• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام شافعی رحمہ اللہ اور اتباع رسول ﷺ پر زبردست واقعہ !

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے حمیدی کو کہتے ہوئے سنا کہ : "ہم امام شافعی کے پاس تھے، اور ایک آدمی نے انکے پاس آکر مسئلہ پوچھا، تو امام شافعی نے جواب دیا اور کہا: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے اس انداز سے فیصلہ کیا تھا" آدمی نے امام شافعی سے کہا: "اس مسئلہ میں آپکی کیا رائے ہے!؟"تو انہوں نے کہا: سبحان اللہ! تم مجھے عیسائیوں کے گرجے میں سمجھتے ہو؟! یا یہودیوں کے معبد خانے میں؟! یا میں نے مجوسیوں کا لباس پہن رکھا ہے!؟ میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فیصلہ کیا، اور تم کہتے ہو کہ میری کیا رائے ہے؟!!"

خطبہ عید الفطر از: ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیر
سبحان اللہ ، امام شافعی نے بہترین مثال پیش کی ۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے حمیدی کو کہتے ہوئے سنا کہ : "ہم امام شافعی کے پاس تھے، اور ایک آدمی نے انکے پاس آکر مسئلہ پوچھا، تو امام شافعی نے جواب دیا اور کہا: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے اس انداز سے فیصلہ کیا تھا" آدمی نے امام شافعی سے کہا: "اس مسئلہ میں آپکی کیا رائے ہے!؟"تو انہوں نے کہا: سبحان اللہ! تم مجھے عیسائیوں کے گرجے میں سمجھتے ہو؟! یا یہودیوں کے معبد خانے میں؟! یا میں نے مجوسیوں کا لباس پہن رکھا ہے!؟ میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فیصلہ کیا، اور تم کہتے ہو کہ میری کیا رائے ہے؟!!"

خطبہ عید الفطر از: ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر حفظہ اللہ
کسی کتاب وغیرہ کا حوالہ نہیں مل سکتا؟ تاکہ میں اسکو شئر کر سکوں
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے حمیدی کو کہتے ہوئے سنا کہ : "ہم امام شافعی کے پاس تھے، اور ایک آدمی نے انکے پاس آکر مسئلہ پوچھا، تو امام شافعی نے جواب دیا اور کہا: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے اس انداز سے فیصلہ کیا تھا" آدمی نے امام شافعی سے کہا: "اس مسئلہ میں آپکی کیا رائے ہے!؟"تو انہوں نے کہا: سبحان اللہ! تم مجھے عیسائیوں کے گرجے میں سمجھتے ہو؟! یا یہودیوں کے معبد خانے میں؟! یا میں نے مجوسیوں کا لباس پہن رکھا ہے!؟ میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فیصلہ کیا، اور تم کہتے ہو کہ میری کیا رائے ہے؟!!"

خطبہ عید الفطر از: ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر حفظہ الله
امام شافعی رحمہ اللہ کا یہ واقعہ امام ( أبو إسماعيل عبد الله الأنصاري الهروي (المتوفى: 481 ھ) نے اپنی کتاب ’’ ذم الکلام و اہلہ ‘‘ میں بالاسناد نقل فرمایا ہے :
قَالَ الْبُخَارِيُّ سَمِعْتُ الْحُمَيْدِيُّ يَقُولُ كُنَّا عِنْدَ الشَافِعِيِّ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَسْأَلَةٍ فَقَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَجُلٌ لِلشَّافِعِيِّ مَا تَقُولُ قَالَ سُبْحَانَكَ تَرَانِي فِي كَنِيسَةٍ تَرَانِي فِي بِيعَةٍ تَرَى عَلَى وَسَطِي زُنَّارًا أَقُولُ لَكَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ ‘‘
امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے حمیدی کو کہتے ہوئے سنا کہ : "ہم امام شافعی کے پاس تھے، اور ایک آدمی نے انکے پاس آکر مسئلہ پوچھا، تو امام شافعی نے جواب دیا اور کہا: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے یہ یہ فیصلہ کیا تھا" آدمی نے امام شافعی سے کہا: "اس مسئلہ میں آپکی کیا رائے ہے!؟"تو انہوں نے کہا: سبحان اللہ! تم مجھے عیسائیوں کے گرجے میں سمجھتے ہو؟! یا یہودیوں کے معبد خانے میں؟! یا میں نے (عیسائی راہبوں کا ) زنارپہن رکھا ہے!؟ میں کہہ رہا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فیصلہ کیا، (( اور تم کہتے ہو کہ میری کیا رائے ہے ))
اور یہ روایت امام بیہقی نے ’’ مناقب الشافعی ‘‘ میں ،اور علامہ الذہبی نے’’ سیر اعلام النبلاء ‘‘ میں اور علامہ السبکی نے الطبقات الکبری میں نقل کی ہے ۔
 
Last edited:

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اللہ اور اسکے رسول کے سچے اور مخلص متبع اور عالم کا یہی جواب ہوتا ہے
 
جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
ماشاءاللہ امام شافعی رح نے کتاب و سنت کو اصل شریعت قرار دیا اور اپنی نفسانی خواہشات کو شریعت کے تابع بنادیا تھا ۔اور آج کے بعض علماء اپنی خواہشات کو شریعت قرار دیکر قرآن و سنت کی تاویل پر تاویل کرتے جاتے ہیں اور خود بھی گمراہ ہوتے اور اپنے پیروکاروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
بات اتی سادہ سی نہیں بلکہ اللہ کے پسندیدہ اس دین کا سب سے اہم اصول یہی ہیکہ جہاں کہیں اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت حدیث کسی مسئلہ یا معاملہ میں مل جائے یا پیش کردی جائے تو وہی قابل عمل ہے بقیہ ہر قول ہر مثال مردود ہوئی ۔ یہی تعلیم قرآن نے دی ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول و عمل سے دی ، صحابہ الکرام رضی اللہ عنہم نے اپنے قول و عمل سے دی ، چاروں ائمہ الکرام نے سب کہنے کے بعد یہ ضرور تلقین کی کے انکا کوئی قول اگر قرآن و سنت کے مخالف ہو تو قرآن اور سنت کی موافقت کی جائے اور انکا قول ترک کردیا جائے ۔ آگے آنے والے ادوار میں بہی تمام مخلصین نے اس امت کو ایسی تلقین کی اور اللہ سبحانہ وتعالی اپنے کرم سے علماء پیدا فرماتا رہتا ہے جو رہنمائی فرماتے ہیں امت کی اللہ شریعت کو سمجنے کی ، اللہ کے احکامات کو جاننے کی ۔ بیشک اللہ کی نعمتوں میں ایک نعمت علماء بہی ہیں جنہوں نے اللہ کے خوف سے اور اس امت کو ہر گمراہی سے بچانے کیلئے اخلاص سے کام کئیے ہیں ۔ اللہ ان تمام کے درجات بلند فرمائے جنہوں نے حق کہا اور ہم تک حق پہونچایا ۔ کئیوں کو سخت اذیتیں پہونچائی گئیں کئیوں کو قتل کر دیا گیا ، کئی آج بہی دنیا بہر میں یہاں وہاں قید و بند کی مصیبتیں اٹہا رہے ہیں ۔
اللہ ان تمام پر رحم فرمائے ، انکو قید و بند سے نجات دلوائے ۔ آمین
بہت سے علماء سے اجتہادی اخطاء بہی ہوئیں ، اللہ انکی اخطاء کو در گذر فرمائے ۔ آمین
اللہ ہم سب کو صحیح دین سمجہنے کی توفیق عطاء فرمائے ، ہمارے اقوال اور اعمال کو قرآن اور سنت سے موافق کر دے ، ہمارا خاتمہ اسلام پر کرے ۔
والحمد لله رب العالمين
 
عامر عدنان

مشہور رکن
شمولیت
جون 22، 2015
پیغامات
921
ری ایکشن اسکور
264
پوائنٹ
142
اس روایت پر ایک اعتراض یہ آیا ہے کہ أبو إسماعيل عبد الله الأنصاري رحمہ اللہ نے امام بخاری رحمہ اللہ سے کیسے سنا۔ @اسحاق سلفی
 
Top