• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام بخاری کا فیہ نظر کہنا

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
محترم کیا شیخ مقبل بن ھادی الوادعی کے علاوہ کسی محدّث نے اس جرح کو "جرح مفسر" کہا ہے؟؟؟
اسی مقلد سے پوچھیں کہ کون سے معتبر محدث کے مطابق " فیہ نظر " جرح مفسر نہیں ؟
اور جرح مفسر کسے کہتے ہیں ؟
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
من اصطلا‌حات محمد بن اسماعیل البخاری: قوله فی الراوی: فیه نظر

جمہور آئمہ ناقدین جب کسی راوی کے بارے میں ان مذکورہ الفاظ کا استعمال کریں تو یہ الفاظ جرح خفیف پر دلالت کرتے ہیں اور ایسے رواۃ کی روایات بطور شواہد و متابعات قبول کی جاسکتی ہیں لیکن امام بخاریؒ جب کسی راوی کے بارے میں مذکورہ الفاظ کا اطلاق کریں تو یہ اس راوی کے بارے میں شدید جرح دلالت کرتے ہیں جیسے:

4294 - عبد الله بن داود الواسطي التمار [ت] . قال البخاري: فيه نظر
قال الحافظ الذهبی : ولا يقول هذا إلا فيمن يتهمه غالبا.

ميزان الاعتدال ٢-٤١٥

5552 - عثمان بن فائد القرشي قال البخاري: في حديثه نظر
قال الحافظ الذهبی: قل أن يكون عند البخاري رجل فيه نظر إلا وهو متهم.

ميزان الاعتدال ٣-٥١


اور کبھی امام بخاریؒ راوی کے بارے میں فيه نظر کہتے ہیں اور ان کی مراد ہوتی ہے کہ وہ راوی متھم اور غیر ثقہ ہے اور اس اعتبار سے یہ راوی ضعیف سے بھی کمزور حالت میں ہوگا۔

اقتباس:
علم الجرح والتعدیل
 

Talha Salafi

مبتدی
شمولیت
ستمبر 19، 2018
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
28
@اسحاق سلفی جناب میں نے آپ سے امام احمد بن حنبل کی جرح کےمتعلق اور پوچھا تھا
کے امام احمد نے "أبو بلج" يحيى بن سليم الفزاري پر "روي عنه منكر حديثاً" کی جرح کی ہے، جسکو ذھبی اور اِبنِ حجر عسقلانی اور دیگر محدثین نے نقل کیا ہے،
لیکن یہ نہیں پتہ چلا کہ یہ امام احمد کی جرح کہاں سے نقل کی ہے ؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 13، 2019
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
32
السلام علیکم:
جناب کفایت اللہ صاحب اور محترم جناب خضر حیات صاحب سے التماس ہے کہ وہ اس سوال پر روشنی ڈالیں کہ:
امام بخاری کا فیه نظر کہنا
آیا یے جرح مفسر ہے یا مبہم؟
حوالاجات کے ساتھ اس کا جواب درکار
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم:
جناب کفایت اللہ صاحب اور محترم جناب خضر حیات صاحب سے التماس ہے کہ وہ اس سوال پر روشنی ڈالیں کہ:
امام بخاری کا فیه نظر کہنا
آیا یے جرح مفسر ہے یا مبہم؟
حوالاجات کے ساتھ اس کا جواب درکار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امام ذہبی وغیرہ کی وضاحت کی روشنی میں یہ جرح مفسر بھی ہے اور شدید بھی ہے۔
 

ابابیل علی

مبتدی
شمولیت
ستمبر 26، 2019
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
امام ذہبی وغیرہ کی وضاحت کی روشنی میں یہ جرح مفسر بھی ہے اور شدید بھی ہے۔
السلام عليكم و رحمہ اللہ و برکاتہ :
شیخ میں نے یہ پوچھنا تھا کہ کن رواۃ پر یہ جرح مفسر مانی جائے گی. اور کن پر نہیں؟
مثلاً امام بخاری نے تو یہ جرح صحابہ پر بھی کی ہے.
اور مسلم کے کئی رواۃ پر بھی یہ جرح ھے.

اور رواۃ تین طرح کے ہیں.
1.ایسے رواۃ جو سب کے نزدیک ثقہ ہیں

2.ایسے رواۃ جو سب کے نزدیک ضعیف ہیں.

3.ایسے رواۃ جو مختلف فیہ ہیں.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
مثلاً امام بخاری نے تو یہ جرح صحابہ پر بھی کی ہے.
اور مسلم کے کئی رواۃ پر بھی یہ جرح ھے.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک نئی بات معلوم ہوئی ہے۔ براہ کرم حوالہ ذکر کر دیں
 

ابابیل علی

مبتدی
شمولیت
ستمبر 26، 2019
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ

میں نے پہلے ایک ویبسائٹ پر ایک مضمون پڑا تھا جس میں یہ کہا گیا کہ امام بخاری نے صحابہ پر فیہ نظر جرح کر رکھی ہے. جب خود کتاب سے دیکھا تو پتا چلا وہاں امام بخاری نے فی حدیثة نظر لکھا تھا. شاید ویبسائٹ والے کو لکھنے میں غلطی لگی ہو.

دوسرا مسلم کے رواۃ میں سے محمد بن مسلم، حبیب بن سالم وغیرہ پر امام بخاری نے فیہ نظر جرح کر رکھی ھے.
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
کس ویبسائٹ پر پڑھا تھا؟

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ


دوسرا مسلم کے رواۃ میں سے محمد بن مسلم، حبیب بن سالم وغیرہ پر امام بخاری نے فیہ نظر جرح کر رکھی ھے.
حوالہ؟
 
Top