• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر بے جا الزام کا جواب

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

امام صاحب کے سامنے جو گھڑی لگی ہوئی ہے وہ سوا بارہ کا وقت دکھا رہی ہے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ مغرب کی نماز ہے
لائیو براڈکاسٹ ھے، آذان کے وقت اور بعد باہر کے مناظر دیکھ لیں اندھیرا ہونے والا ھے اور لائٹیں بھی جل رہی ہیں۔ لائیو ٹائم بھی نظر آ رہا ھے، سوا بارہ بجے تو سورج کی روشنی میں اسطرح اندھیرا نہیں ہوتا۔ شائد اندر کی گھڑی پر بیٹری تبدیل کرنے والی ہو۔


والسلام
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
امام صاحب کے سامنے جو گھڑی لگی ہوئی ہے وہ سوا بارہ کا وقت دکھا رہی ہے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ مغرب کی نماز ہے
لائیو براڈکاسٹ ھے، آذان کے وقت اور بعد باہر کے مناظر دیکھ لیں اندھیرا ہونے والا ھے اور لائٹیں بھی جل رہی ہیں۔ لائیو ٹائم بھی نظر آ رہا ھے، سوا بارہ بجے تو سورج کی روشنی میں اسطرح اندھیرا نہیں ہوتا۔ شائد اندر کی گھڑی پر بیٹری تبدیل کرنے والی ہو۔
مسجد نبوی میں دو قسم کے اوقات کے وال کلاک نصب ہیں۔ جو لوگ مسجد نبوی جاتے رہتے ہیں، انہیں اس بات کا علم ہے۔ ایک میں عام وقت ہوتا ہے دوسرے میں مختلف وقت ہوتا ہے (جسے شائد ’وقت زوال‘ کہتے ہیں) اس کے مطابق سورج غروب ہوتے وقت بارہ بجے ہوتے ہیں، گویا عین بارہ بجے مغرب کی آذان ہوتی ہے۔ اور رمضان کے علاوہ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں مغرب اور عشاء کے مابین چونکہ آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے لہٰذا اس کے مطابق عشاء کی آذان عین ڈیڑھ بجے ہوتی ہے۔ رمضان میں یہ وقفہ دو گھنٹے کا ہو جاتا ہے اس کے مطابق عشاء کی آذان دو بجے ہوتی ہے۔ خضر حیات بھائی اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اگر انہوں نے ابھی تک توجہ نہیں کی (مجھے بھی اس کا پتہ کچھ عرصے کے بعد چلا تھا) تو آج جب مسجد نبوی جائیں اور اس پر غور کریں تو ضرور میری بات کی تائید کریں گے۔ کئی مقامات پر تو دونوں اوقات کی گھڑیاں آمنے سامنے لگی ہوتی ہے۔ مسجد نبوی میں جب کعبہ کی مخالف سائیڈ (پچھلی طرف یعنی شمالی سائیڈ یعنی باب ملک فہد) سے داخل ہوں تو وہاں اکٹھی بہت سی گھڑیاں لگی ہوئی ہیں۔ جن میں ہر گھڑی میں الگ ہر نماز کا ٹائم ہوتا ہے، اسی ’وقت زوال‘ کے مطابق بھی اور عام اوقات کے مطابق بھی۔ یہ تصویر ملاحظہ فرمائیں، شائد میری بات کی کچھ وضاحت ہوجائے:


تو حسیب بھائی! یہ دوسرے وقت کے مطابق سوا بارہ بجے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ غروب شمس کو پندرہ منٹ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں مغرب کی آذان اور نماز کا درمیانی وقفہ عموماً دس منٹ کا ہوتا ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جی بالکل مسجد نبوی میں عام گھڑیاں بھی ہیں اور غروب آفتاب کے مطابق وقت بتانے والی بھی ۔
اس طرح کی ایک گھڑی کی تصویر میں نے پچھلے سال فروری میں فیس بک پر لگائی تھی ۔ یہاں سے ملاحظہ کی جاسکتی ہے :

https://www.facebook.com/photo.php?fbid=596034517084150&set=pb.100000328228617.-2207520000.1398335710.&type=3&theater
یہ تصویر غالبا عشاء کی نماز سے پہلے یا بعد میں لی گئی تھی ۔ جبکہ وقت 02:50 ظاہر کررہی ہے ۔ اور اوپر عربی زبان میں لکھا بھی ہوا ہے کہ :
’’ یہ وقت غروب شمس کے حساب سے ہے ۔ ‘‘
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
گھڑی کے ٹائم کو لیکر جو موضوع کسی اور جانب چلا گیا تھا اب امام کے سامنے والی گھڑی کے ٹائم کا معمہ ھل ہونے کے بعد
بہتر ہوگا کہ اب اصل موضوع پر بھی بات کرلی جائے شکریہ
والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
گھڑی کے ٹائم کو لیکر جو موضوع کسی اور جانب چلا گیا تھا اب امام کے سامنے والی گھڑی کے ٹائم کا معمہ ھل ہونے کے بعد
بہتر ہوگا کہ اب اصل موضوع پر بھی بات کرلی جائے شکریہ
والسلام
آپ پہلے اس معاملے کی تحقیق کرلیں ۔ اور جوبھی بات کہیں اپنی ذمہ داری پر کریں تاکہ اگر کوئی جواب دے تو فورا ذمہ داری کسی اور کے کندھوں پر ڈال کر ایک طرف نہ ہٹ سکیں ۔
 
Top