بھائی استقرا کیا ہوتا ہے ؟
استقراء کے لیے اردو میں میرے ذہن میں کوئی لفظ نہیں آرہا ، شاید ’’ تجربہ ‘‘ کا لفظ کسی حد تک اس کے قریب ہے ۔ اسی طرح ’’ تطبیق ‘‘ کا لفظ بھی شاید اس کے قریب ہے ۔
مراد سمجھانے کی کوشش کرتاہوں ، مثلا ’’ فیہ نظر ‘‘ کے بارے میں ذہبی و ابن کثیر کے مطابق امام بخاری کی مراد ’’ جرح شدید ‘‘ ہوتی ہے ، لیکن حاتم العونی کا کہنا ہے کہ کچھ علماء نے ان راویوں کو تلاش کیا ہے جن کے بارے میں امام بخاری نے ’’ فیہ نظر ‘‘ کہا ہے ۔ ان تمام جگہوں کو اکٹھا کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امام صاحب نے ان راویوں پر ’’ سخت جرح ‘‘ نہیں کی بلکہ ان کی مراد ’’ ضعیف خفیف ‘‘ بیان کرنا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
---------------------------
استقراء کا معنی سوچ رہا ہوں شاید ’’ سرچ کرنا ‘‘ ہو سکتا ہے ، لیکن پھر الیاس گھمن صاحب کی ’’ سرچ ‘‘ ، ’’ ری سرچ ‘‘ سوچ کر ہنسی آرہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
@کفایت اللہ بھائی ! اگر فرصت ہو تو آپ ذرا ’’ استقراء ‘‘ کے معنی و مفہوم پر روشنی ڈال دیں ۔