی بات سمجھ نہیں آئی ۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
معذرت
آپ کی بات سمجھ نہیں آئی ۔
معذرت کی کوئی بات نہیں بھائی۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بمطابق فقہ حنفی اور بقول مقلدین، ابوحنیفہ نے عقیقہ کو جاہلیت کا کام کہا لیکن یہ کہیں نہیں لکھا کہ ابوحنیفہ نے ایسا قلت علم حدیث کے سبب ایسا کہا۔ لہٰذا اپنے طور پر فرض کرکے یہ کہنا کہ ابوحنیفہ نے ایسا علم نہ ہونے کے سبب کہا بلا دلیل ہے۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
معذرت کی کوئی بات نہیں بھائی۔ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بمطابق فقہ حنفی اور بقول مقلدین، ابوحنیفہ نے عقیقہ کو جاہلیت کا کام کہا لیکن یہ کہیں نہیں لکھا کہ ابوحنیفہ نے ایسا قلت علم حدیث کے سبب ایسا کہا۔ لہٰذا اپنے طور پر فرض کرکے یہ کہنا کہ ابوحنیفہ نے ایسا علم نہ ہونے کے سبب کہا بلا دلیل ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
آپ نے میری تحریر شاید مکمل نہیں پڑھی ،
میں نے اپنے طور پر فرض بالکل نہیں کیا ،بلکہ ایک مستند محدث ابن قدامہ ؒ کا بیان نقل کیا ہے ،
’’ کہ امام ابو حنیفہ نے احادیث کے علم و معرفت میں قلت کے سبب ایسا کہا ،، ۔

آپ کسی عربی جاننے والے سے پوچھ لیں۔
 
Last edited:

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
آپ نے میری تحریر شاید مکمل نہیں پڑھی ،
میں نے اپنے طور پر فرض بالکل نہیں کیا ،بلکہ ایک مستند محدث ابن قدامہ ؒ کا بیان نقل کیا ہے ،
’’ کہ امام ابو حنیفہ نے احادیث کے علم و معرفت میں قلت کے سبب ایسا کہا ،، ۔

آپ کسی عربی جاننے والے سے پوچھ لیں۔
میرا اشارہ بھی ابن قدامہ رحمہ اللہ کے بیان کی طرف ہی ہے۔ چونکہ آپ نے ان کا قول بطور رضامندی یہاں پیش کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ بھی ابن قدامہ کی اس بات سے متفق ہیں اس لئے آپ سے اس بات کی دلیل مانگی ہے۔ اگر آپ کے پاس دلیل نہیں تو بے دلیل اقوال شئیر کرنے کا کیا فائدہ؟؟؟
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
میرا اشارہ بھی ابن قدامہ رحمہ اللہ کے بیان کی طرف ہی ہے۔ چونکہ آپ نے ان کا قول بطور رضامندی یہاں پیش کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ بھی ابن قدامہ کی اس بات سے متفق ہیں اس لئے آپ سے اس بات کی دلیل مانگی ہے۔ اگر آپ کے پاس دلیل نہیں تو بے دلیل اقوال شئیر کرنے کا کیا فائدہ؟؟؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
میں آپ کی بات سمجھ گیا ،
اس لئے بے فائدہ کی بجائے ،فائدہ مند کام شروع کرتے ہیں ،
آپ نے لکھا ہے کہ
صحیح روایات سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ابوحنیفہ نے احادیث سے بغض کے نتیجہ میں ایسا کہا
ان صحیح روایات کو پیش فرمائیں ،تاکہ ہمارے علم و معرفت میں بھی اضافہ ہو ۔​
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
میں آپ کی بات سمجھ گیا ،
اس لئے بے فائدہ کی بجائے ،فائدہ مند کام شروع کرتے ہیں ،
آپ نے لکھا ہے کہ

ان صحیح روایات کو پیش فرمائیں ،تاکہ ہمارے علم و معرفت میں بھی اضافہ ہو ۔​
انتظار فرمائیں میرے مضمون ’’فیصلہ آپ کے ہاتھ‘‘ کے منظر عام پر آنے تک۔
فی الحال سلیم القلب کے لئے ایک صحیح روایت پیش خدمت ہے http://forum.mohaddis.com/threads/ذلك-قول-شيطانٍ-کا-مفہوم.19300/
ماننے والے کے لئے یہ ایک صحیح و ثابت شدہ روایت بھی کافی ہے اور نہ ماننے والے کے لئے روایات کے انبار بھی بے فائدہ۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
انتظار فرمائیں میرے مضمون ’’فیصلہ آپ کے ہاتھ‘‘ کے منظر عام پر آنے تک۔
فی الحال سلیم القلب کے لئے ایک صحیح روایت پیش خدمت ہے http://forum.mohaddis.com/threads/ذلك-قول-شيطانٍ-کا-مفہوم.19300/
ماننے والے کے لئے یہ ایک صحیح و ثابت شدہ روایت بھی کافی ہے اور نہ ماننے والے کے لئے روایات کے انبار بھی بے فائدہ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الحمدللہ ،،قلب ِسلیم کے ساتھ ہی اس فورم پر آمد ہوتی ہے ۔جبکہ آپ پتہ نہیں کس ’‘سلیم القلب ’‘ کی بات کر رہے ہیں ،فتفكر۔۔
دوسری بات یہ کہ انتظار کیا کرنا ،آپ نے جس پوسٹ کا حوالہ دیا ،اس میں ایسی کوئی صحیح روایت نظر نہیں آئی جس میں یہ بات منطوق ہو کہ ابو حنیفہ نے سنت ِعقیقہ کا انکار بغض حدیث میں کیا ہے ۔
آپ نے خواہ مخواہ فرض کرلیا کہ ابوحنیفہ نے بغض ِ حدیث میں عقیقہ کا انکار کیا ؛
اور رہی بات تاریخ بغداد اور امام عبد اللہ کی۔السنہ ۔ تو آپ کی اطلاع کےلئے عرض ہے ،کہ سالہا سال سے بندہ کے مطالعہ میں ہیں ۔
اور وقتاً فوقتاً مقلدین کی خدمت میں ان کتب کی نصوص پیش کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔
اس لئے ان کتب میں موجود ابو حنیفہ کے بارے مواد میرے لئے نئے انکشاف کا درجہ نہیں رکھتا ۔
 
معاف کیجئے گا میں اپنا مطلب سمجھا نہیں سکا میرا مطلب یہ تھا کہ ابوحنیفہ کے بارے میں صحیح الاسناد روایات سے ان کا جو کردار سامنے آتا ہے اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے عقیقہ کے سنت ہونے کا انکار لاعلمی کی وجہ سے نہیں بلکہ بغض احادیث کی بنا پر کیا ہے۔ واللہ اعلم
یہ بتانے کے لئے کہ ابوحنیفہ اپنی رائے کے مقابلے میں احادیث بڑی آسانی سے ٹھکرا دیتے تھے مذکورہ روایت پیش کی گئی ہے جو ابوحنیفہ کے بغض حدیث پر دال ہے۔
آپ نے خواہ مخواہ فرض کرلیا کہ ابوحنیفہ نے بغض ِ حدیث میں عقیقہ کا انکار کیا ؛
میں نے خواہ مخواہ فرض نہیں کیا بلکہ ابوحنیفہ کے کردار اور شخصیت کو دیکھتے ہوئے گمان کیا ہے کہ انہوں نے بغض حدیث کے نتیجہ میں ہی عقیقہ کے سنت ہونے کا انکار کیا ہوگا۔ روایات اس بات کی تائید کرتے ہیں۔ چلیں میں خواہ مخواہ فرض نہیں کرتا آپ ہی ابن قدامہ کے اس خیال کی دلیل پیش فرمادیں کہ ابوحنیفہ نے لاعلمی کی بنیاد پر عقیقہ کو جاہلانہ رسم قرار دیا ہے۔
 
Top